Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلمہ کا نصاب پڑھا !میرا ہر مسئلہ حل ہوگیا!

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

میرا گھر بہت سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا‘ وسائل نہ ہونے کے سبب بہت بُرا حال ہوچکا تھا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے غیب سے مدد کی گھر کا نقشہ بدل گیا‘ الحمدللہ!۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے‘ دنیا و آخرت میں سرخرو کرے‘ ہر غم ہر پریشانی سے بچائے‘ اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو غموں سے بے فکر کردے‘ آخرت میں آپ کو کامیاب و کامران کرے‘ آمین۔ 17 جنوری 2014ء کو آپ کا رسالہ عبقری پڑھنا شروع کیا‘ ان دنوں میں بہت پریشانیوں میں گرفتار تھی‘ مالی پریشانی‘ بیماری‘ رشتے کا مسئلہ‘ گھریلو ناچاقیاں اور بہت ہی پریشانیاں تھیں۔ میں نے اپریل 2014ء کے عبقری میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘ کی قسط میں کلمہ کے فوائد پڑھے۔ اس میں ایک گھرانے نے اپنے سو سال پرانے جائیداد کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کلمہ لا الہ الا اللہ کے سترہ نصاب پڑھے تھے اور ان کا سوسالہ جائیداد کا مسئلہ اللہ تعالیٰ نے حل فرمادیا۔ رشتوں کا مسئلہ حل ہوگیا‘ پیسوں کی ریل پیل ہوگئی‘ اس کو پڑھ کر دل نے کہا کہ یہی تیرے مسائل کا بھی حل ہے۔ یقین کے ساتھ کلمہ کا پہلاحصہ لا الہ الا اللہ سے پڑھنا شروع کیا۔ ابھی پانچ نصاب بھی پورے نہیں کیے تھے کہ ایک پانچ سالہ پرانا مسئلہ حل ہوگیا‘حالانکہ اس مسئلے کا کوئی حل نہ دکھائی دیتا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے اس مسئلے کو ایسا حل کیا‘ میں حیران رہ گئی۔ حالانکہ وہ مسئلہ ابھی میرے من پسند حل نہ ہوا تھا مگر میں پھر بھی کلمہ پڑھتی گئی۔ چند ہی مہینوں میں اس مسئلے کا حل ایسا نکلا کہ اللہ تعالیٰ کے آگے سجدہ ریز ہوگئی۔ میرے ہی حاسد میرے دوست بن گئے اور کھڑے ہوکر میرا مسئلہ حل کروا دیا۔ میری بیٹی کے رشتہ کا مسئلہ اٹکا ہوا تھا‘ میرے مخالفین نے بھی بہت اچھے لڑکےسے رشتہ کروا دیا اللہ تعالیٰ کے حکم سے۔ الحمدللہ!

میرا گھر بہت سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا‘ وسائل نہ ہونے کے سبب بہت بُرا حال ہوچکا تھا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے غیب سے مدد کی گھر کا نقشہ بدل گیا‘ الحمدللہ!۔ میرے شوہر کے دل کےتین والو بند تھے فوری انجیو پلاسٹی کروانی تھی اس کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ میرے شوہر کا کاروبار چار سال سے زوال پذیر تھا الحمدللہ کلمہ کے نصاب کی برکت سے آج کل بہت اچھا جارہا ہے‘ گھر مال و اسباب سے الحمدللہ بھر گیا ہے۔ اس کلمہ کی برکت سے مجھے دوست دشمن کی پہچان ہوگئی ہے۔ جتنے بھی دشمن تھے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ سب کی منافقت کی قلعی کھل گئی جو دوست نما دشمن تھے ان کی اصلیت کھل گئی۔ جو سچے دوست تھے ان کا بھی پتہ چلا گیا۔ میرے شوہر اپنے گھروالوں کے سوا کسی کی نہ سنتے تھے شادی کو 23 سال ہوچکے تھے مگر بیوی اور بچوں کے ساتھ کھانا نہ کھاتے تھے حالانکہ ہماری ہر ضرورت پوری کرتے تھے مگر مانتے اپنے گھروالوں کی تھے اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں بیوی بچوں کی محبت ایسی ڈالی کہ ان کے ساتھ کھانا بھی کھانے لگے اور بہت اچھا برتاؤ ہوگیا۔ گھر میں سکون کی فضاء قائم ہوگئی۔ الحمدللہ!۔ میں ایک لاعلاج بیماری میں گرفتار تھی‘ ڈاکٹروں‘ حکیموں‘ ہومیو پیتھک ہر علاج کروایا مگر فائدہ نہ ہوتا تھا۔ پانچ سال سے بیمار تھی‘ مگر اب الحمدللہ اس بیماری سے بھی نجات مل گئی ہے۔ اس کلمے کی فضیلتیں اور کیا کیا بتاؤں‘ میری زندگی میں سکون اور بدلاؤ آگیا۔ ہر ہر لمحے آپ کو اور علامہ لاہوتی صاحب کو دعائیں دیتی ہوں۔ حضرت حکیم صاحب اور علامہ لاہوتی صاحب کو ستر ستر ہزار مرتبہ یعنی ایک ایک نصاب کلمہ کا ہدیہ کرچکی ہوں۔ اب تک ہم ساڑھے تئیس کلمے کے نصاب پڑھ چکی ہوں۔ اتنے مسائل حل ہوئے اور حل ہورہے ہیں کہ بیان سے باہر ہیں۔ ایک اور بات ہر نصاب میں کسی نہ کسی کو ہدیہ کردیتی ہوں کیونکہ میں نے جنات کا پیدائشی دوست میں پڑھا تھا کہ اسے ہدیہ کرنے سے بہت ثواب ملتا ہے اور ایسا کرکے مجھے بہت خوشی ہوتی ہےاور میرے مسائل تو حل ہوہی رہے ہیں۔(ف۔ع، کراچی)

ہاتھ پاؤں اب سن نہیں ہوں گے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اکثر لوگوں کے ہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سےا نہیں ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کیلئے ایک آسان سا ٹوٹکہ حاضر ہے: آدھا لیموں ایک چمچ شہد اور ایک گلاس پانی ۔ ایک گلاس پانی میں آدھا لیموںنچوڑ کر اس میں ایک چمچ شہد اچھی طرح مکس کریں اور چالیس دن بلاناغہ کسی بھی وقت پئیں۔ (راجہ حفیظ نقشبندی‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 849 reviews.