Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شکر کہاں چلا گیا؟ چلیں اسے واپس لائیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

ایک مرتبہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے ملاقات کیلئے جارہے تھے توایک شخص ملا انتہائی غریب مسکین یہاں تک کہ پہننے کیلئے کپڑے تک نہ تھے بدن پر مٹی سے اپنا ستر ڈھانپ رکھا تھا۔ عرض کیا اللہ کے نبی بہت مفلس ہوں‘ اللہ پاک سے دعا کیجئے گا کہ میری حالت ٹھیک ہوجائے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام آگے بڑھے تو ایک اور شخص ملا عرض کی کہ اللہ کے نبی میرے پاس اتنا مال و دولت ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھلتا آپ اللہ پاک سے دعا کیجئے مال و دولت کچھ کم ہوجائے تو سکون میسر ہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السام کی اللہ پاک سے ملاقات ہوئی تو ان دونوں لوگوں کی فریاد اللہ کے حضور پیش کی تو اللہ پاک نے فرمایا: اس پہلے شخص سے کہو کہ وہ میرا شکر ادا کرے اور اس دوسرے شخص سے کہو کہ وہ میری ناشکری کیا کرے تو ان دونوں کی حالت میں تبدیلی آجائے گی۔ اب حضرت موسیٰ علیہ السلام پہلے مالدار سے ملے اس وقت وہ انار کے باغ میں انار کھارہا تھا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ تو اللہ پاک کی ناشکری کیا کر‘ اس کی ایک ہائے نکلی اور کہا کہ میں اس کریم کی ناشکری کیسے کرسکتا ہوں؟ ایک دم انار ہاتھ سے چھوٹا اور دانے نیچے گرتے ہی ہیرے بن گئے اور کہا یہ نہیں ہوسکتا۔ مفلس سے ملے تو فرمایا تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیاکر۔ کہنے لگا: مجھے دیا ہی کیا ہے جو شکر کروں‘ ایک دم ہوا چلی اور اس ریت کو بھی اڑا دیا جس سے اس نے اپنے جسم کا ستر ڈھانپ رکھا تھا۔ ’’شکر بڑی دولت ہے‘‘ (محمد آصف محمود‘ کنڈیارو)

ہر کام میں آسانی کیلئے:
اگر کوئی نیند سے بیدار ہوکر کم از کم بیس بار اسم پاک یَامُقْتَدِرُ کا ورد کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام کام آسان بنا دیتے ہیں۔

بواسیر کا انوکھا علاج:
آم کے سبز پتے ایک تولہ حقے کی چلم میں رکھ کر کش لگانے سے بواسیر دور ہوجاتی ہے۔ کھٹی‘ چٹ پٹی ‘ مرچوں اور بازاری اشیاء سے پرہیز کے ساتھ چند ہفتے مستقل مزاجی سے کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 838 reviews.