محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں بہت کمال کے وظائف اور نسخہ جات ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی ایک کمال کا نسخہ موجود ہے۔ یہ نسخہ انتہائی سستا ہے اور یہ جسم کی دردوں‘ ریح‘ بادی‘ گیس اور قبض کا آزمودہ مجرب علاج ہے۔ ھوالشافی: جوکھار‘ ٹھیکری نوشادر‘ سیاہ مرچ ‘ تمہ (یاد رہے تمہ کے بیج نکلے ہوئے ہوں)۔ تمام اشیاء ہموزن لے کر چھان کوٹ کر کیپسول بھرلیں۔ ترکیب استعمال: صبح و شام دو، دو کیپسول پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ نوٹ: بوقت ضرورت کیپسول کی مقدار کم یا زیادہ بھی کی جاسکتی ہے۔ ان شاء اللہ گیس‘ درد‘ قبض اور ریح کا شافی علاج ہے۔ قارئین! بنا کر فائدہ اٹھائیں اور تمام امت مسلمہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (عبدالجبار میرداد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں