Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اعمال سے حفاظت

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

ہر جائز مقصد کیلئے چار رکعت نفل پڑھ کر یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ تین سو ساٹھ مرتبہ اور اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد سجدہ میںسر رکھ کر بہت عاجزی اور زاری سے مقصد کیلئے دعا کریں۔ کامیابی اور حاجت کیلئے کٓھٰیٰعٓصٓ کَفِیتُ اس طرح پڑھیں کہ کٓھٰیٰعٓصٓ کے ہر حرف پر داہنے ہاتھ کی انگلیاں بند کرتے چلے جائیں۔ پھر حٰمٓ عٓسٓقٓ حَمِیتُ کو اسی طرح پڑھیں حٰمٓ عٓسٓقٓ کے ہر حرف پر بائیں ہاتھ کی انگلیاں بند کرنی ہیں پھر اسی طرح دونوں ہاتھوں کی انگلیاں بند رکھے۔ جس شخص سے حاجت متعلق ہو اسی کے سامنے جا کر انگلیاں کھول دیں۔ برائے تسخیر یَاعَزِیزُ کی کثرت کرے کوئی تعداد اور دن مقرر نہیں، شوہر کیلئے اور حاکم کیلئے بہت آزمودہ ہے۔ میاں بیوی کی محبت کیلئے آیت وَتَا ¿کُلُو ±نَ التُّرَاثَ اَک ±لًا لَّمًّاوَّ تُحِبُّو ±نَ ال ±مَالَ حُبًّا جَمَّا کو سات مرتبہ کسی کھانے پر پڑھ کر جس کو کھلایا جائے ان دونوں میں محبت و اتفاق ہو جائے گا۔ دیگر آیت وَاَلقَیتُ عَلَیکَ مَحَبَّةً مِّنِّی وَلِتُصنَعَ عَلٰی عَینِی سات سو مرتبہ پڑھ کر شرینی پر دم کرکے میاں بیوی کو کھلائیں تو ان کے درمیان محبت و اتفاق ہو جائے گا۔ متلی ،قے اور اضطراب قلب سے نجات مندرجہ ذیل کلمات زبان سے کہے ۔انشاءاللہ تکلیف دور ہو جائے گی۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیٹے عبداللہ کے، عبداللہ بیٹے عبدالمطلب کے، عبدالمطلب بیٹے ہاشم کے، ہاشم بیٹے عبدالمناف کے۔ وسعت رزق کیلئے صبح کی نماز کے بعد ستر مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ اَللّٰہُ لَطِیف ۰ بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَ ہُوَ القَوِیُّ العَزِیز (سورئہ شوریٰ: 18) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 852 reviews.