Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پوشیدہ مرض سے نجات کا انوکھا ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری جیسا زبردست میگزین میں تو آج تک نہیں دیکھا‘ ہر مسئلہ‘ ہر الجھن‘ ہر پریشانی‘ ہر بیماری کا حل اس میگزین میں ہمیں مل جاتا ہے اورایسے ایسے آسان وظائف اور ٹوٹکے کہ پڑھ کر ہی آدھی پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔ میرے پاس بھی ایک ایسا ہی انوکھا اور آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ جسے پڑھ کر شاید قارئین حیران ہوں (کیونکہ میں بھی ہوا تھا) مگر جب استعمال کریں گے تو پھر اس کی افادیت آپ کو معلوم ہوگی۔ ھوالشافی: دانت ہل رہے ہوں یا دانتوں میں درد ہو‘ باتھ روم میں جب بھی جائیں ‘ پاخانہ کرتے وقت دانتوں کو زور سےدبائیں‘ اس سے درد ختم ہوجاتا ہے‘ ہلتے دانت بھی مضبوط ہوجاتے ہیں۔میں پھر کہہ رہا ہوں یہ معمولی ٹوٹکہ نہیں ہے۔(اشتیاق ‘ سکھر)
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 560 reviews.