Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوست احباب سے ملے نایاب نسخہ جات

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فو ائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

گزشتہ دنوں چند دوست ملنے آئے ‘جاتے ہوئے انہوں نے چند نسخہ جات دئیے‘ تو وہ نسخہ جات میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں تاکہ مخلوق خدا کو فیض پہنچے۔معدہ کے السر کیلئے: انجبار‘ رال سفید‘ گوند کیکر‘ کندر ہموزن پیس کر ایک چٹکی ہر کھانے کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے: جامن کی گٹھلی‘ سرپھوکا‘ حنظل‘ پنیر ڈوڈی‘ کریلہ خشک‘ ہموزن پیس کر ایک چمچ صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کریں۔بلڈپریشر کا نسخہ اکسیر: سونف‘ گاؤزبان‘ گل سرخ‘ ملٹھی‘ اجوائن دیسی ہموزن سفوف بنا کر آدھا چمچ صبح و شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ یرقان ہر قسم اور جگر کے تمام مسائل کیلئے: ریوند چینی‘تیزپات‘ قلمی شورہ‘ نوشادر‘ دس دس تولہ لیکر یعنی ہموزن۔ ایک چٹکی صبح ‘ شام نہار منہ پانی کےساتھ استعمال کریں۔کثرت احتلام سے نجات: رات کو سوتے وقت ٹھنڈے پانی سے پاؤں گیلے کرکے سوجائیں ان شاء اللہ حفاظت رہے گی۔ معدہ کی کمزوری‘ گیس ٹربل‘ بھوک نہ لگنا جیسے امراض کا شافی علاج: ھوالشافی: سناء مکی ایک پاؤ‘ سونف ایک پاؤ‘ ملٹھی ایک پاؤ‘ ہلیلہ زرد ایک چھٹانک‘ ہلیلہ سیاہ ایک چھٹانک‘ بلیلہ ایک چھٹانک‘ سونٹھ ادرک ایک چھٹانک‘ میتھی ایک چھٹانک‘ نرکچور ایک چھٹانک‘ اجوائن ایک چھٹانک‘ فلفل سیاہ ایک چھٹانک‘ فلفل دراز ایک چھٹانک۔ ان سب کو پاک صاف کرکے سفوف بنائیں۔ آدھ چمچ صبح و شام کھانے کے بعد‘ صرف بیس دن استعمال کریں۔ ان شاء اللہ مطلوبہ نتائج ملیں گے۔امساک کیلئے: مردانہ مسائل کیلئے مجرب نایاب نسخہ ہے۔ ھوالشافی: حرمل پانچ تولہ‘ مرمکی ایک تولہ‘ اجوائن خراسانی پانچ گرام‘ افیون پانچ گرام‘ کافور ایک تولہ‘ کشتہ سم الفار تین گرام‘ شہد اصلی دو تولہ۔ ان سب اشیاء کو پیس کر شہد میں کالی مرچ کے برابرگولیاں بنالیں۔ کالی مرچ کے برابر گولیاں بنا کر ایک یا حسب ضرورت دو گولی دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ عبقری کی ساری ٹیم کی خدمت میں تسلیمات۔

(محمد ایوب شاہد‘ تونسہ شریف)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 857 reviews.