Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پتھری ریزہ ریزہ‘ گردے طاقتور‘ بلڈپریشر ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً ایک سال سے میں عبقری میگزین کا قاری ہوں‘ بہت عرصہ سے میں یہ سوچ رہا تھا کہ عبقری کو اپنا حال دل لکھوں مگر سستی کی وجہ سے میں نہ لکھ پایا۔عبقری کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے‘ اس کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں‘ لیکن اتنا ضرور کہتا ہوں کہ دین محمدﷺ کے پھیلانے میں عبقری بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔آپ جس طرح دین محمدﷺ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ سے بس یہی امید ہے کہ وہ آپ کو اس کا پورا پورا اجر نصیب عطا فرمائیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کوہماری عمر بھی نصیب کریں کہ مشکل زیادہ عرصہ تک اس کام کو جاری رکھ سکیں اللہ تعالیٰ آپ کی ہر مشکل دور فرمائیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! میرے پاس ایک آزمودہ طب نبویؐ کا نسخہ ہے میں خود گردے کا مریض ہوں‘ میں تو کیا‘ میرے سارے خاندان کے لوگوں کے گردے کمزور ہیں‘ جن لوگوں کے گردے کمزور ہیں یا گردے میں پتھری ہے تو وہ اس نسخہ پر عمل کریں‘ ان شاء اللہ بہت ہی مجرب ہے۔ ھوالشافی: سرکہ انگوری خالص ایک بوتل‘ خالص شہد ایک بوتل یعنی ایک کلو۔ پہلے سرکہ کو کسی صاف برتن میں تھوڑا گرم کریں پھر اس میں شہد ملا دیںاور خوب حل کریں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد کسی صاف بوتل میں ڈال دیں اور صبح کے وقت دو یا تین چمچ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ملاکے پئیں۔ سارا دن طبیعت بھی اچھی رہے گی۔ نوٹ یہ نسخہ بلڈپریشر اور شوگر کے مریضوں کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس سے آپ کے گردے طاقتور اور پتھری ریزہ ریزہ ہوکر باہر نکلے گی‘ ہاں سردیوں میں اگر گلا خراب ہوتو استعمال نہ کریں۔ (ارباب احمد‘کرک)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 516 reviews.