Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کوڑھ‘ چنبل اور خارش سے نجات کیلئے سنیاسی کا کامیاب نسخہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

ہمارے محلے میں ایک فقیر آیا‘ اس کے دونوں پاؤں گل چکے تھے‘ اس نے دونوں پاؤں کے اوپر مکھیوں کی وجہ سے شاپر باندھے ہوئے تھے‘ وہ ہمارے گھر کے باہر بنی سیڑھیوں پر آکر بیٹھ گیا‘ میرے ابو باہر نکلے‘ اسے کچھ روپے دئیے وہ لے کر اٹھنے لگا تو اس سے اٹھا نہ گیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو تاقیامت شاد و آباد رکھے۔ گزشتہ سال عبقری روحانی اجتماع میں شریک ہوئی‘ بہت سکون ملا‘ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ سے میری اور میری نسلوں کی نسبت قائم رکھے آمین۔ میں اپنے نانا ابو کے مشاہدات و تجربات قارئین عبقری کیلئے لائی ہوں۔ میرے نانا بہت زبردست حکیم تھے‘ روحانیت سے بھی تعلق تھا۔ وہ نادار اور غریب لوگوں کا مفت علاج بھی کرتے تھے‘ انہوں نے کبھی اپنا آپ ظاہر نہیں کیا تھا۔ 1992ء میں حج کیلئے گئے تو میری والدہ کوملے اور ان کو اپنی ایک ڈائری دی اور کہا کہ میں واپس نہیں آؤں گا اور یہ ڈائری سنبھال لو‘ کام آئے گی۔ میری امی اکلوتی بہن ہیں اور دو بھائی ہیں۔ جن میں سے ایک بھائی فوت ہوگیا اور ایک بھائی حکیم ہیں ابھی بھی مطب کررہے ہیں۔ میرے ناناجی نے مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں مدفن ہیں۔ وہ ڈائری میرے پاس محفوظ ہے۔ اس میں نسخے نانا ابوکی ہینڈ رائٹنگ میں لکھے ہوئے ہیں۔ ان شاء اللہ اس ڈائری میں سے نسخہ جات عبقری قارئین کیلئے ضرور لکھوں گی۔ میرے ماموں کے اپنے نسخہ جات ہیں جو وہ چلا رہے ہیں۔ عبقری شوق سے پڑھتے ہیں۔ درج ذیل نسخہ میرے ماموں کو کسی سنیاسی فقیر نے دیا تھا ۔ اس نے بتایا اور کہا تھا کہ فی سبیل اللہ دینا ہے‘ 63 سال سے میری امی بناکر دے رہی ہیں۔ ایک کلو سرسوں کا تیل‘ ایک چھٹانک چھوٹی الائچی‘ ایک چھٹانک لونگ اور ایک چھٹانک کھانے والا نمک ہلکی آنچ پر جلالیں۔ پھر چھان کر محفوظ کرلیں۔دھدر‘ خارش ایسی کہ کرنے سے پانی نکلے‘ کوڑھ‘ ایسے زخم جس میں شدید خارش ہو‘ چنبل‘ چمڑےکے جوتے سے الرجی ہوگئی ہو۔
میرے تجربات و مشاہدات: میں شادی سے پہلے پاک فوج کے سکول میں پڑھاتی تھی۔ وہاں میرے ساتھ میجر‘ کرنل وغیرہ کی بیویاں بھی پڑھاتی تھیں۔ ایک میجر کی بیوی بے چاری سکول گھسٹ گھسٹ کر آتی تھیں‘ اس کے ایک پاؤں کے اوپر والا حصہ ایسے تھا جیسے کسی جانور نے نوچا ہو۔ اس نے مجھے بتایا تین سال ہوگئے ہیں‘ لیدر کا جوتا کاٹ گیا تھا۔ (یعنی الرجی ہوگئی) دنیا جہاں کی ادویات استعمال کیں حتیٰ کہ لندن سے ٹیوب منگوا کر لگائی مگر سارا پاؤں بھر گیا ہے‘ آرام نہیں آرہا‘ میں نے درج بالا تیل جو کہ ہم ہروقت بنا کر گھر میں رکھتے ہیں تین یا چار مرتبہ لگایا اور پاؤں ایسے تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
مہمان میرے چھوٹے بھائی کا رشتہ دیکھنے آئے ان کا چھوٹا بیٹا تھا اس نے چپل پہن رکھی تھی‘ اس کےچہرے سے تکلیف ظاہر ہورہی تھی‘ ابو نے پوچھا تو اس نے بتایا انکل میرا صبح آپریشن ہے‘ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ پاؤں کی اوپری جلد کاٹنی ہے۔ میں نے لیدر کا جوتا صرف دکان پر چیک ہی کیا تھا کاٹ گیا ہے (الرجی ہوگئی)۔ ابو نے وہ تیل لگایا اور تھوڑا سا ساتھ دے دیا۔ ہفتے کے بعد اس کا فون آیا کہ پاؤں بالکل ٹھیک ہے۔بہت زیادہ لوگوں کو یہ تیل بنا کر دیا‘ عرصہ تیرہ سال سے‘ کتنوں کو فائدہ ہوا‘ کتنوں نے اپنی کہانیاں اپنےٹھیک ہوئے زخم آکر دکھائے‘ اب تو یاد بھی نہیں۔
ہمارے محلے میں ایک فقیر آیا‘ اس کے دونوں پاؤں گل چکے تھے‘ اس نے دونوں پاؤں کے اوپر مکھیوں کی وجہ سے شاپر باندھے ہوئے تھے‘ وہ ہمارے گھر کے باہر بنی سیڑھیوں پر آکر بیٹھ گیا‘ میرے ابو باہر نکلے‘ اسے کچھ روپے دئیے وہ لے کر اٹھنے لگا تو اس سے اٹھا نہ گیا‘ ابو نے پوچھا تو اس نےشاپر کھول کر زخم دکھایا‘ میرے ابو نے دیکھا تو وہ زخم کوڑھ بن چکا تھا۔ دس سال سے اس تکلیف میں مبتلا تھا۔ ابو نے روئی کے ساتھ دونوں پاؤں پر تیل لگادیا‘ وہ چلا گیا‘ اگلے دن وہ فجر کی اذان کے وقت ہی سیڑھیوں پر آکر بیٹھ گیا۔ میرے ابو نماز پڑھنے کیلئے نکلے تو باہر بیٹھا ہواتھا۔ کہنےلگا‘ مجھے پیسے نہ دو‘ تیل لگا دو‘ دس سال بعد رات سکون سے سویا ہوں۔ ابو نے تقریباً ایک ہفتہ تیل لگایا‘ ہم نے اپنی آنکھوں سے اس کے پاؤں صاف ہوتے دیکھے۔
میں سکول ٹیچر ہوں میری جماعت کی ایک بچی کچھ نالائق تھی‘ پڑھائی پرتوجہ نہ دیتی‘ میں نے اس کے گھر پیغام بھیجا کہ اس کی امی آکر مجھے ملے۔ لیکن اس کی ماں نہ آئی‘ میرے بے حد اصرارپر آئی لیکن دیوار پکڑ پکڑ کر‘ اس کے پاؤں کے اندر سوراخ ہوئے پڑے تھے۔ اس نے بتایا کہ مجھے صابن سرف کا انفیکشن ہوگیا‘ تین سال ہوگئے ہیں۔ اس نے مزید بتایا میری بہنیں جناح ہسپتال میں نرس ہیں‘ بڑے بڑے ڈاکٹروں کو دکھایا‘ باہر کے ملک سے میڈیسن منگوا کر لگائی وقتی فائدہ ہوتا ہے‘ میں نے اگلے دن اسے تیل بھیجا۔ ہفتے بعد وہ ہنستی مسکراتی ٹھیک چل کر شکریہ ادا کرنے آئی‘ اب بھی آتی ہے‘ ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہے۔
دانے دار دھدری کیلئے تیربہدف ہے۔ ایسی دھدر جس سے پانی نکلتا ہے۔ ایلوپیتھی کام نہیں کرتی مگر اس تیل نے صحت یابی دی۔ میرے بھانجے کو بازو پر دھدر نکلی‘ سارا بازو بھر گیا‘ میری بہن نے فون کرکے مجھے بتایا‘ ابو نے یہی تیل بھیجا‘ پانچ چھ دفعہ لگانے سے نشان تک ختم ہوگیا۔ سر میں خارش جس سے پانی نکلتا ہو‘ اس کیلئے آزمایا‘ بارہا آزمایا‘ سوفیصد شفاء بخش پایا۔ ہر مہینے میں کسی نہ کسی بچی کو یہ تیل ابو سے منگوا کر دیتی ہوں اور خوب دعائیں لیتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 515 reviews.