محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک لاجواب اور آزمودہ عمل ہے‘ قارئین عبقری کی نذرکررہا ہوں۔ گھر میں خالص سرمہ منگوا کر رکھیں ‘ خود بھی اور بچے بھی روزانہ سرمہ لگانے کی سنت پر عمل کریں‘ اول تو سنت کی نیت سے سرمہ کا استعمال ہی ہماری آنکھوں کو انوارو برکات سے منور کرنے کیلئے کافی ہے لیکن آپ ایک کام اور کریں جو اس سرمہ کو مزید پرنور کردے گا۔ ایک لونگ جس میں دانہ بھی ہو اس پر سورۂ نور کا پانچواں رکوع
سے لیکر فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ(نور40) تک ایک مرتبہ ف
اکیس مرتبہ پڑھ کر دم کرکے یہ لونگ سرمہ دانی میں رکھ دیں اور اسی سے سب گھر والے سرمہ لگایا کریں۔ ایک ماہ بعد یہ لونگ نکال لیں اور دوسرے لونگ پر مذکورہ عمل کرکے ڈال دیں۔ ان شاء اللہ یہ عمل نہ صرف آنکھوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھے گا بلکہ کمزور بینائی کی وجہ سے لگی عینک بھی اتر جائے گی۔ اعتقاد اور عمل کی پابندی شرط ہے۔ (ا۔ع)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں