محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو بہت پسند کرتا ہوں‘ ان کا سلسلہ وار مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ جب تک پڑھ نہ لوں مجھے سکون نہیں ملتا۔ میں نے عبقری رسالہ میں سے کوپن کاٹ کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو اپنے مسائل لکھ کر بھیجے تھے‘ اس کا جواب کچھ عرصہ بعدمجھے عبقری رسالہ کے ذریعے ملا۔ میرے نام کے نیچے علامہ صاحب نے سورۂ تکویر پہلی چار آیات کا وظیفہ بتایا تھا۔ یہ وظیفہ اسی دن سے میرے معمولات میں شامل ہے۔ میں ڈیپریشن کا مریض بن چکا تھا مگر یہ عمل کرنے سے میرا دل و دماغ بہت ہلکا پھلکا ہوجاتا ہے‘ طبیعت پر بوجھ نہیں رہتا‘ دل اطمینان و سکون سے رہتا ہے۔
(ج،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں