محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بے شمار مشکلات میں مبتلا تھی‘ پھر مجھے کسی نےعبقری دیا‘ میں نے پڑھا تو بہت اچھا لگا‘ میں عبقری رسالہ موجود علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون جنات کا پیدائشی دوست بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود ایک وظیفہ جو کہ سورۂ والضحیٰ کی ایک آیت ہے۔ وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾سارا دن باوضو کھلا پڑھا‘ میں حیران رہ گئی جس طرح علامہ صاحب نے اس کے فوائد ایک ایک کرکے بیان کیے‘ سوفیصد سچ لکھا‘ میں تو آزماچکی ہوں۔ میں نے یہ وظیفہ جب بھی پڑھا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم کیا۔ واقعی اس چھوٹے سے وظیفے سے میری بڑی بڑی مشکلات ایسے حل ہوئیں کہ میں آج بھی حیران ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا وآخرت کی جزائے خیر دے۔ میں عبقری تین سال سے پڑھ رہی ہوں اس میں موجود قارئین کے آزمودہ ٹوٹکے اور وظائف بہت کمال کے ہوتے ہیں۔
نگہت پروین‘ گجرات
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں