محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ مجھے ماہنامہ عبقری اور دو انمول خزانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ ایک دفعہ آپ نے اپنے ایک درس میں فرمایا تھا کہ سینے پر ’’ع۔م۔ر ‘‘لکھنے سےڈر ختم ہوجاتا ہے۔ میں جب چھوٹی تھی تو بہت زیادہ ڈرتی تھی اتنا کہ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے سے بھی ڈرتی تھی‘ میرے ابو نے آکر میرے سینے پر ’’ع م ر‘‘ لکھا تو میرا ڈر ایسے ختم ہوا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔تھپڑوں کی بارش سے بچ گئی: عبقری میں میں نے کھیعص کے کمالات پڑھے تھے‘ ان پر عمل کیا‘ میرے والد کو بہت غصہ چڑھتا ہے‘ جب بھی میں ان کے پاس جاتی ہوں یہ والا عمل کرتی ہوں اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ مجھے کچھ نہیں کہتے۔ ایک مرتبہ سکول ٹیسٹ میں ساری کلاس فیل تھی‘ سب سے لائق بچی بھی فیل تھی‘ ہم کلاس میں آئیں تو ٹیچر کا ہاتھ اور بچیوں کا منہ‘ سب کو خوب تھپڑ لگ رہے تھے‘ میں نے یہ پانچ الفاظ (یعنی ک ھ ی ع ص) ہر انگلی پر پڑھ کر مٹھی بند کرلی۔ دل ہی دل میں درود شریف پڑھنا شروع کردیا۔ جب ٹیچر میرےپاس آئیں‘ میں نے فوراً مٹھی کھول دی اور میڈم نے میرا ٹیسٹ میرے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے لمبا سا سانس کھینچا اور کہا ’’عمارہ! آپ کا تو میں آپ کے فادر کو بتاؤں گی‘‘ کیونکہ میرے والد ہر ہفتے سکول میں آکر میرا پوچھتے ہیں۔ میرے بعد بھی جس لڑکی کی باری آئی اس کو بھی خوب تھپڑ لگے مگر میں بچ گئی۔ (عمارہ زبیر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں