میرے تمام بہن بھائیوں کا تعلیم کے میدان میں کوشش کے باوجود ناکام در ناکام ہونا‘ اسی طرح والدین سمیت گھر کے تمام افراد کا بیماریوں میں ہمیشہ گھرا رہنا وغیرہ ہی کافی تھا۔ مختلف عاملین سے علاج معالجہ‘ تعویذ اور وظیفہ وظائف کرنے کے باوجود حالات بدستور بہتر ہونے کی بجائے خراب سے خراب تر ہوتے چلے گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت سے دعاگو ہیں اور ان شاء اللہ بفضل تعالیٰ دعاگو رہیں گے کہ آپ کو اور آپ کی نسلوں و متعلقین کو دنیا و آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کا سایہ تاحیات تمام دکھی انسانیت کیلئے قائم دائم رکھے۔ حضرت صاحب میں نے جب سے آنکھ کھولی تو گھر میں صرف لڑائی جھگڑا‘ ناچاقی‘ بے اتفاقی‘ بے برکتی‘ تنگدستی‘ بیماریوں اور پریشانیوں کے علاوہ کچھ نہ دیکھا حضرت صاحب میں بس اتنا کہنے پر ہی اتفاق کروں گا کہ میں نے اور مجھ سے بڑی بہنوں اور یا چھوٹے بہن بھائیوں نے بچپن کی مسکراہٹ دیکھی ‘نہ جوانی کی کوئی حسرت پوری ہوئی ان حالات کو مدنظر رکھ کر میرے والد محترم نے مختلف عاملین سے وقتاً فوقتاً رابطہ کیا اور انہیں منہ مانگی رقوم ادا کیں‘ کوئی عامل کہتا کہ آپ کے گھر میں جنات کا سایہ ہے اور کوئی کہتا کہ آپ پر اور آپ کے گھر پر سخت کالے جادو کا اثر ہے جس کی تصدیق کیلئے ہمارے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ ہمارے گھر سے ایک یادو محلے دور ہمارے کچھ قریبی عزیز و اقارب رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ سردیوں کے موسم میں رات تقریباً بوقت تہجد تین بجے ہماری چھت پر ہوا میں معلق دائیں سے بائیں اور بائیں سے بائیں جن حرکت کررہا تھا‘ اس کے علاوہ گھر میں لڑائی‘ جھگڑا‘ خون کے چھینٹے اور بدبو کا آنا‘ پیٹی میں پڑے کپڑے کا خون آلود ہوجانا یا کاٹے جانا اور
میرے تمام بہن بھائیوں کا تعلیم کے میدان میں کوشش کے باوجود ناکام در ناکام ہونا‘ اسی طرح والدین سمیت گھر کے تمام افراد کا بیماریوں میں ہمیشہ گھرا رہنا وغیرہ ہی کافی تھا۔ مختلف عاملین سے علاج معالجہ‘ تعویذ اور وظیفہ وظائف کرنے کے باوجود حالات بدستور بہتر ہونے کی بجائے خراب سے خراب تر ہوتے چلے گئے اور جمع پونجی بھی ختم ہوگئی اور نوبت اب یہاں تک آچکی کہ عرصہ دراز (بیس برس)
میرے والد صاحب‘ میں بذات خود اور دونوں چھوٹے بھائی کوشش کے باوجود بے روزگار گھر میں تنگدستی‘ فقرو فاقہ اور زمانہ میں ذلت رسوائی اور قرضوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا اور بہت مجبور ہوچکے ہیں‘ اسی طرح مجھ سے بڑی بہنوں کی زندگی بھی خراب ہونے لگی ان کے رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے اسی طرح حالات گزر رہے تھے کہ میرے ایک مخلص دوست جو کہ ہمارے قریبی عزیز بھی ہیں۔ انہوں نے ہمیں عبقری سے متعارف کرایا۔ ہم نے اس میں موجود دو انمول خزانہ کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور رسالہ پر موجود عبقری کی ویب سائٹ پر سرچ کیا تو ایسا معلوم ہوا کہ ہمیں ہماری منزل مل گئی ہے اور عبقری ہر ماہ خرید کر پڑھنا شروع کردیا اور اس میں موجود وظائف کرنا شروع کردئیے خصوص بالخصوص ہم نے عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ سورۂ مزمل مکمل بمع تسمیہ 41 مرتبہ روزانہ‘ اول و آخر سات بار درودشریف کو نہایت توجہ اور یکسوئی سے کرنا شروع کردیا۔ اس عمل کی برکت سے کچھ عرصہ بعد میرے والد صاحب کو روزگار مل گیا اور گھر میں خیروبرکت شروع ہوگئی اور رشتوں کی بندش بھی ٹوٹ گئی اور ہم نے اپنی ایک بہن کی شادی بڑی خوشی سے کی جس کا نکاح بھی میری بہن کے استاد محترم نے بعداز نماز جمعۃ المبارک پڑھایا اور دعا کی‘ اب ماشاء اللہ وہ ہماری بہن اپنے سسرال میں خوش و خرم ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں پھول جیسے دو بیٹوں سے بھی نوازا ہے۔ محترم شیخ الوظائف! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے انٹرنیٹ کے ذریعے عبقری ویب سائٹ پر بیعت کی اور ویب سائٹ سے آڈیو روحانی درس ڈاؤن لوڈ کرکے روزانہ ایک یا دو درس سنتا ہوں جس سے میری روحانی زندگی میں انقلاب آگیا ہے۔ ثم الحمدللہ نماز تو میں بچپن سے ہی پڑھتا ہوں لیکن اب نماز میں خشوع وخضوع بھی پیدا ہورہا ہے اور دعاؤں میں عاجزی اور انکساری بھی آگئی ہے۔
(محمداکبر‘ کبیروالا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں