Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجرب قرآنی علاج و مستند شرعی اعمال

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

گردے کی درد کیلئے سُورَہ اَنزَلنَا ہَا وَ فَرَضنَا ہَا وَ اَنزَلنَا فِیہَا ٰایٰتٍ۰ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّکُم تَذَکَّرُونَ مع بِسمِ اللّٰہ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیم کے چینی کی طشتریوں پر لکھ کر چالیس روز تک گردے کی درد والے مریض کو پلانا نہایت مفید ہے اور مجرب ہے۔ تہمت سے نجات کیلئے اگر کوئی شخص کسی تہمت میں مبتلا ہو کر پکڑا جائے تو تین ہزار مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر پانی پر دم کیا جائے، پھر اس پانی سے تھوڑا سا لے کر اس میں سیاہی گھول کر تعویذ لکھے اور تعویذ میں تین مرتبہ یہ آیت لکھ کر مجرم کے گلے میںڈالا جائے انشاءاللہ مجرم بری ہو گا۔ آیت یہ ہے وَلَو لاَ فَضلُ اللّٰہِ عَلَیکُم وَ رَحمَتُہ وَاَنَّ اللّٰہَ تَوَّاب حَکِیمo اور دوسری آیت اسی تعویذ میں یہ بھی لکھی جائے وَ لَو لاَ فَضَلُ اللّٰہِ عَلَیکُم وَ رَحمَتُہ فِی الدُّنیَا وَالاٰخِرَةِ لَمَسَّکُم فِی مَا اَفَضتُم فِیہِ عَذَاب عَظِیم ۔ فالج اور لقوہ کیلئے اَللّٰہُ نُورُ السَّمٰواتِ وَالاَرضِ سے وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَی ئٍ عَلِیم تک چینی کی طشتریوں پر لکھ کر چالیس روز تک برابر صبح نہار منہ پلانا فالج لقوہ والے کو نہایت مفید اور مجرب ہے۔ بینائی کیلئے اگر کوئی شخص جس کی آنکھوں کی بصارت کم ہوتی جاتی ہو، وہ اس آیت کواَللّٰہُ نُورُ السَّمٰواتِ وَالاَرضِ سے وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَی ئٍ عَلِیم ایک سو ایک مرتبہ ہر روز پڑھے، انشاءاللہ تعالیٰ اس کی آنکھوںکا نور قائم رہے گا اور کبھی اندھا نہ ہو گا۔ نہایت مجرب عمل اور نہایت موثر اور مفید ہے ۔ کھیتی اور غلہ کی حفاظت کیلئے اگر کوئی شخص کسی کورے برتن کو توڑ کر اس پر یہ آیت لکھ کر اپنے کھیت میں مغرب کی جانب دفن کرے، انشاءاللہ کسی بھی قسم کا آسمانی طوفان اس کھیت کو تباہ و برباد نہ کرے گا۔ اَلَم تَرَ اَنَّ اللّٰہ یُزجِی سَحَابًا ثُمَّ یُوَلِّفُ بَینَہ ثُم یَحعَلُہ رُکَا مًا فَتَرَی الوَدقَ یَخرُجُ مِن خِلٰلِہ ج وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآئِ مِن جِبَالٍ فِیہَا مِن۰ بَرَدٍ فَیُصِیبُ بِہ مِن یَّشَآئُ وَ یَصرِفُہ عَن مَّن یَّشَآئُ یَکَادُ سَنَا بَرقِہ یَذہَبُ بِالاَبصَارِ دل کی روحانی بیماریوں کیلئے سورئہ نور کی آخری دونوں آیات لَاتَجعَلُوا دُعَآئَ الرَّسُولِ سے لیکر وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیئٍ عَلِیمٍ تک چالیس دن تک ہر روز اکیس مرتبہ باوضو پڑھنا دل کی ساری بیماریاں مثلاً حسد، کینہ، عداوت، بخل، ذہن میں سستی، بزدلی، الغرض ساری بیماریوں کو باطن سے جلا کرخاک کر دیتا ہے عمل مجرب ہے اورجلالی ہے۔ترکِ حیوانات کے ساتھ پڑھنا لازم ہے۔ دولت کی فروانی کیلئے تَبَارَکَ الَّذِی اِن شَآئَ جَعَلَ لَکَ خَیرًا مِّن ذٰلِکَ جَنّٰتٍ تَجرِی مِن تَحتِہَا الانہَارُ وَ یَجعَل لَّکَ قُصُورًاo یہ آیت 40 دن تک عصر کی نماز کے بعد چھ ہزار دفعہ ہر روز پڑھنا اور پھر وظیفہ سے فارغ ہوکر گیارہ روپے راہ خدا میںکسی یتیم کوخیرات کرنا عامل اور پڑھنے والے کو خدا کے حکم سے دولت مند اور مالدار کرتا ہے، سترہ دن برابر ہر سال میںاس عمل کا پڑھنا سال بھر فاقہ کو پاس نہیں آنے دیتا۔ دشمن سے بچاﺅ کیلئے اگر کوئی شخص مظلوم ہو اور اس کا دشمن قوی ہو اور مظلوم کی ہلاکت کی تدبیریں کرتا ہو۔ اگر مظلوم تین روز تک رات کے اندھیرے میں اس آیت شریف کو نو ہزار مرتبہ پڑھ کر دشمن کے دفع ہونے کی دعاکرے گا انشاءاللہ بالضرور دشمن مغلوب ہو اور اس کی کوشش رائیکاں جائے گی۔ آیت شریف یہ ہے وَقَدِ منَا اِلٰی مَاعَمِلُوا مِن عَمَلٍ فَجَعَلنَاہُ ہَبَائً مَّنثُورًاo دشمن کے دھوکے اور مکر سے حفاظت کیلئے دشمن کے مکر اور اذیت سے محفوظ رہنے کیلئے اس آیت کا سو مرتبہ روزانہ پڑھنا بھی مجرب ہے اور مفید ہے آیت یہ ہے: وَکَذٰلِکَ جَعَلنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًَا مِّنَ المُجرِمِینَ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ ہَادِیًا وَّ نَصِیرًاo
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 884 reviews.