Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حکیم کی پرانی ڈائری اور میرے 25 سال پرانے تجربات

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

اسی طرح ہماری کلاس فیلو راشدہ کے کان میں شدید درد اٹھا‘ میں نے کہا: راشدہ رات کا وقت ہے‘ ڈاکٹر تو اس وقت مشکل سے ملے گا ایسا کرتے ہیں میری روم میٹ عندلیب سے پوچھ لیتے کوئی نسخہ اس کے والد کی ڈائری میں ہو تو ۔۔۔!!!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس یہ نسخے میرے خود آزمائے ہوئے ہیں‘ آج میں ان کو عبقری کے پڑھنے والوں کیلئے پیش کررہی ہوں۔ یہ نسخہ جات مجھے کیسے ملے تو عرض یہ ہے کہ آج سے 25 سال قبل میں میٹرک کی طالبہ تھی اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے ملتان کےمشہور سکول نمبر ایک کے ہاسٹل میں رہ رہی تھی۔ ہوسٹل کے ہر ایک کمرے میں دو دو لڑکیاں ہوتی تھیں اتفاق سے میری روم میٹ ایک مشہور حکیم کی بیٹی تھی وہ اکثر یہ کہا کرتی تھی کہ میرے والد محترم بہت بڑے حکیم ہیں‘ ان کے نسخے بڑے نایاب ہیں‘ عرب کے شہزادے میرے والد کے پاس ان نسخوں کی ادویات لینے آتے ہیں۔ یہ لڑکی جو میری روم میٹ بھی تھی مجھے ان کے نسخہ جات جو ان کے والد صاحب کے تھے میں کوئی دلچسپی نہ تھی چونکہ میرے والد صاحب ڈاکٹر تھے اس لیے میں نے کبھی دیسی دوائی استعمال ہی نہ کی تھی۔ ایک دفعہ مجھے زبردست زکام ہوگیا ساتھ ہی بخار بھی تھا میں نے ڈاکٹر سے دوائی لی مگر افاقہ نہ ہوا۔ میری روم میٹ نے کہا دیکھو پریشان نہ ہو دوبارہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں‘ تم ایسا کرو‘ بابا کرمو سے کہو کہ وہ کسی دواخانہ سے یہ چیزیں لادے‘ میں تم کو جوشاندہ بنا کردوں گی اس کو پی کر تم بالکل ٹھیک ہوجاؤ گی۔ اچھا بتاؤ کون سی چیزیں منگوانی ہیں‘ میں نے پوچھا۔ اس نے کہا: ٹھہرو میں ابو کی ڈائری سے لکھ کر دیتی ہوں‘ اس نے جو چیزیں لکھ کر دیں جو مندرجہ ذیل ہیں:۔ھوالشافی: سونف تین ماشہ‘ ملٹھی تین ماشہ‘ برگ گاؤ زبان تین ماشہ‘ گل نیلوفر تین ماشہ‘ بہیدانہ تین ماشہ‘ عناب پانچ دانہ‘ لسوڑیاں پانچ عدد۔ جوشاندہ بنانے کا طریقہ: ان سب چیزوں کو چند گھنٹے ڈیڑھ پاؤ پانی میں بھگو کر پڑا رہنے دیں‘ اس کے بعد آگ پر جوش دیں‘ نصف پانی رہنے پر چھان لیں‘ بہترین جوشاندہ تیار ہے‘ دو دفعہ یہ جوشاندہ میں نے پیا‘ میں بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اسی طرح ہماری کلاس فیلو راشدہ کے کان میں شدید درد اٹھا‘ میں نے کہا: راشدہ رات کا وقت ہے‘ ڈاکٹر تو اس وقت مشکل سے ملے گا ایسا کرتے ہیں میری روم میٹ عندلیب سے پوچھ لیتے کوئی نسخہ اس کے والد کی ڈائری میں ہو تو‘ جب ہم نے عندلیب سے کان کے درد کا علاج پوچھا تو اس نے فوراً اپنے والد صاحب کی ڈائری نکالی اور دیکھ کر بولی بڑا آسان نسخہ ہے۔
ھوالشافی: نیم کے درخت کے پتے گھوٹ کر سرسوں کے تیل میں جلالیں‘ پھر تیل نتھار کر ایک شیشی میں ڈال لیں‘ تین قطرے کان میں دو تین دفعہ ڈالیں۔ نیم کا درخت سکول کے اندر سے ہی مل گیا‘ ہم نے یہ تیل تیار کرلیا‘ راشدہ کو استعمال کروایا‘ آپ یقین کریں درد پہلی دفعہ قطرے ڈالنے سے تھم گیا‘ وہ آرام سے سوگئی‘ تب ہم تو عندلیب کے بڑے مشکور ہوئے‘ کہاں راشدہ کی حالت درد سے غیر ہورہی تھی کہاں اب وہ آرام سے سورہی تھی۔ ایک دفعہ ایک ہوسٹل کی لڑکی کو پیٹ میں شدید درد اٹھا‘ ہم نے بھاگم بھاگ ڈائری نکالی اس کے صفحات الٹ پلٹ کیے تو ہمیں پیٹ درد کا نایاب نسخہ مل گیا۔ اس میں لکھا تھا: ’’نمک خوردہ باریک پیس کر نیم گرم پانی سے کھائیں۔ استعمال کرنے سے واقعی فوری افاقہ ہوگیا۔ ہم تو ہاسٹل میں مشہور ہوگئیں کسی کو کوئی مسئلہ ہوتا وہ بھاگم بھاگ ہمارے کمرے کا رخ کرتی اور مسئلہ بیان کرتی‘ ہم اپنی دوست عندلیب کے روبرو مسئلہ پیش کرتے وہ الماری سے اپنے والد کی ڈائری نکالتی اور مسئلے کا حل دے دیتی اور واقعی لڑکیوں کے مسائل حل ہورہے تھے۔ یوں یہ ڈائری ہماری دو سالہ ہوسٹل کی زندگی میں بڑے کام آئی۔ میرے پاس اس ڈائری کے کچھ نسخہ جات اور واقعات مزید ہیں‘ ان شاء اللہ زندگی رہی تو آئندہ عبقری قارئین کی خدمت میں ضرور پیش کروں گی۔ عجب اتفاق ہے کہ میرے محلے میں بہت مشہور حکیم عبداللہ صاحب رہتے تھے اور میں ایک ڈاکٹر کی بیٹی ہوں مگر مجھے نسخہ جات میں دلچسپی ہے۔

(شمیم افشاں واسطی‘ ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 855 reviews.