حضرت جابر رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جمعہ کے دن جب رسول اللہ ﷺ خطبہ کیلئے منبر پر اطمینان کے ساتھ بیٹھ گئے تو لوگوں کو خطاب کرکے فرمایا: سب بیٹھ جائیں‘ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے آپ ﷺ کا یہ فرمان مسجد کے دروازہ پر سنا اور فوراً وہیں بیٹھ گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کو دیکھ لیا اور فرمایا عبداللہ بن مسعود! آگے آجاؤ۔ (صحیح مسلم)۔ایک بزرگ نے ایک مرتبہ سہواً موزہ اول بائیں پاؤں میں پہن لیا تو اس کے کفارہ میں جب تک ایک گون گیہوں خیرات نہ کرلیے اس وقت تک چین سے نہ بیٹھے۔ معلوم ہوا کہ کامل اتباع اور پوری سعادت مندی یہی ہے کہ عادتوں میں بھی حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اقتداء کی جائے کیونکہ اس میں بے شمار فوائد ہیں اور ذرا سی سُستی میں ایسی نعمتِ عظمیٰ کا کھو بیٹھنا بیوقوفی ہے۔(ج۔ز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں