Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حالِ دل

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

وہ شخص میرے سامنے آنسوؤں کی لڑی کے ساتھ بیٹھا تھا حتیٰ کہ مسلسل رونے سے اس کی آنکھیں سوجھ گئیں‘ اس کا دل بار بار بھر آتا پھر وہ اپنے سر کو اپنے ہاتھوں سے تھام لیتا‘ بعض اوقات اپنے سر کو اپنے گھٹنوں پر رکھ کر جی بھر کر روتا‘ میں اس انتظارمیں تھا کہ اس کا رونا ختم ہو‘ میں اس کی بات آگے بڑھاؤں اس کا درد مزید سنوں‘ پھر اس کا حل سوچوں اللہ کی بارگاہ میں عرض کروں اس کا رونا ہی ختم نہیں ہورہا تھا‘ وہ رو رہا تھا اور مسلسل رو رہا تھا حتیٰ کہ اس کی ہچکی بندھی اور بندھتی چلی گئی‘ اس کے دل کی کیفیات ایسی تھیں جو ختم نہیں ہورہی تھیں نامعلوم کتنے سالوں کا زندگی کا درد تھا وہ کوئی 56، 57 سال کی عمر کا انسان تھا پر حالات اور وقت نے اسے ستر اسی کے درمیان لاکھڑا کیا تھا‘ یہ بات اس نے بعد میں مجھے بتائی اس کی عمر اور اس کا غم شاید اس کا غم اس کی عمر سے زیادہ تھا وہ ہروقت اسی غم میں ڈوبا اور ٹوٹا رہتا تھا‘ دکھوں تکالیف اور مسائل میں اس کی بیٹیاں بھی تھیں جن کی شادیاں ان کی ضرورت اسے ایک چھوٹا سا گھر‘ چاہے ایک کمرے کا گھر ہی ہو‘ وہ در در کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے تھک چکا تھا‘ اس کا سارا فرنیچر ٹوٹ چکا تھا‘ مسلسل تبدیلیاں کرتے کرتے اس کے گھر کی کوئی چارپائی‘ کوئی بیڈ‘ کوئی الماری ایسی نہیں جو سلامت ہو‘ کبھی کہاں رہائش‘ کبھی کہاں رہائش‘ کبھی کہاں سامان منتقل کرنا‘ کبھی کہاں سامان شفٹ کرنا‘ اس کے بچوں کو تعلیم بھی چاہیے تھی‘ اسے دولت نہیں چاہیے تھی لیکن دو وقت کا کھانا لیکن آسودہ چاہیے تھا۔ اسے بہترین اعلیٰ پوشاکیں نہیں چاہیے تھیں اسے سادہ لباس لیکن ضروری چاہیے تھا‘ وہ غموں کا مارا ہوا دکھوں کی ایک تصویر تھی‘ غم شاید اس کی قسمت میں تھے یا بعد میں ملے‘ دکھ شاید اس کے نصیب میں تھے میں یہ سوچوں میں لیکن اس کا رونا ہی مجھے فرصت نہیں دے رہا تھا۔ میں پل پل کے بعد اپنی سوچیں بدلتا اور اسے تسلیاں بھی دیتا۔ آخرکار میں اسے کندھے سے اٹھا کر اپنے سامنے بٹھایا اور اس کو میں نے کہا میری آنکھوں میں دیکھو‘ بڑی دیر کے بعد اس نے اپنی آنکھیں میرے دئیے ہوئے ٹشو سے صاف کرتے ہوئے دیکھا‘ میں نے کہا سارے غم بھول جاؤ‘ میں خدا نہیں ہوں لیکن میرے پاس خدائی بول الفاظ ہیں‘ وحی کے‘ قرآن و حدیث کے‘ وظائف کے ذریعے سے‘ لہٰذا اس وقت میں اس پوزیشن میں ہوں کہ تیرے مسائل سوفیصد حل ہوں گے اور ساتھ میں نے ان شاء اللہ کہا کیونکہ اللہ ہی کرتا ہے۔ اسے میں نے تسلی دی اعتماد دیا میں نے کہا مزید مت رو‘ کیونکہ روتے روتے میرے پاس آئے ہو اور میں چاہتا ہوں کہ مجھ سے ہنستے ہوئے جاؤ پھر میں نے اس سے پوچھا مجھے کچھ اپنے خاندان کا پچھلا پس منظر چاہیے ہوگا شاید میں اسی پس منظر کو سامنے رکھ کرآپ کی زندگی کیلئے کچھ بہتری کے نظام کو سوچ سکوں۔ اس نے مجھے جو کہانی سنائی میری حیرت کی انتہا نہ رہی‘ کہنے لگا: میرے دادا کرنال سے آئے تھے‘ تقسیم ہند کے پاس میرے والد نے بیل گاڑی کے اندر پرانی سے گٹھڑی تھی جس میں پھٹے پرانے کپڑے‘ کھیس اور چادریں تھیں اور ان کے اندر نو کلو سونا تھا۔ جو کہ میرے والد نے ایک ایسے انداز سے چھپایا ہوا تھا اور اس پھٹے پرانے کپڑے اور گٹھڑی کے اندر کچھ اناج تھا جو کہ محسوس ہورہا تھا کہ اس کے اندر سے گرتا ہے یعنی اٹھانے والا یہ سمجھے کہ شاید اس میں اناج ہے اورواقعی اس میں اناج بھی تھا جو کہ کسی سوراخ سے گر بھی جاتا تھا وہ گٹھڑی کسی طرح چھپا کر لے آئے باقی تو ساری جائیداد وہیں چھوڑ آئے میں ایک مالدار باپ کا بیٹا تھا جب میرا والد پاکستان میں آیا تو وہاں آکر بہت جائیداد الاٹ کرائی اور بہت جائیداد لی اور ہم چند ہی سالوں میں کوئی شاید دس بارہ سالوں میں واپس اسی حالت میں ہوگئے جو کرنال میں مال دولت‘ رزق‘ خادم نوکر اور نعمتیں بلکہ میرے والد نے اس دور میں ایک گاڑی خریدی جو کہ اس دور میں شاید بہت کم لوگوں کے پاس تھی اور میرے والد کے پاس وہ شہر میں سب سے پہلی گاڑی تھی‘ جو میرے والد نے لی۔ بڑی شان و شوکت سے زندگی گزاری‘ میں والدین کا ایک بیٹا اور چار میری بہنیں ہیں۔ میرے والد نے پہلےدن سے ایچی سن سکول میں میرا داخلہ کروایا۔ میں گوجرانوالہ کا رہنے والا ہوں لیکن مستقل یہاں (لاہور) رہا۔ بہترین اخراجات‘ میرے والد کا بہت اعلیٰ بزنس تھا‘ کاروبار تھا‘ ایک زندگی کی ریل پیل تھی‘ چہل پہل تھی‘ جو کہ میں محسوس کررہا تھا کہ یہ دولت میری نسلوں میں جائے گی۔ میں ہروقت سوچتا تھا کہ میری شادی ہوگی تو میں اپنے بیٹوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کیلئے یہاں نہیں ولایت یعنی انگلینڈ میں پڑھنے کیلئے بھیجوں گا۔ کبھی میں سوچتا اپنے بیٹے کو دنیا کی قیمتی گاڑی لے کر دوں گا‘ اپنا بہت بڑا گھر ہوگا جو اتنا بڑا وسیع ہوگا جس میں میں گھوڑا بھی دوڑا سکوں گا‘ مجھے گھوڑے کی دوڑ کا بہت شوق تھا۔ کبھی سوچتا کہ اپنے گھر میں چھوٹا سا چڑیا گھر بھی بناؤں گا‘ مور رکھوں گا‘ اس میں انوکھے انوکھے پرندے‘ مچھلیوں کاایک نظام ہوگا‘ تالاب ہوگا‘ میں اپنے تخلیات کی دنیا میں بہت کچھ سوچتا تھا اوربہت کچھ اپنے آپ کو سمجھاتا بھی تھا اور بتاتا بھی گیا‘ عیش و عشرت کی زندگی یوں اٹھتی چلی گئی اور نکلتی چلی گئی میں نے پڑھ لیا‘ باپ کے کاروبار میں باپ کا ساتھی بن گیا لیکن میں ابھی چھوٹا ہی تھا میری عمر اتنی بڑی نہیں تھی‘ میں تیس سال سے کم ہی تھا‘ میں اسے چھوٹا ہی کہوں گا‘ لوگ مجھے بڑا کہیں گے کہ اچانک میرے والد ایک دن بیٹھےبٹھائے ہمیں روتا چھوڑ کر چلے گئے پتہ چلا کہ میرے والد کو دل کا اٹیک ہوا اور وہ بھی اس لیے کہ ایک میرے والد کے ملازم تھے جو بہت پرانے بااعتماد تھے انہوں نے اچانک اتنے پیسوں کاغبن کیا کہ میرے والد یہ دکھ برداشت نہ کرسکے اور اس کو بلایا اور اس کو کہا ساری زندگی کے احسانات کیوں بھولا؟ تیری بیٹی کی شادی میں تیرا ساتھ دیا‘ تیرے غموں میں تیرا ساتھ دیا ہر علاج میں تجھے پیسے دئیے‘ ہر دکھ میں‘ حتیٰ کہ میں نے تمہیں اپنے خرچے پر مری کی سیریں کرائیں‘ تمہیں سواریاں لے کردیں‘ تیرے لیے سکون سہولت حتیٰ کہ تجھے مکان لے کردیا وہ خاموش دیکھ رہا تھا‘ چہرے پر ندامت نہیں تھی‘ لیکن ایک چیز میرے والد کو مار گئی اور کھاگئی جب نے کہا یہ میرا حق ہے میں نے ساری زندگی محنت کی ہے اگر اتنا لے لیا ہے توکیا حرج ہے؟ میرے والد نے ایک پل میں یہ بات سنی ٹھنڈی سانس لی اور یوں دل پکڑ کر ایسے کرسی پر بیٹھے جھک گئے اس کے بعد میرے والد نہ اٹھ سکے‘ میرے والد کو دل کا دورہ پڑا اور میرے والد اس دنیا میں ہمیں روتا سسکتا چھوڑ کر چلے گئے۔ پھر وہی آدمی تھا جو میرے والد کی موت کا ذریعہ بنا تھا پھر وہی بندہ میرے والد کی جائیداد پر قابض ہونے کیلئے پہلا قدم اسی نے اٹھایا اور سب سےپہلا پاؤں اسی نے اٹھایا۔ وہ شخص آگے بڑھا اس نے جعلی کاغذات بنوائے اور جعلی کاغذات بنوا کر پھر میرے والد(باقی صفحہ نمبر 45 پر)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 835 reviews.