Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سارے عالم کا فساد میری وجہ سےہے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

مریض کوکڑوی گولی اس لیے دی جاتی ہے کہ اس کو احساس رہے کہ اب مجھے احتیاط کرنی ہے ایسا نہ ہو کہ کہیںمجھے کوئی بڑی بیماری لگ جائے ۔اس طرح کڑوی گولیوں سے آرام نہ آئے توپھر انجکشن کی ضرورت پڑتی ہےاورجب انجکشن سے بھی کام نہ بنے تو پھر سرجری کرنا پڑتی ہے ۔ احوال عالم میں حوادث در حوادث ، نقصانات در نقصانات، فاقے، غربت ،تنگ دستی روز بروز کیوں بڑھتی جارہی ہے؟ اس کے پیچھے وجہ کیا ہے ؟ اس کی وجہ ہر فرد ہے ،ہر شخص یہی سمجھے کہ میری وجہ سے ایساہوتا ہے، میں نے گناہ کیا مگرتوبہ نہیں کی، میں نے اللہ جل شانہٗ کو ٹھیک سے راضی نہیں کیا ، میری توبہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ نقصان ہوا،میں نے احکاما ت ربانی کو نہ مانا ،عمرہ کیا ،حج کیا ،زم زم پیا ،کعبہ دیکھا ،مدینہ منورہ دیکھا، کربلاء معلی،مصلّی کی زیارت کی مگر’’بتانا عشق پھر بھی فرونہ ہوا۔۔۔! یہ سب یقیناً ہماری وجہ سے ہوتاہے ۔کہیں سیلاب آیاتوکسی شخص نے اللہ والے سے عرض کیا کہ حضرت سیلاب آیاہے۔ اللہ والے نے فرمایا کہ وہاں جا کریہ دیکھو کہ وہاں کے مکینوں نے توبہ کی ہے؟سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے توبہ کی ہے؟ اور جو لوگ سیلاب سے محفوظ رہے کیا انہوں نے سیلاب متاثرین کے احوال اور ان کے ساتھ پیش آنے والے حوادث سن کر توبہ کی ہے؟عالم میں جونقصان ہونے والا ہے وہ میری اور آپ کی تو بہ سے رک سکتاہے اور اس کی برکات سے گندم کا دانہ کھجور کی گٹھلی کے برابربھی ہوسکتاہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے دور میں جواللہ جل شانہٗ کی طرف سے برکتوں کی بہاریں آتی تھیں اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے پچھلی زندگی جو شرک اورظلم وستم میں گزاری تھی پھر جب توبہ کرکے سچے رستے کی طرف لوٹے تو پھر اللہ جل شانہٗ نے ان پر اپنی برکتوں کے خزانے لٹا دیئے ۔پھر ایک زمانہ ایسا بھی آیا کہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں آوازیں دی جاتی تھیں مگر کوئی زکوۃ لینے والا نہ تھا، سارے کے سارے زکوۃ دینے والے تھے اوریہ سب اس وقت ہوا اللہ والو! جب ان کی سوچوں کا محور بناکہ سارے عالم میں فساد میری وجہ سے ہے ،اگر میں درست ہوگیا اور میں نے اپنا جذبہ، اپنی سوچ ، اپنے اندر کی فکر ، اپنے اندر کا غم اور اپنے اندر کی تڑپ ٹھیک کرلی تو سارا عالم ٹھیک ہوجائے گا! ساری عدالتیں خالی ہوجائیں گی! جب سارے ہی معاف کرنے والے ہوں گے! سارے ہی درگزر کرنے والے ہوں گے!جب ہر کوئی یہ جان لے گا کہ مجھ پر حقوق العباد کی ادائیگی لازم ہے !اس صورت میں ہی موت کی آسانی ،قبر کی راحت اور آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔سارے عالم میں جوفساد آیا! سارے عالم میں جو عذاب آیا! وہ اس وجہ سے آیا کہ ہر شخص نے خود کو چھوڑ کردوسرے کوطنزیہ نظر سے دیکھا اورعمومی طور پرآج کل اعتراض کا مزاج سا بن گیاہے کہ سیاستدانوں نے ہمیںتباہ کردیا، فلاں وڈیرے نے بند اُدھر سے توڑنا تھا ادھر سے تڑوادیا ،فلاں نے اس طرح کر کے اپنی فصلیں بچا لیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ زمین کی پلیٹوں کے اندر مسلسل ایک نظام چلتاہے اوراس نظام کے تحت جو پلیٹیں زمین کی ہلتی ہیں اسی کو ارتھ کوئیک یعنی زلزلہ کہتے ہیں ،یہ تو ایک فطری نظام ہے۔ عذاب آنے کے بعد بھی اگر نظر اللہ کی طرف نہیں اٹھی تو سمجھ لو کہ دوسرا عذاب تیار ہے ۔اس کی چھوٹی سی مثال پیش ہے کسی بچے کو استاد نے سزادی اور سزا دینے کے بعدبھی اگر بچے نے استاد سے معذرت نہیں کی اور استاد کے پاؤں نہیں پڑا ،تو سمجھ لو کہ استاد اس کو دوسری سزا اس سے بھی بڑھ کر دے گا ۔یاکوئی باپ اپنے بچے سے ناراض ہو اور بچہ اگر باپ سے معذرت نہیں کرتا اور اپنی سابقہ کارگزاریوں اور شب وروز پر لگا رہا تو سمجھ لو کہ باپ اس کو اس دفعہ کوئی بڑی سزا دے گا ۔اگر چھوٹی سرجری سے آپ کاپھوڑا ٹھیک نہیں ہوا اور اس کے اندر کی گندگی نہیں گئی تو پھر ڈاکٹراس پھوڑے کی بڑی سرجری کرے گا ۔ا لزامی نفسیات کا دور دورہ کیوں؟: مرد ہو یا عورت!ہر فرد یہ سمجھے کہ جو بد احوال آرہے ہیں وہ میری وجہ سے ہیں۔تب ہی اصلاح معاشرہ ہوگا ورنہ معاشرے میں اصلاح نہیں ہوسکتی بلکہ پھر فسادبرپا ہوگا۔آج ہم الزامی نفسیات کے ساتھ جی رہے ہیں اس الزامی نفسیات کو پھیلانے والا ہمارا میڈیاہے ۔اس نفسیات کو آج کی میڈیکل سائنس نے سائیکالوجی کانام دیا ہے ، اس جذبہ کو ہم اندر کا عقیدہ بھی کہ سکتے ہیں ۔اگر ہمارا یہ عقیدہ ہو کہ: اے اللہ جو کچھ ہوا وہ سب میری وجہ سے ہوا ہے تو پھر اصلاح معاشرہ بھی ممکن ہے ۔ عالم میں خیر اور عالم میں ترقی کی وجہ:حضور ﷺ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہٗ کو منافقین کے نام دیئے تھے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہٗ نے وہ نام اپنے پاس ہی محدود رکھے ان ناموں کو افشا ء نہیں کیاکیونکہ ہر صحابیؓ کے من اورمزاج میں یہ بات بیٹھ چکی تھی کہ اگر عالم میں فسادآئے گا تو وہ فسادمیری اورمیرے اعمال کی وجہ سے آئے گااوراسی طرح عالم میں خیرآئے گی تو وہ خیر میری اور میرے اعمال کی وجہ سے آئے گی ۔اسی وجہ سے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہٗ نے ان ناموں کو راز رکھا،اور ان ناموں کی وجہ سے ہر صحابی رضی اللہ عنہٗ پریشان تھا کہ کہیں میرا نام بھی منافقین کی فہرست میں نہ ہو،حتیٰ کہ حضرت عمررضی اللہ عنہٗ جیسے صحابی جن کے ڈر اور خوف سے شیطان راستے بدل لیتا تھا ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ نے جو مشورے دیئے وہ وحی بن کر آگئے ۔اللہ کے ہاں حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کا مقام ومرتبہ بہت بلند تھا ،حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ نے ایسے کمالات دکھائے اور اس امت کیلئے وہ کام کیے جو بعد میں آنے والوں کیلئے خیر کا ذریعہ ثابت ہوئے،ان سب کے باوجود آخر کار حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ نے حذیفہ رضی اللہ عنہٗ سے پوچھا کہ منافقین کی فہرست میں میرا نام تو نہیں ہے ؟(جاری ہے)

انوکھے روحانی وظائف اور راز ولایت پانے کیلئے
خطبات عبقری کا مطالعہ کریں

جن کے معدے میں خوراک نہ ٹھہرتی ہو
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس معدہ کی تندرستی کا راز ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ بدہضمی کیلئے: جس شخص کے معدہ میں غذائیت کم ٹھہرتی ہو یعنی بہت جلد پاخانہ کے راستے نکل جاتی ہو اس کیلئے یہ نسخہ تیار کیجئے۔ ھوالشافی: دھنیا پانچ تولہ‘ مرچ سیاہ دو تولہ‘ نمک دو تولہ‘ باریک پیس کر چورن بنالیں۔ خوراک: تین ماشہ کھانا کھانے کے بعد۔ چورن ہاضم: ہاضمہ کو درست کرتا ہے‘ معدہ کو طاقت بخشتا ہے‘ دردشکم اور کھٹے ڈکار کو ازحد مفید ہے‘ سونٹھ اور اجوائن دیسی حسب ضرورت لے کر آب ادرک میں اس قدر ڈالیں کہ ادویات تر ہوجائیں اور سایہ میں خشک کرکے باریک پیس کر قدرے نمک ملا کر محفوظ رکھیں۔ صبح وشام چار رتی سے ایک ماشہ تک پانی کے ہمراہ دیا کریں۔ قے کیلئے: ادرک اور پیاز کا رس ملا کر پینےسے قے بند ہوجاتی ہے‘ کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر پلائیں فوراً قے رک جائے گی۔ پیٹ کے کیڑے: آدھ سیر گاجر کا جوس روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں۔ (ح،مظفرگڑھ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 836 reviews.