محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میری زندگی کا انوکھا واقعہ ہے جو مجھے آج تک نہیں بھولا۔ میری سچی آپ بیتی لکھنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ آپ اسے ماہنامہ عبقری کا حصہ بنائیے تاکہ ان لوگوں پر یہ حقیقت کھلے جو کہ جنات کے وجود کے ہی منکر ہیں۔ میں جب تقریباً سات آٹھ سال کی ہی ہوں گی تب کی بات ہے میں قرآن پاک حفظ کررہی تھی غالباً میں دوسرے سپارہ پر تھی اور پڑھنے جایا کرتی تھی۔ ایک رات میں سوئی ہوئی تھی سردیوں کی راتیں تھیں‘ کمبل اوڑھا ہوا تھا رات کے آخری پہر مجھے کسی نے جھنجھوڑ کر اٹھایا‘ میں اٹھ گئی پھر کسی نے میرا بازو سے پکڑ کرمجھے اٹھایا‘ میں سمجھی کہ امی سکول کیلئے اٹھارہی ہیں جب میں نے آنکھیں کھولیں تو سامنے کمرے ہی کی چھت سے ایک ہاتھ یعنی بازو جیب کے اندر ڈالا ہوا آتا دکھائی دیا‘ بالکل اس طرح جیسے ہم سویٹر کی جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں لیکن یہ نہ ہی سویٹر تھا اور نہ ہی قمیص تھی بلکہ صرف ایک اڑتا ہوا بازو جس کا ہاتھ جیب میں تھا‘ جیب کی صرف شیپ تھی یہ جیب نہ تو قمیص کی تھی نہ سویٹر کی اور وہ بازو میرے سے ایک فٹ کے فاصلے پر رکا اور جیب میں سے ہاتھ نکال کر میری طرف بڑھایا گویا جیسے دوستی کیلئے بڑھایا جاتا ہے اور جب میں نے یہ سب کچھ دیکھا تو جلدی سے کمبل منہ پر اوڑھ لیا کیونکہ اس سے زیادہ میں برداشت نہیں کرسکتی تھی اور مجھے سخت سردی میں ایسا پسینہ آرہا تھا جو کہ جون کے مہینے میں آتا ہے۔ واضح رہے کہ اس کا رنگ یعنی اس بازو کا گرے رنگ کا تھا جو کہ انسانی رنگ سے بالکل مختلف تھا۔
ام سلمہ‘ لاہور
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں