ایک مرتبہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے ملاقات کیلئے جارہے تھے توایک شخص ملا انتہائی غریب مسکین یہاں تک کہ پہننے کیلئے کپڑے تک نہ تھے بدن پر مٹی سے اپنا ستر ڈھانپ رکھا تھا۔ عرض کیا اللہ کے نبی بہت مفلس ہوں‘ اللہ پاک سے دعا کیجئے گا کہ میری حالت ٹھیک ہوجائے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام آگے بڑھے تو ایک اور شخص ملا عرض کی کہ اللہ کے نبی میرے پاس اتنا مال و دولت ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھلتا آپ اللہ پاک سے دعا کیجئے مال و دولت کچھ کم ہوجائے تو سکون میسر ہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السام کی اللہ پاک سے ملاقات ہوئی تو ان دونوں لوگوں کی فریاد اللہ کے حضور پیش کی تو اللہ پاک نے فرمایا: اس پہلے شخص سے کہو کہ وہ میرا شکر ادا کرے اور اس دوسرے شخص سے کہو کہ وہ میری ناشکری کیا کرے تو ان دونوں کی حالت میں تبدیلی آجائے گی۔ اب حضرت موسیٰ علیہ السلام پہلے مالدار سے ملے اس وقت وہ انار کے باغ میں انار کھارہا تھا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ تو اللہ پاک کی ناشکری کیا کر‘ اس کی ایک ہائے نکلی اور کہا کہ میں اس کریم کی ناشکری کیسے کرسکتا ہوں؟ ایک دم انار ہاتھ سے چھوٹا اور دانے نیچے گرتے ہی ہیرے بن گئے اور کہا یہ نہیں ہوسکتا۔ مفلس سے ملے تو فرمایا تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیاکر۔ کہنے لگا: مجھے دیا ہی کیا ہے جو شکر کروں‘ ایک دم ہوا چلی اور اس ریت کو بھی اڑا دیا جس سے اس نے اپنے جسم کا ستر ڈھانپ رکھا تھا۔ ’’شکر بڑی دولت ہے‘‘ (محمد آصف محمود‘ کنڈیارو)
ہر کام میں آسانی کیلئے:
اگر کوئی نیند سے بیدار ہوکر کم از کم بیس بار اسم پاک یَامُقْتَدِرُ کا ورد کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام کام آسان بنا دیتے ہیں۔
بواسیر کا انوکھا علاج:
آم کے سبز پتے ایک تولہ حقے کی چلم میں رکھ کر کش لگانے سے بواسیر دور ہوجاتی ہے۔ کھٹی‘ چٹ پٹی ‘ مرچوں اور بازاری اشیاء سے پرہیز کے ساتھ چند ہفتے مستقل مزاجی سے کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں