Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وٹامنز آزمائیں حسین نظر آئیں (اصغر علی شاہ)

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

دکانیں ان دنوں بناﺅ سنگھار کی اشیائ، کریموں، لوشن وغیرہ سے بھری پڑی ہیں۔ قسم قسم کی حسن افزا اشیاءمختلف نام اور حسن افزائی کے دعوﺅں کے ساتھ خوبصورت رنگ برنگی شیشیوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ان میں کئی قسم کے حیاتین شامل کیے جانے کے دعوے بھی کئے جاتے ہیں۔ یہ حیاتین کیا ہیں ؟ ان کے بہتر اور مضر اثرات کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ ان شامل کیے جانے والے حیاتین میں حیاتین الف(وٹامن اے)، حیاتین د،ب (وٹامن ڈی)، حیاتین ھ (وٹامن ای)، حیاتین ف (وٹامن ایف)، حیاتین ایچ اور حیاتین ک (وٹامن کے) شامل ہیں۔ اب ان حیاتین کے مفید اور مضر اثرات کا جائزہ لیتے ہیں۔ حیاتین ”الف“ یہ حیاتین پانی میں حل نہیں ہوتا، جسم کی قوتِ مدافعت مستحکم رکھتا ہے۔ یہ جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم کے خلیات کی تیاری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے بیرونی استعمال سے جھریاں ہلکی ہو جاتی ہیں اور عمر کی وجہ سے اس پر اُبھرنے والے دھبے بھی ہلکے پڑ جاتے ہیں۔ اس کے مضر اثرات میں جلد سوج بھی سکتی ہے۔ اس میں خارش اور جلن ہونے کے علاوہ اس کی پرتیں بھی اتر سکتی ہیں۔ اسی طرح جلد پر دھوپ کے مضر اثرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے جلد محفوظ رکھنے کیلئے سن اسکرین کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔ حیاتین ”ب “ حیاتین ب 3یعنی نیاسین (Niacin) حسن افزا اشیاءمیں مدتوں سے شامل ہو رہا ہے۔ ان اشیاءمیں اسے رنگت کی صفائی اور نکھار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید حسن افزا اشیاءمیں ”ویٹانیاسین“ نامی مرکب شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کے استعمال سے جلد نمی سے محروم نہیں ہوتی اور زیادہ صحت مند اور تازہ نظر آتی ہے۔ اس میں ”پرو وٹامن بی ۵“ (پینتھینول) بھی شامل کی جاتی ہے۔ اسے عرصہ دراز سے بالوں کو نم اور نرم رکھنے کیلئے شیمپوز میں شامل کیا جارہا ہے۔ حیاتین ”ج“ حسن افزا اشیاءمیں شامل ہونے والا تیسرا حیاتین وٹامن سی ہے۔ کینو، لیموں اور تمام ترش پھل اس کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ مشرقی ملکوں میں لیموں کے رس میں شہد اور دیگر اشیاءشامل کرکے جلد پر اس کی مالش رنگت نکھارنے اور جلد کی صحت میں اضافے کیلئے بہت عام ہے۔ یہ جلد کو فری ریڈیکلز کی مضرتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ چوں کہ یہ ایک نازک حیاتین ہوتا ہے، اس لیے اس کا محفوظ رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ یہ بالخصوص گرمی او ر حرارت سے تباہ ہو جاتا ہے۔ ایسی تمام کریموں وغیرہ کو اندھیری جگہ میں رکھنا چاہیے۔ حیاتین ”د“ عام جلد کیلئے اس کے فائدے ابھی طے نہیں ہو سکے ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ اس کے استعمال سے چنبل (سوریاسس) یعنی جلد کی سرخی اور پرتیں اترنے کے مرض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ حیاتین ”ھ“ حیاتین ”الف“، حیاتین ”ب“ اور حیاتین ”ج“ کی طرح اس کا شمار بھی ایک مو ¿ثر مانع تکسید حیاتین کے طور پر ہوتا ہے۔۔ حسن افزا اشیاءمیں بھی اس کے شامل رہنے سے جلد محفوظ رہتی ہے لیکن اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ ان اشیاءمیں اس کا تناسب پانچ فیصدسے زیادہ ہو۔ مشرقی ملکوں کے ابٹنوں میں خشک روغنی میوے مثلاً بادام، خربوزے کے بیج وغیرہ اسی لیے شامل کیے جاتے ہیں۔ حیاتین ”ف“ یہ دراصل لینولئیک (Linoleic) ایسڈ ہے۔ جو جسم کی درست کارکردگی کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ غالباً حسن افزا اشیاءمیں اس کے شامل رہنے سے جلد نرم رہتی ہے۔ حیاتین ”ایچ“ حیاتین ایچ یعنی ”بایوٹین“ غذا میں شامل نہ ہو تو خشکی کی شکایت ہو جاتی ہے اور جلد کی پرتیں اترنے لگتی ہیں۔ بال پتلے پڑ جاتے ہیں اور ناخنوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہ جلد کیلئے کس طرح مفید ثابت ہوتا ہے، ابھی اس کا کھوج نہیں لگا ہے۔ حیاتین ”کے“ خون میں حیاتین ”کے“ کی موجودگی کی وجہ سے اس میں جمنے کی صلاحیت معمول کے مطابق رہتی ہے، یعنی یہ حیاتین کم ہو تو خون جمنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے۔ گویا یہ حیاتین زخم محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس پر کھرنڈ اس کی وجہ سے ہی بنتے ہیں اور زخم تیزی سے بھر کر نشان نہیں چھوڑتا۔ بالوں کو سیاہ رنگت اسی سے ملتی ہے۔ جلد پر اس حیاتین کے مسلسل استعمال سے آنکھ کے اطراف میں سیاہ حلقوں کی شکایت کم ہو سکتی ہے۔ حسن افزا اشیاءمیں ان حیاتین کی شمولیت جلد کیلئے مفید رہتی ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جسم کو یہ حیاتین غذا سے بھی ملتے رہیں۔ اس کیلئے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔ حسن جلد کے نیچے نشوونما پاتا ہے اور یہ حیاتین اور دیگر اہم غذائی اجزا کی فراہمی سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ آجکل خواتین میک اپ کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا سامان استعمال کرنا باعث فخر سمجھتی ہیں لیکن یہ کوئی بہت پرانی بات نہیں جب ہماری خواتین اپنے حسن و جمال کو برقرار رکھنے کیلئے قدرتی ذرائع کا سہارا لیتی تھیں۔ ہم خواتین کی سہولت کیلئے کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن کو استعمال کرکے وہ اپنے حسن و جمال کو نہ صرف برقرار رکھ سکتی ہیں بلکہ اضافہ بھی کر سکتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 859 reviews.