Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھانسی کیسی بھی ہوصرف ایک لائچی ہی کافی ہے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

مجھے 2001ء میں شدید کھانسی ہوئی اور مختلف ڈاکٹرز اور حکماء کی ادویات کھاتا رہا مگر فائدہ کی جگہ الٹا نقصان ہی ہوا کہ کھانسی بڑھتی گئی جوں جوں دوا کی‘ بس ایک دن فجر کی نماز اور دعا پڑھنے کےبعد سوچا کہ کیبنیٹ صاف کرلیتی ہوں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کھانسی کیلئے ایک انتہائی مجرب نسخہ ہے۔ کھانسی کوئی بھی ہو‘ آپ ایک چھوٹی الائچی لیکر تین مرتبہ درود شریف کوئی سا بھی پڑھ کر کھالیجئے اور اس الائچی کو مستقل چباتے رہیے اور اس کا رس پیتے رہیے جب الائچی بالکل تھوک کی شکل اختیار کرلے تو اس کا چھلکا جو کچھ بھی بچے وہ پھوک پھینک دیجئے پھر جب کھانسی آئے تب تب کھائیے صرف دو دن کھائیے اور کھانسی سے جان چھڑائیے۔ مجھے 2001ء میں شدید کھانسی ہوئی اور مختلف ڈاکٹرز اور حکماء کی ادویات کھاتا رہا مگر فائدہ کی جگہ الٹا نقصان ہی ہوا کہ کھانسی بڑھتی گئی جوں جوں دوا کی‘ بس ایک دن فجر کی نماز اور دعا پڑھنے کےبعد سوچا کہ کیبنیٹ صاف کرلیتی ہوں‘ اس کیبنیٹ میں چھوٹی الائچی کی بوتل تھی‘ سو میں نے بوتل کو صاف کیا اور ایک الائچی منہ میں ڈال کر چبانے لگی کہ وہ بھوسا ہوگئی اور میں نے تھوک دی تو کھانسی جو مشکل سے کنٹرول ہورہی تھی تقریباً ایک گھنٹہ بعد ہوئی اور میں نے پھر اسی طرح الائچی کھائی اور یوں دو دن کھانےسے کھانسی ٹھیک ہوگئی اور آج تک مجھےدوبارہ کھانسی نہیں ہوئی۔ بس پھر کیا تھا اب جس کو بھی کھانسی ہوتی ہے اس کو یہی ٹوٹکہ بتاتی ہوں اور لوگوں کوفائدہ بھی ہوتا ہے۔میری نندوں کو‘ میری پارک کی دوستوں کو اس ٹوٹکہ سے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ اب آتی ہوں عبقری کے تحفے کی طرف جس نے میری زندگی میں سکون بھر دیا۔ وہ تحفہ ہے نیم کی گولیاں۔ نیم نے مجھے اور میری دوست‘ رشتہ دار احباب کو کیا کیا فوائد سے نوازا اس کا ذکر عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں تفصیل سے کرچکی ہوں۔ ان گولیوں کا مجھے ایک اور فائدہ ہوا وہ قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔ میں جب سے یہ نیم اور کالی مرچ کی گولیاں کھارہی ہوں میں ہسپتال جانے اور اس میں داخل ہونےسے بچ گئی ہوں۔ میرےگلے میں تھائی رائیڈ گلینڈ تھا جس کیلئے میں ایک گولی تھائی ریکسین کی کھاتی تھی اور جب میں کھاتی تھی تو بڑی تکلیف ہوتی تھی‘ زبان خشک ہوجاتی تھی مگر جب سے نیم اور کالی مرچ کی گولیاں بنا کر دو صبح‘ دو دوپہر اور دو شام کو کھانا شروع کی ہیں تو تھائی رائیڈ گلینڈ تقریباً سترفیصد ختم ہوگیا ہے اور میں برابر کھارہی ہوں‘ میری دوست تو جب چکنائی مثلاً بازار کا کھانا یا ذرا ہیوی کھانا کھاتی ہےتو فوراً دو گولی نیم کی کھالیتی ہے اور بتاتی ہے کہ اب میرے سینے میں پہلے کی طرح جلن نہیںہ وتی جبکہ یہ چیزیں پہلے کھاتی تھی تو بہت جلن ہوتی تھی ‘ بہت زیادہ خواتین کی شوگر کنٹرول‘ بہت خواتین کا موٹاپا کنٹرول ہوگیا۔ میں نے اپنی پہلی تحریر میں بھی عرض کیا تھا کہ ہمارا خواتین کا اچھا خاصا گروپ ہے جو صبح کی سیر کرنے پارک کا رخ کرتی ہیں اور وہاں صبح کو بیٹھ کر نسخہ جات پر گپ شپ ہوتی ہے۔ ہمارے تو علاقہ میں نیم کے درخت نایاب ہوتے جارہے ہیں کہ سب نے اتنے زیادہ پتے اتار اتار کر اس نسخے کو بنایا ہے۔ کسی کوکوئی مسئلہ ہو بس نیم کی تیار گولیاں گھر میں موجود ہوں اور اسے ادھر کھلائیں ادھر مسئلہ ختم۔تو لیجئے قارئین نسخہ نوٹ فرمالیں! ھوالشافی: سو عدد کالی مرچ اور سو عدد نیم کے درخت کے پتے لے کر دونوں کو آپس میں اچھی طرح کوٹ کر ان کی چھوٹی چھوٹی دیسی چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ بس اب موٹاپا ہو‘ پیٹ کی خرابی ہو‘ شوگر کنٹرول نہ ہورہی ہو‘ جوڑوں‘ گھٹنوں کا جتنا مرضی پرانا درد ہو‘ یورک ایسڈ ہو یا کوئی بھی مسئلہ بس روزانہ صبح‘ دوپہر‘ شام دو دو گولیاں کھانے سے پہلے یا بعد تازہ پانی کے ساتھ لیں اور چند ہفتے چند مہینے استعمال کریں اور کمال دیکھیں۔

(انیسہ خاتون‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 856 reviews.