لیموں ایک ایسا پھل ہے جس کی خاصیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ لیموں آپ کے سراپے کو خوبصورت اور دلکش بنانے کی تمام تر خوبیاں اپنے اندر رکھتا ہے۔
بہت زیادہ چکنی جلد کیلئے
ایک لیموں کا عرق نکال لیں، اس کے ہم وزن ٹھنڈا پانی لیں اور دونوں کو مکس کرلیں۔ اس آمیزہ سے پانچ منٹ تک اپنے چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
بدرونق جلد کیلئے
آدھا چمچ لیموں کا رس ، ایک چمچ کھیرے کا رس اور چند قطرے عرق گلاب، اس آمیزے کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعد نارمل پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل آپ کی جلد کو رونق بخشے گا۔
کھلے ہوئے مسام کم کرنے کیلئے
اگر آپ کے چہرے کے مسام کھل گئے ہیں اور اگر آپ چاہتی ہیں کہ یہ مسام کم ہو جائیں تو لیموں کا رس لیں اور جلد پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
گرتے ہوئے بالوں کیلئے
ایک لیموں کا رس اور چار چمچ ناریل کا پانی ملالیں اور اسے سر کی جلد پر اچھی طرح ملیں۔ ایک گھنٹے تک ایسا ہی رہنے دیں۔ پھر سردھو لیں اس عمل کو ہر ہفتہ تین تین بار دہرائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 860
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں