Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر سال حج بیت اللہ کرنے کا آزمودہ راز

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

میرے والد صاحب ہر سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہم ابوجان سے اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ کون سا عمل تھا کہ اللہ تعالیٰ ہر سال آپ کو اپنے در پر بلالیتے ہیں بلکہ سال میں دو سے تین مرتبہ عمرہ کیلئے بھی جاتے ہیں اور رمضان المبارک میں کبھی مدینہ منورہ اور کبھی مکہ مکرمہ میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل ہوتی ہے تو والدصاحب فرمانے لگے:

میرے والد صاحب ہر سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہم ابوجان سے اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ کون سا عمل تھا کہ اللہ تعالیٰ ہر سال آپ کو اپنے در پر بلالیتے ہیں بلکہ سال میں دو سے تین مرتبہ عمرہ کیلئے بھی جاتے ہیں اور رمضان المبارک میں کبھی مدینہ منورہ اور کبھی مکہ مکرمہ میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل ہوتی ہے تو والدصاحب فرمانے لگے:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان کی سلامتی اور عافیت کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائے۔ آمین!۔ تقریباً دو ماہ سے امی جان گھر میں موبائل پر آکے درس سنتی رہتی ہیں‘ میں نے بھی ٹوٹے پھوٹے درس سنے‘ یعنی بے قاعدگی سے سنے‘ اسی دوران آپ کا بسم اللہ کے تعویذ لکھنےوالا درس سنا‘ تو ہم سب گھروالوں کو امی جان نے کہا کہ میں یہ تعویذ لکھوں گی اور ہم سے بھی کہا سب لکھو‘ اس طرح ہم نے بسم اللہ لکھی‘ تو میں نے کہا کہ میں لاہور کر تسبیح خانہ میں بیٹھ کر دعا میں شرکت کروں گا۔ جمعرات کو دن ایک بجے لاہور پہنچا‘ بیگم کو ان کی امی کے گھر چھوڑا اور خود تین بجے تسبیح خانہ پہنچ گیا۔ الحمدللہ روحانی و نورانی دعا میں شامل ہوا‘ خوب فیض حاصل کیا۔ دلی سکون میسر آیا۔ یہ تو ہوگئی میری تسبیح خانہ سے نسبت کیسے ہوئی۔ اب میں آتا ہوں اس بات کی طرف۔ میرے والد صاحب ہر سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہم ابوجان سے اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ کون سا عمل تھا کہ اللہ تعالیٰ ہر سال آپ کو اپنے در پر بلالیتے ہیں بلکہ سال میں دو سے تین مرتبہ عمرہ کیلئے بھی جاتے ہیں اور رمضان المبارک میں کبھی مدینہ منورہ اور کبھی مکہ مکرمہ میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل ہوتی ہے تو والدصاحب فرمانے لگے: میں جب پہلی مرتبہ حج کیلئے گیا تو اپنی والدہ کو بھی ساتھ لے کر گیا تھا بس والدہ صاحب نے بیت اللہ پر پہلی نظر ڈالتے ہی یہ دعائیں مانگیں کہ یااللہ میرے اس بچے کو ہر سال حج پر بلانا اور مجھے حج سنبھالنے کی توفیق دینا (کہتے ہیں حج کرنا آسان ہے حج سنبھالنا مشکل ہے) تو جب وہ حج کے بعد واپس آئیں تو صرف گیارہ دن بعد وفات پاگئیں۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کی دونوں دعائیں قبول فرمالیں اور واقعی آپ اکثر اپنےدرس میں صحیح فرماتے ہیں کہ دعاؤں کا اثر نسلوں تک جاتا ہے۔ ان کی دعا کی برکت سے ابوجان کے علاوہ ہم سب گھر والے بھی کئی دفعہ حج کرچکے ہیں بلکہ امی جان الحمدللہ اٹھارہ حج ادا کرچکی ہیں اسی طرح میں اور میرے بھائی بارہ سے پندرہ بار حج ادا کرچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کے عمل کو قبول فرمائے۔ آمین!

(ہارون سبحانی‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 853 reviews.