Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کعبہ پر پہلی نظرپڑتے ہی مانگی دعا کا نسلوں پر اثر

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

میاں صاحب درزی ہیں جو کسی کی دکان پر دیہاڑی پر کام کرتے ہیں‘ ہم دونوں کی ماہانہ آمدنی بمشکل آٹھ ہزارہو گی لیکن ناشکری اور نہ امیدی کبھی نہیں رکھی۔ اتنی کم آمدنی میں بھی ایک آس رہتی کہ حضور ﷺ اپنے در پر ضرور بلائیں گے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے تقریباً 2013ء کے عبقری شمارہ میں پڑھا تھا کہ جب بھی اذان ہوباادب ہوکر اذان کا جواب دیا جائے اور اذان مکمل سننے کے بعد تین مرتبہ تلبیہ یعنی لَبَّیْکَ اللّٰهُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ پڑھا جائے۔اس طرح پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ ہرصورت میں اپنے در کی حاضری نصیب کرتا ہے‘ یہ سوچ کر میں نے بھی شروع کردیا کہ چلو کبھی میری بھی باری آہی جائے گی میں جوکہ نہایت ہی غریب ہوں کرائے دار ہوں‘ میں گھروں میں قرآن پاک پڑھاتی ہوں‘ میرے میاں صاحب درزی ہیں جو کسی کی دکان پر دیہاڑی پر کام کرتے ہیں‘ ہم دونوں کی ماہانہ آمدنی بمشکل آٹھ ہزارہو گی لیکن ناشکری اور نہ امیدی کبھی نہیں رکھی۔ اتنی کم آمدنی میں بھی ایک آس رہتی کہ حضور ﷺ اپنے در پر ضرور بلائیں گے۔ میاں صاحب اکثر کہتے تم پاگل ہو کہاں ہمارے حالات تو خواہش تم در حضورﷺ کی کرتی ہو لیکن ہر اذان کے بعد پڑھنا نہ بھولتی اور سب کچھ بھول جاتی مگر یہ نہ بھولتی‘ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو مجھ ناقص‘ مجھ گلیوں کے روڑے کوڑے پر رحم آگیا۔نامعلوم کیا ہوا علاقہ کے کچھ مخیر حضرات نے مسجد میں پیسے اکٹھے کیے اور محلے کے چند غرباء کے حج کا بندوبست کردیا جس میں ہماری بھی تشکیل ہوگئی۔ ایسا ہمارے علاقہ میں پہلی مرتبہ ہوا تھا۔ میں پہلے اسے مذاق سمجھتی رہی‘ مجھے یقین نہ آیا بلکہ کتنے دن میں خود کو یقین دلاتی رہی۔ کوئی اسے کچھ بھی کہے میں تو اسے عبقری کا فیض اور برکت کہوں گی اب جن دنوں لوگ یہ تحریر پڑھیں گے ان دنوں ہم درنبیﷺ پر موجود ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ایسے ہی کرم فرماتے ہیں۔

(ج،ر)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 852 reviews.