بلند مقام
میں اکثر ایک ہی خواب دیکھتی ہوں کہ جیسے میری آنکھوں کے سامنے بہت تیزی سے کسی نے فلم چلا دی ہو۔ پہاڑ، بڑے بڑے سمندر، چھوٹے دریا ، ہرے بھرے درخت اس تیزی سے گزرتے ہیں کہ مجھے ڈر لگتا ہے۔ سمندر کو دیکھتے دیکھتے تقریباً پانچ ،دس منٹ ہو جاتے ہیں۔ آنکھیں کھولنا چاہوں تب بھی نہیں کھلتیں۔ تعبیر بتائیں (شاہدہ اکبر، راولپنڈی)
تعبیر: پریشانی کی ضرورت نہیں دنیا میں بلند مقام حاصل ہو گا جس شے کی خواہش کرو گی کچھ مشکل کے بعد حاصل ہو جائے گی۔ فتوحات قدم چومیں گی مگر نماز اور اعمال کی پابندی ضروری ہے سستی نہ کی جائے۔
بیٹے کی بیماری
میں نے دیکھا کہ میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ ٹرین کے ڈبے میں بیٹھی ہوئی ہوں کچھ اور مسافر بھی ڈبے میں سوار ہیں۔ ہماری برتھ کے پیچھے میرے بڑے کزن اور میرا بیٹا بیٹھا ہوا ہے۔ ہماری ٹرین دریا عبور کر رہی ہے۔ دریا کا پانی گدلا ہے۔ ہم لوگ فکر مند سے بیٹھے ہیں ۔اتنی دیر میں ٹرین چھوٹے سے پل یعنی اونچائی سے گزرتے ہوئے ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔ میں سب لوگوں سے کہتی ہوں۔ بسماللہ اور کلمہ پڑھیں۔ پھر ٹرین سیدھی ہو جاتی ہے اور آگے بڑھ جاتی ہے۔ اتنے میں ایک لڑکی ہمارے لیے میٹھے پکوان لاتی ہے۔ ہم دونوں بہنیں کھانے لگ جاتی ہیں۔ میں باجی سے کہتی ہوں کہ بھائی جان یعنی کزن کو بھی کھانے کو دیں۔وہ تھوڑا سا ٹکڑا توڑ کر دیتی ہیں جو میں انہیں دے دیتی ہوں۔ اتنے میں میری نظر اپنے بیٹے پر پڑتی ہے وہ زاروقطار رو رہا ہے میں اسے پاس بلا کر چپ کراتی ہوں، آنسو صاف کرتی ہوں اور مجھے ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ میں کلمہ شریف پڑھنا چاہتی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(مسز شازیہ حنیف، ہری پور)
تعبیر: عنقریب مالی پریشانی اور بیٹے کی بیماری دور ہو گی۔ عمر دراز ہو گی، اگر کسی کا کوئی قرض ادا کرنا ہو تو اس کو ادا کرنے کی جلد کوشش کریں روزانہ ایک ہزار مرتبہ اَلبَاقِی پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تمام مصائب دور ہو جائیں گے۔
اولاد کی نعمت
میں نے دیکھا کہ میری گود میں کسی اور کا بچہ کھیل رہا ہے۔ وہ بہت پیار کرتا ہے میں بھی اسے پیار کرتی ہوں وہ اپنی والدہ کو چھوڑ کرمیری گود میں آجاتا ہے۔ ساتھ میں بہت سارے کھانے بھی ہوتے ہیں۔ میں ساتھ ہی کھانا بھی کھا رہی ہوں۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کھانے کے بجائے فروٹ ہے۔وہ بھی کھا رہی ہوں اور بچے کو پیار بھی کر رہی ہوں۔ ہر خواب میں ایک نیا بچہ نظر آتا ہے وہ تقریبا 7یا 8 مہینے کا ہوتا ہے آپ کو یہ بھی بتاﺅں کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں، بہت پیار کرتی ہوں۔ (تحسین شیخ، کراچی)
تعبیر: شادی کے بعد خوشیاں نصیب ہوں گی۔ اولاد کی نعمت ملے گی۔ نیک و صالح فرمانبردار بیٹا ہو گا جو مستقبل میں بڑا آدمی بنے گا۔ نماز کی پابندی کرتی رہیں۔ (واللہ اعلم)
سعادت مند اولاد
میں نے دیکھا کہ میں اور میرا کزن ایک مزار پر جاتے ہیں میں نے سرخ رنگ کا سوٹ پہنا ہے اورمیرے کزن نے ہلکا نیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔میں نے گلاب کے پھول کی پتیاں پکڑی ہوئی ہیں ۔ہم وہاں جا کر فاتحہ پڑھتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں۔ میں دیکھتی ہوں کہ ایک بزرگ ہستی جن کا نورانی چہرہ تھا۔ ان کے سامنے کچھ مرد اور عورتیں بیٹھی تھیں ۔ میں جا کر سلام کرتی ہوں۔ میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں غم نہ کر تجھے سعادت مند اولاد ملے گی اس کے ایک سال بعد میرے ہاں ایک بیٹا ہوتا ہے، چمکتی آنکھیں ہوتی ہیں اور سب مبارک دیتے ہیں۔ اس خواب میں دیکھا کہ ایک عورت جو چھ مہینے پہلے فوت ہو چکی ہے وہ بیٹھی ہوئی ہے میں اس کے پاس جاتی ہوں۔ وہ میری جھولی میں تین چار خربوزے ڈال دیتی ہے اورمیں لے لیتی ہوں۔ میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔یہاں میں بتاتی جاﺅں کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی۔ (آفرین حنا، وزیر آباد)
تعبیر: آپ کو انشاءاللہ خوشگوار ازدواجی زندگی نصیب ہو گی اور سعادت مند اولاد عطا کی جائے گی بشرطیکہ آپ نیکی، تقویٰ کو اختیار کیے رکھیں اور اولیاءاللہ کی ارواح طیبہ کو ذکر و تلاوت کرکے ایصال ثواب کرتی رہیں۔ (واللہ اعلم)
نیک ہو جاﺅ اور ایک اللہ کی ہو جاﺅ
میں نے دیکھا کہ میں کسی بزرگ کو تلاش کر رہی ہوں اور مختلف لوگوں سے ان کا ٹھکانہ پوچھ رہی ہوں۔ سب لوگ مجھے یہی کہتے ہیں کہ وہ آپ کو فلاں فلاں مسجد میں ملیں گے آخر میں انہیں ڈھونڈتی ہوئی ایک چھوٹے سے کمرے میں داخل ہو جاتی ہوں ۔یہ جگہ دیکھنے میں ایک چھوٹے سے مزار کی سی مانند ہے جہاں ایک آٹھ سال کی بچی چھوٹے موٹے کاموں میں مصروف ہے وہ بزرگ مجھے یہاں بھی نظر نہیں آتے تو میں مایوس ہو کر کمرے کے دروازے سے نکل رہی ہوں تو اچانک کوئی میرا ہاتھ تھام لیتا ہے میں جب دیکھتی ہوں تو یہ وہی بزرگ ہیں جو سفید چادر اوڑھے ہوئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے سفید کرتا اور نیلا تہبند باندھا ہوا ہے۔ وہ مجھے بیٹھا لیتے ہیں۔ وہ میری طرف دیکھ کر مسلسل مسکرا رہے ہیں اور میرے سر پر پیار دے رہے ہیںاور یہ کہہ رہے ہیں کہ ”اب تم بڑی ہو گئی ہو“وہ بات کم اور پیار زیادہ دے رہے ہیں کچھ دیر کے بعد وہ رخ بدل لیتے ہیں اور پھر خاموش ہو جاتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (فرح ناز، ساہیوال)
تعبیر: اللہ کے لطف و کرم سے آپ کو ان بزرگ کی روحانی توجہات سے نفع پہنچے گا اور آپ روشن مستقبل پائیں گی بشرطیکہ آپ نماز، روزہ، نیک اعمال کی سختی سے پابندی کریں کیونکہ ان بزرگوں کا آپ کو یہی اشارہ ہے کہ ” اب تم بڑی ہو گئی ہو“ اس لیے اب تم پر نماز، روزہ اورنیک اعمال کی پابندی فرض ہوگئی ہے اور برے افعال سے پرہیز کرنا لازم ہو گیا ہے ورنہ نامہ اعمال اپنی غفلت سے سیاہ کر بیٹھو گی اس لیے نیک ہو جاﺅ اور ایک اللہ کی ہو جاﺅ۔اللہ خوب نوازے گا۔ (واللہ اعلم)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 879
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں