Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موتی مسجد کے بونے جنات نے دم کیا اور دعا دی

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہماری ایک پڑوسن ہمارے گھر آتی تھی تو ہمارے کھانے میں گندی گندی چیزیں ملا کر جاتی تھی‘ مردے کی راکھ پانی میں ملا دیتی تھی تو ہم دونوں بہن بھائی نے وہ کھانا کھایا‘ دو سال تک تو آنکھوں میں کالی کالی لکیریں جم گئیں۔ آنکھوں کی سفیدی کالی ہوگئی‘ جسم میں اثرات محسوس ہوتے‘ علاج بھی کراتے مگر مکمل فائدہ نہ ہوتا‘ نیز ہمارے گھر میں سایہ بھی ہے جو میں نے دیکھا‘ رات کو ایک دن میری آنکھ کھلی تو میں نے سایہ دیکھا کالے رنگ کا‘نیز میرے بھائی کے اوپر بھی رات کو سوتے وقت کوئی چیز بھاری سی آکر بیٹھ جاتی ہے اور اس کے ہاتھ پکڑلیتی ہے۔جب آنکھ کھلتی ہے تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔
بعض اوقات تو ایسا لگتا کہ گھر میں سائے کے علاوہ بہت سی شیطانی چیزیں ہیں جو رات کو آتی ہیں اور اپنا کام کرتی ہیں۔ ہمارے سارے کام رکے ہوئے‘ گھر میں صرف میں اور میرا بھائی ہی بچے ہیں باقی امی ابو اور دو بھائیوں کا انتقال ہوچکا ہے‘ ہمارا ایک بھی کام اس گھر میں نہیں ہوا گھر تبدیل کرنا چاہتے تو وہ کام بھی نہیں ہوتا۔ میں نے عبقری رسالہ پڑھا‘ اس میں موتی مسجد کے نوافل کا ذکر تھا‘ میں نے موتی مسجد میں نوافل کی نیت کرکے گھر میں ہی نوافل ادا کرنا شروع کردئیے۔ چند دنوں کے بعد میں نے دیکھا کہ میرے گھر میں دو بونے جنات آئے ہیں‘ انہوں نے آکر مجھ پر دم کیا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد میرے بھائی کو محمدرسول اللہ کا وظیفہ بتایا کہ اس کو لاکھوں کی تعداد میں پڑھو۔ میرا بھائی وہ وظیفہ پڑھ رہا ہے۔ وہ شیطانی چیزیں تو اب بھی گھر میں ہیں مگر الحمدللہ ہم ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا رہی اور ہمارے گھر میں سکون ہے۔ مجھے یقین ہے کہ موتی مسجد والے نوافل اور محمدرسول اللہ کے ورد سے ہمارے گھر سے شیطانی چیزیں چلی جائیں گے اور نیک اولیاء جنات کا بسیرا ہوگا۔ (ع، کراچی)
علامہ صاحب کی بدولت میں عالم بن گیا ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں بلکہ رسالہ عبقری کا احسان مند ہوں کہ اس کی بدولت مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب جیسی شخصیت ملی۔ ان کی لکھی تحریریں پڑھ کر مجھ پر قرآن پاک کی آیات کے وہ معانی اور مفاہم کھل گئے جو آج تک کسی تفسیر میں موجود نہیں۔ قرآن پاک کی آیات مجھے دور بین اور ٹیلی سکوپ کا کام دے رہی ہیں۔ ماہنامہ عبقری ستمبر 2014ء میں حضرت علامہ صاحب نے سورۂ مزمل کا وظیفہ بتایا۔ یہ وظیفہ میں نے تین ماہ مسلسل کیا‘ اس عمل کے کرنے کے بعد اللہ نے مجھ پرسے پردے ہٹا دئیے‘ میری دماغی وسعت میں اضافہ ہوا۔ میں روحانی علم کا طالب علم ہوں اور مجھ پر اس وظیفے کی وجہ سے وہ وہ باتیں کھلیں کہ میں آج تک حیران ہوں۔ دنیا وی مسائل‘ الجھنیں‘ رزق کی بندشیں یہ سب اب معمولی چیزیں تھیں جو ٹھیک ہوگئیں مگر مجھے جو کچھ اس وظیفہ نے عطا کیا اس کیلئے میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا شکرگزار ہمیشہ رہوں گا۔

(محمد یونس‘ ملتان)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 848 reviews.