میرے والد صاحب ہر سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہم ابوجان سے اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ کون سا عمل تھا کہ اللہ تعالیٰ ہر سال آپ کو اپنے در پر بلالیتے ہیں بلکہ سال میں دو سے تین مرتبہ عمرہ کیلئے بھی جاتے ہیں اور رمضان المبارک میں کبھی مدینہ منورہ اور کبھی مکہ مکرمہ میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل ہوتی ہے تو والدصاحب فرمانے لگے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان کی سلامتی اور عافیت کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائے۔ آمین!۔ تقریباً دو ماہ سے امی جان گھر میں موبائل پر آکے درس سنتی رہتی ہیں‘ میں نے بھی ٹوٹے پھوٹے درس سنے‘ یعنی بے قاعدگی سے سنے‘ اسی دوران آپ کا بسم اللہ کے تعویذ لکھنےوالا درس سنا‘ تو ہم سب گھروالوں کو امی جان نے کہا کہ میں یہ تعویذ لکھوں گی اور ہم سے بھی کہا سب لکھو‘ اس طرح ہم نے بسم اللہ لکھی‘ تو میں نے کہا کہ میں لاہور کر تسبیح خانہ میں بیٹھ کر دعا میں شرکت کروں گا۔ جمعرات کو دن ایک بجے لاہور پہنچا‘ بیگم کو ان کی امی کے گھر چھوڑا اور خود تین بجے تسبیح خانہ پہنچ گیا۔ الحمدللہ روحانی و نورانی دعا میں شامل ہوا‘ خوب فیض حاصل کیا۔ دلی سکون میسر آیا۔ یہ تو ہوگئی میری تسبیح خانہ سے نسبت کیسے ہوئی۔ اب میں آتا ہوں اس بات کی طرف۔ میرے والد صاحب ہر سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہم ابوجان سے اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ کون سا عمل تھا کہ اللہ تعالیٰ ہر سال آپ کو اپنے در پر بلالیتے ہیں بلکہ سال میں دو سے تین مرتبہ عمرہ کیلئے بھی جاتے ہیں اور رمضان المبارک میں کبھی مدینہ منورہ اور کبھی مکہ مکرمہ میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل ہوتی ہے تو والدصاحب فرمانے لگے: میں جب پہلی مرتبہ حج کیلئے گیا تو اپنی والدہ کو بھی ساتھ لے کر گیا تھا بس والدہ صاحب نے بیت اللہ پر پہلی نظر ڈالتے ہی یہ دعائیں مانگیں کہ یااللہ میرے اس بچے کو ہر سال حج پر بلانا اور مجھے حج سنبھالنے کی توفیق دینا (کہتے ہیں حج کرنا آسان ہے حج سنبھالنا مشکل ہے) تو جب وہ حج کے بعد واپس آئیں تو صرف گیارہ دن بعد وفات پاگئیں۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کی دونوں دعائیں قبول فرمالیں اور واقعی آپ اکثر اپنےدرس میں صحیح فرماتے ہیں کہ دعاؤں کا اثر نسلوں تک جاتا ہے۔ ان کی دعا کی برکت سے ابوجان کے علاوہ ہم سب گھر والے بھی کئی دفعہ حج کرچکے ہیں بلکہ امی جان الحمدللہ اٹھارہ حج ادا کرچکی ہیں اسی طرح میں اور میرے بھائی بارہ سے پندرہ بار حج ادا کرچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کے عمل کو قبول فرمائے۔ آمین!
(ہارون سبحانی‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں