Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیٹی کی جان کی دشمن چڑیل سے مقابلہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

پھر وضو کرکے یَاقَہَّارُ کھلا پڑھنا شروع کردیا اور رات تک پڑھتی رہی اور بیٹی پر پھونکتی رہی‘ عشاء کی نماز کے بعد گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُ بیٹی کا تصور کرکے پڑھی اور سوگئی۔ خواب میں دیکھا کہ دو بستر ہیں اور ان پر کوئی سو رہا ہے ایک بستر کی پاؤں والی سائیڈ پر کوئی کھڑا ہے اس نیت سے کہ اس کو ماردوں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے میرا تعارف کچھ زیادہ پرانا نہیں ہے‘ چند ماہ پہلے کی ہی بات ہے کہ میں اپنے حالات سے پریشان بازار سے گزر رہی تھی‘ ایک بک سٹال پر نظر پڑی‘ عبقری دیکھا‘ ٹائٹل پر لکھی ہیڈنگز پڑھی اور خرید لیا‘ گھر آکر پڑھنا شروع کیا‘ بہت اچھا لگا‘ اس دن سے عبقری ہر ماہ لازماً خریدتی ہوں۔ میرے شوہر ایک کیس میں جیل کے اندر تھے اور میں دو بچوں کے ساتھ ٹیچنگ کرکے گزارا کررہی تھی‘ حالات انتہائی خراب تھے‘ مگر عبقری آنے کے بعد ایک امید ملی کہ اب مسائل حل ہوں گے اور وہی ہوا۔ اب میرے حالات پڑھیے اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے!
عبقری پڑھنے کے بعد میں حضرت حکیم صاحب کو خط لکھا اور اس میں اپنی تمام پریشانیاں اور خاص طور پر شوہر کے کیس کے بارے میں تفصیل سے لکھا‘ آپ نے مجھے دوانمول خزانہ پڑھنے کو کہا۔ پہلے تو یہ تھا کہ بہت زیادہ پریشانی میں کبھی پڑھا کبھی نہ پڑھا‘ کبھی کوئی ورد‘ کبھی کوئی‘ نوے دن بعد میں نے دوبارہ دفتر ماہنامہ عبقری خط لکھا آپ نے فرمایا کہ توجہ سے دل لگا کر پڑھیں۔ میں نے دوبارہ پڑھنا شروع کردیا فجر کی نماز کے بعد اول آخر درودشریف گیارہ مرتبہ اور اکیس مرتبہ انمول خزانہ نمبر ایک اور 313 مرتبہ انمول خزانہ نمبر2 اور اسی طرح مغرب کی نماز کے بعد پڑھا اور سارا دن خزانہ نمبر 2 اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو کھلا پڑھا‘ پندرہ دن نہیں گزرے تھے کہ بروزاتوار صبح 8 بجے میرے شوہر گھر آگئے‘ میں‘ میرے بچے اور تمام گھر والے انتہائی خوش‘ میری ساس کے تو آنسو نہ رکتے تھے‘ ہر کوئی خوش تھا۔ میں نے فوراً دو نفل شکرانہ کے ادا کیے اور آپ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
ماہنامہ عبقری میں سلسلہ وار مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کیا تو دو واقعات رونما ہوئے وہ بھی قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔ میری بڑی بیٹی چند سالوں سے سست رہتی تھی‘ کوئی کچھ کہتا‘ کوئی کچھ ‘دم کراؤ‘ خون کی کمی ہوگی‘ ہیپاٹائٹس اے بی سی کے ٹیسٹ کراؤ‘ ایک نے یہاں تک کہہ دیا کہ اسے کوئی لاعلاج بیماری ہوگئی ہے۔ ہروقت لیٹی رہتی تھی‘ اس دوران میرا سترہ سالہ بھانجا جو فرسٹ ایئر کا سٹوڈنٹ تھا اچانک بیمار ہوا‘ ٹیسٹ کروائے تو
بلڈکینسر نکلا اور وہ تین ماہ کے اندر وفات پاگیا مجھے اور فکر ہوگئی لیکن مجھے شک تھا کہ اس پر اثر نہ ہو کیونکہ چھ سال پہلے وہ ڈر گئی تھی اسے کوئی سرکٹاانسان خواب میں ڈرا کر گیا اور بولا دوبارہ آیا تو نہیں چھوڑوں گا۔ تب میں نے پنج سورۂ میں سے آیت ’’حفاظت شیاطین‘‘ لکھ کر اس کے گلے میں ڈال دی
تھی قاری صاحب پڑھانے آتے تھے ان سے دم کروایا لیکن اس کی سستی اور سارا دن سونا ختم نہ ہوا۔ چند ماہ پہلے کی بات ہے اتوار کا دن تھا میں نے بیٹی کو ناشتہ کیلئے اٹھایا‘ وہ اٹھتے ہی رونے لگی اور مجھے کہنے لگی کہ ماما رات میں مرنے لگی تھی میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ رات میں باتھ روم کیلئے اٹھی کہ اچانک باتھ روم کی لائٹ خود ہی بند ہوگئی‘ اچانک اندھیرا ہوگیا اور انتہائی گرم ہوا چلنا شروع ہوگئی اور گرم ہوا سے پسینے آگئے اور میں بالٹی میں گرگئی‘ جنوری کا مہینہ تھا‘ سخت سردی اور بالٹی کا پانی بھی یخ ٹھنڈا تھا۔ بولی میرا گلا بند ہورہا تھا‘ ٹانگوں میں جان نہیں تھی‘ میں نے کلمہ پڑھ لیا‘ پھر میں نے آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کی جو میرے گلے سے نہیں نکل رہی تھی جب میں نے وَلَا یَــُٔـوْدُہٗ حِفْظُہُمَا (آیۃ الکرسی کے الفاظ)پڑھنا شروع کیا تو میں تھوڑی دیر بعد ٹھیک ہوگئی‘ گیلے کپڑے بدل کر سوگئی‘ میں نے کہا بیٹا سب ٹھیک ہوجائے گا۔ میں نے اس کے سامنے پریشانی کا اظہار نہ کیا۔ ناشتے کے بعد اسے نیم گرم دودھ کے ساتھ خون افزا ٹانک (جو کہ میں عبقری دواخانہ سے لائی تھی)
دیا اور پھر وضو کرکے یَاقَہَّارُ کھلا پڑھنا شروع کردیا اور رات تک پڑھتی رہی اور بیٹی پر پھونکتی رہی‘ عشاء کی نماز کے بعد گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُ بیٹی کا تصور کرکے پڑھی اور سوگئی۔ خواب میں دیکھا کہ دو بستر ہیں اور ان پر کوئی سو رہا ہے ایک بستر کی پاؤں والی سائیڈ پر کوئی کھڑا ہے اس نیت سے کہ اس کو ماردوں حلیہ بالکل ریچھ جیسا اور جیسے ریچھ انسانوں کی طرح کھڑا ہوجاتا ہے بالکل ویسے کھڑا تھا اور اس کا منہ کسی جانور جیسا تھا‘ دھڑ ریچھ کی طرح‘ جسم پر بال لیکن تھی وہ عورت‘ میں اس کی طرف دوڑی اور کہااس کو کیوں مارنے لگی ہو‘ وہ مجھے دیکھ کر تیز تیز چلنے لگی‘ میں اس کے پیچھے جارہی اور بولی آج تم نہیں یا میں نہیں‘ کیوں اس کی زندگی حرام کی ہے؟ کیوں مارنا چاہتی ہو‘ وہ ایک تہہ خانہ کی طرف جارہی تھی میں اس کے پیچھے تھی‘ جیسے ہی میں نے یَاقَہَّارُ پڑھا وہ تہہ خانہ کی سیڑھیاں اتر گئی‘ جیسے ہی میں اس بستر کے پاس آئی ایک بستر پر میری بیٹی سرخ رضائی لے کر سورہی تھی اور اس کے منہ پر مسکراہٹ تھی۔ میں حیران ہوگئی کہ یہ یہاں کیسے؟
20 سال پہلے میں اپنے ملتان والے آبائی گھر میں ڈر گئی تھی جب میں میٹرک کی طالبہ تھی‘ دادی عالمہ تھیں‘ اول و آخر درود پاک پڑھ کر تین مرتبہ سورۂ طارق پڑھی اور میرے کان میں پھونک ماردیتی تھیں۔ مجھے نظر بھی بہت جلد لگ جاتی تھی یہ اس کے لیے بھی کافی فائدہ مند ہے۔ اب یَاقَہَّارُ پڑھا تو خواب میں ملتان والا آبائی گھر دیکھا‘ میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے اوپر ایک جہاز ہے اور اس جہاز کی چھت پر ایک بہت بڑا بندر بیٹھا ہوا ہے اور وہ اس جہاز کو گرانا چاہتا ہے جیسے ہی میں نے دیکھا جہاز نے بندر کو نیچے پھینک دیا اور وہ بندر میرے قدموں میں گرگیا اور پھٹ گیا اس کے سر سے ریت ہی ریت نکلی‘ سر بری طرح پھٹا تھا اور میری والدہ محترمہ اس کے سرکی ریت اکٹھی کرنے لگیں کہ کہیں گند نہ پڑجائے اور یَاقَہَّارُ کی بدولت مجھے بہت کچھ ملا ہے۔ آج ہی میرے ہاتھ پر گرم کھولتا ہوا آئل گرگیا‘ ہاتھ اور بازو بری طرح جل گیا‘ سب دیکھ کر ہائے ہائے کررہے ہیں لیکن میرے بازو اور ہاتھ پر نہ چھالا ہے اور نہ ہی مجھے جلن ہے۔ میں کام بھی کررہی ہوں اور نماز کیلئے وضو بھی اور لکھنے کا کام بھی‘ مجھے ذرا سی بھی تکلیف نہیں ہے۔ یہ سب دو انمول خزانہ اور یَاقَہَّارُ اور تسبیح خانہ کا کمال ہے۔ میری تمام قارئین سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ عبقری رسالہ پڑھیں اور درس سنیں‘ نماز پڑھیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کے حالات ٹھیک کردے گا‘ آج کل جو نفسا نفسی کا عالم ہے وہ ختم ہوجائے گا۔ کہاں وہ وقت بھی تھا کہ میں ایک عبقری نہیں خرید سکتی تھی آج میں دوسروں میں ہرماہ عبقری بانٹتی ہوں‘ ہمارے پیسے دس تاریخ یا پندرہ تاریخ کو ختم ہوجاتے ہیں‘ پندرہ دن نامعلوم کہاں سے آتے ہیں رزق بھی ڈبوں میں بھرا رہتا ہے اور جو کوئی بھی آتا ہے کھانا کھا کر جاتا ہے۔ صدقہ خیرات بھی کرتی ہوں۔ حکیم صاحب کی درس میں بتائی باتوں پر عمل کرتی ہوں‘ دل میں  خدا کا خوف اور حضرت محمدﷺ کی چاہت ہے‘ سب کام خودبخود ہوجاتے ہیں‘ نماز بھی قضا نہیں ہوتی۔ (سیدہ آنسہ عمران‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 843 reviews.