Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قربانی ضرور کیجئے کیونکہ!

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

فقیہ ابوللیث رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ آنحضرت ﷺ عیدالاضحی میں دو جانور قربانی کرکے فرمایا کرتے تھے اے اللہ ان میں سے ایک جانور اپنی طرف سے اور دوسرا اپنی امت کی طرف سے قربانی کرتا ہوں۔ پس جو شخص آنحضرت ؍ﷺ کی طرف سے قربانی کرے گا وہ بے شمار ثواب پائے گا۔ (تذکرہ الواعظین)۔ سال کی عبادت کا ثواب: جس پر قربانی واجب ہو اس کیلئے مستحب ہے کہ نماز عید سے فارغ ہوکر قربانی کرے اور قربانی کا گوشت کھائے اور تمام گوشت کے تین حصے کرکے ایک حصہ اپنے گھر میں صرف کرے جو شخص خالص نیت سے قربانی کرے گا وہ تمام گناہوں سے پاک صاف ہوجائے گا اور سال بھر تک اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں برکت دے گا۔ اس کو کسی کا محتاج نہ کرے گا پھر قیامت کے دن وہی قربانی کا جانور اس کے سامنے پیش کیا جائے گا جس پر سوار ہوکر پل صراط سے دوڑتی ہوئی بجلی کی طرح گزر کر داخل بہشت ہوگا۔ (انیس الواعظین) پل صراط پر سواری: آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اے مسلمانو! قربانی کے جانوروں کو کھلا پلا کر خوب موٹا کیا کرو کیونکہ یہ جانور قیامت کے دن پل صراط پر سواری کاکام دیں گے۔ عیدالاضحیٰ کے دن اللہ کے نزدیک خون کے قطرے زمین پر گرانے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں۔ قربانی کے خون کا پہلا قطرہ جو زمین پر گرتا ہے وہ قربانی کرنے والے کے تمام گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے۔ ایک سال کی عبادت کا ثواب: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے اپنے آپ کو قربانی کے دن کھانے پینے‘ جماع سے روکا اس وقت تک کہ عید کی نماز پڑھ لی جائے تو گویا اس نے تمام سال اللہ کی عبادت کی۔ (انیس الواعظین)۔ رزق میں برکت: حضرت جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ جس گھر میں کوئی جانور قربان نہیں کیا جاتا حالانکہ گھر والا تنگ دست نہیں پس وہ گھر شکایت کرتا ہے اور ان گھر والوں کے لیے بددعا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جس طرح تم نے مجھے قربانی کی دولت سے محروم رکھا اللہ تم کو بھی خیرو برکت سے بے نصیب کرے اور جس گھر میں قربانی کی جاتی ہے وہ دعائے نیک کرتا ہے کہ جس طرح تم نے مجھے برکات سے مالامال کیا تم کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے احسان سے شاد کام کرے اس گھر میں سال بھر تک رزق کی برکت ہوگی اور قربانی کرنے والا حفظ الٰہی میں رہےگا۔ (تذکرہ الواعظین)۔

(بحوالہ: عبقری پبلی کیشنزکی شہرہ آفاق کتاب حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 854 reviews.