Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلونجی سے عینک کیسے اتری

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

(آپ بھی اپنے مشاہدات صفحے کے ایک طرف لکھیں صدقہ جاریہ ہے، بے ربط ہی کیوں نہ ہوں تحریر ہم سنوار لیں گے) پیٹ کے درد کا آسان اور لاجواب نسخہ (بیگم اقتدار) اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بچے اور بڑے پیٹ کے درد کا شکار ہیں کچھ ایسا ہی مسئلہ راقمہ اور بچوں کے ساتھ تھا لیکن راقمہ کی جو عادت ہے وہ کچھ یوں ہے کہ جب بھی کسی فنکشن میں شرکت کا موقع ملے تو بزرگوں کی محفل میں بیٹھنا زیادہ مو ¿ثر ہوتا ہے کیونکہ بزرگوں کو کچھ نہ کچھ تجربات اور معلومات ضرور ہوتی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی کسی محفل میںگئی تو ایک بزرگ خاتون اکیلی تھیں، راقمہ ان کے قریب ہو گئی ۔ گفتگو کا آغاز کیا ، ان کا تفصیلی تعارف اور خیریت لی، پھر تذکرہ ہوا۔ ان کی کافی بڑی جوائنٹ فیملی تھی۔ علاج معالجے کا تذکرہ ہوا تو پتہ چلا یہ بزرگ خاتون بھی یہی کہہ رہی تھیں کہ مجھ سے اتنے بچوں کے ساتھ ڈاکٹروں کے پاس بھاگ بھاگ کے جانا میرے بس کا روگ نہیں ہے۔ میں تو حکماءکے علاج کرتی ہوں۔ موقع مناسب جانا تو راقمہ نے سوال کیا کہ پیٹ کے درد کا کوئی نسخہ ہو تو بتا دیں۔ وہ خاتون گویا ہوئیں۔ بیٹی درد کی کئی اقسام ہیں کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں درد ہو، باتھ روم میں بہت دیر تک یہی کیفیت رہے، کبھی کبھی درد ہو، یا درد محسوس ہو اور باتھ روم جاکر یونہی واپس ہو جائے۔ اس کا نسخہ یہ ہے جو ہر لحاظ سے بے حد مفید ہے۔ ہوالشافی:دودھ 2کپ، سونف کھانے کا ایک چمچ، دیسی گھی ایک چمچ، مصری حسب ذائقہ۔ طریقہ دودھ میں سونف ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ دودھ جب پک کر ایک کپ رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں۔ چھلنی سے چھان کر سونف نکال کر پھینک دیں۔ اب اس میں دیسی گھی اور مصری ملا لیں۔ اس کو رات کے وقت پی کر سو جائیں۔ تین دن یہ نسخہ استعمال کریں۔ راقمہ تو منتظر تھی کہ ایسا نسخہ مل جائے تو استعمال کیا جائے۔ فوراً یہ استعمال کیا بھی اور کروایا بھی۔ واقعی بے حد مفید نسخہ ہے، تین دن میں ہی سب افراد ٹھیک ہوگئے۔ یہ نسخہ دوا بھی ہے اور غذا بھی ہے۔ واقعی ان بزرگ خاتون کو راقمہ بہت دعائیں دیتی ہے۔ نسخہ کیا ہے، بہترین سوغات ہے۔ پڑھنے والی بہنیں اگر کوئی نسخہ جانتی ہیں تو ان سے گزارش ہے کہ یہ سوغات عبقری کو ضرور بھیج دیں۔ ان گنت لوگ شفا پائیں گے اور آپ کو دعائیں دیں گے۔ مشاہدات و تجربات (عبد الرحمن، میانوالی) میں خود کلونجی کا تیل اپنے سامنے نکلواتا ہوں۔ میں نے روغن کلونجی ایک مہربان دوست محترم مفتی معین الدین بہادری صاحب مدظلہم عالی کی خدمت میں پیش کیا۔ انہوں نے کوئی خاص توجہ اور کوئی اہمیت نہیں دی۔ کافی عرصہ بعد ان کی خدمت میں حاضری ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ آپ نے مجھے روغن کلونجی دیا تھا میں نے اس کو اہم نہیں سمجھا۔ لیکن میرے دوست حاجی عبد اللہ مہار نے کلونجی معدہ کی اصلاح کے لئے استعمال کی جس سے اس کی نظر میںبھی کافی اضافہ ہوا حتیٰ کہ 20سال سے 3نمبر کی عینک استعمال کر رہے تھے لیکن کلونجی کے استعمال سے عینک سے چھٹکارہ مل گیا۔ اب وہ بغیر عینک کے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں۔ میں اس بات کی ان صاحب سے تصدیق کرنے کے بعد لکھ رہا ہوں۔ ”میں 1984ءسے 3نمبر کی عینک استعمال کر رہا تھا۔ مجھے کسی نے معدہ کے لئے کلونجی کا استعمال بتلایا دسمبر 2004ءمیں میری نظر ٹھیک ہو گئی اور بیس سال بعد میں نے عینک کا استعمال ترک کر دیا، اب آسانی سے عینک کے بغیر کتاب پڑھ سکتا ہوں۔“ ان عالم نے مجھ سے روغن طلب کیا اور فرمایا کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری کی شفاءہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 870 reviews.