محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے آپ کے درس بہت شوق سے سنتے ہیں‘ کل ہی آپ کا درس سن رہی تھی جس میں آپ نے مسجد‘ وضو کے بچے پانی کے فضائل بیان کیے۔ مجھے اپنا ایک واقعہ یاد آگیا۔ 1992ء کی بات ہے جب میرا سب سے چھوٹا بھائی پیدا ہوا جب اس کے ختنے کروائے تو اس کا زخم ٹھیک نہیں ہوتا تھا‘ میری دادی کی بہن آئی ہوئی تھیں‘ میں ان دنوں قرآن پاک پڑھنے کیلئے مسجد میں جاتی تھی‘ انہوں نے مجھے کہا کہ میں جہاں پر لوگ وضو کرتے ہیں وہ پانی لے آؤں‘ میں مسجد کے وضو خانہ کے نلکوں سے پانی لے آئی‘ پھر وہ زخم ٹھیک نہ ہوا‘ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ پانی کہاں سے لیا ہے‘ میں نے بتادیا۔ انہوں نے کہا وہ پانی لاؤ جو وضو کرتے ہوئے نیچے گرتا ہے۔ جب دادی اماں نے اس پانی کی بھاپ دی تو وہ زخم ٹھیک ہوگیا۔ اس وقت میں بہت چھوٹی تھی‘ یہ بات سمجھ نہ پائی مگر آپ کے درس سنے‘ اس پانی کی فضیلت پتہ چلی۔ درس کی وجہ سے مجھے اپنے بہت سے سوالات کے جوابات ملے ہیں۔ اب قرآن پڑھنے کا بہت مزہ آتا ہے۔میرا بھائی کسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے‘ میری والدہ نہیں مان رہی‘ امی نے کچھ دنوں سے اذان اور افحسبتم والا عمل شروع کیا ہے اس وظیفے کی برکت سے بھائی کے رویے میں تبدیلی آرہی ہے۔ (روبینہ عدنان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں