Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چار بیماریوں سے حفاظت کی بہترین اور آسان دعا

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

آج کل جس تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں‘ کسی سے مخفی نہیں‘ ایسی صورت حال میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ان دعاؤں کا اہتمام کریں جو احادیث مبارکہ میںمختلف بیماریوں سے حفاظت کیلئے وارد ہوئی ہیں‘ ذیل میں ایک مختصر دعا درج کی جارہی ہے جو چارمہلک بیماریوں سے بچاتی ہے۔ جذام۔ جنون (پاگل پن‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن)۔ عمیٰ (اندھا پن)۔ فالج۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: ’’ہم حضور نبی کریمﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر تھے کہ اچانک ایک بڑے میاں تشریف لائے جنہیں ’’قبیصہ‘‘ کہا جاتا تھا۔ حضور اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’تم نے آنے کی کیوں تکلیف کی جبکہ تمہاری عمر بڑی ہوگئی ہے اور تمہاری ہڈیاں چورہ ہوگئی ہیں۔ بڑے میاں بولے! یارسول اللہ ﷺ میری عمر بڑی ہوگئی ہے۔ میری ہڈیاں چورہ ہوگئی ہیں میری ہمت کمزور ہوچکی ہے اور میری موت کا وقت قریب آچکا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا پھر کہنا کیا کہا(یعنی دوبارہ کہنا)؟ انہوں نے پھر وہی بات دوبارہ عرض کی۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تمہاری اس بات کی وجہ سے آس پاس کے سب شجر و حضر رو رہے ہیں اپنی ضرورت پیش کرو‘ تمہارے حق کی ادائیگی ضروری ہوچکی ہے۔ وہ بولے: یارسول اللہ ﷺ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرما دیں جس کی بدولت اللہ تعالیٰ مجھے دنیا و آخرت دونوں میں نفع عطا فرمائیں۔ دعا زیادہ لمبی نہ بتلائیں کہ میں بوڑھا آدمی ہوں مجھے کچھ یاد نہیں رہتا۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تمہارے دنیاوی نفع کیلئے یہ مختصر عمل ہے کہ جب تم صبح فجر کی نماز سے فارغ ہوجاؤ تو تین مرتبہ یہ کلمات کہہ لیا کرو سُبْحَانَ اَللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ۔ ان کلمات کی برکت سے اللہ تعالیٰ تمہیں چار بیماریوں سے بچائیں گے۔ جذام۔ جنون۔ عمیٰ (اندھا پن)۔ فالج۔ (بحوالہ: عمل الیوم وللیلۃ ص117)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 527 reviews.