Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناجائز جیلوں میں قید افراد تک یہ تحریر پہنچا دیں!

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

سیالکوٹ کی پولیس کی گاڑی سیدھی لاہور پہنچی میرے بھانجے کو اٹھایا اور پھر ساہیوال راتوں رات پولیس کی گاڑی مجھے بھی ساتھ لے گئی ۔ یہ رات کے تین بجے کا وقت تھا ۔ ہم دونوں کو ساتھ لے کر ہمارے آبائی گھر پر چھاپہ مارا جب کچھ نہ ملا تو ہمیں سیالکوٹ لے گئی ۔

میں ایک استاد ہوں ۔ سیالکوٹ کےایک سکول میں ٹیچنگ کرتا تھا۔ میرا بھانجا لاہور میں ایک ہوٹل مالک تھا‘کسی وجہ سے میں سیالکوٹ سے واپس آ گیا اور دوسری جگہ پر آ کر ٹیچنگ شروع کر دی ۔ سیالکوٹ رہتے ہوئے ایک صاحب کے گھر شام کو بچوں کوٹیوشن پڑھانے جاتا تھا اور شام کا کھانا انہی کے گھر سے کھاتاتھا۔ جن صاحب کے بچوں کو شام کو پڑھاتا تھا ان کے گھر چوری ہو گئی‘ چور 10 لاکھ کا سامان وغیرہ چُرا کر لے گئے ۔ مدعیان نے تھانے رپورٹ میں لکھوایا کہ یہ کام استاد صاحب جو ہمارے بچے پڑھاتے تھے انہی کا ہے ۔ میں ان دنوں سیالکوٹ سے ساہیوال کے قصبہ غازی آباد میں آ کرٹیچنگ کر رہا تھا ۔ مدعیان نے پرچے میں میرا اور میرے بھانجے کا نام لکھوایا ۔ چنانچہ سیالکوٹ کی پولیس کی گاڑی سیدھی لاہور پہنچی میرے بھانجے کو اٹھایا اور پھر راتوں رات پولیس کی گاڑی مجھے بھی گرفتار کرکے ساتھ لے گئی ۔ یہ رات کے تین بجے کا وقت تھا ۔ ہم دونوں کو ساتھ لے کر ہمارے آبائی گائوں گھر پر چھاپہ مارا جب کچھ نہ ملا تو ہمیں تھانہ لے گئی ۔ ہم دونوں نے زبان پرایک دعا جو سرور کائنات ﷺ کی زبان حق سے نکلی تھی پڑھنا شروع کر دی۔قارئین!یہ ایسی جامع دعا ہے کہ اس کی برکت سے اتنے بڑے کیس ‘اتنی بڑی مصیبت سے ہم صرف تین ایام کے بعد با عزت تھانہ سیالکوٹ سے گھر پہنچ گئے ۔
تھانے میں جس بیرک میں ہمیں تین دن رکھا گیا ہماری طرح کے پندرہ سولہ لڑکے مزید مختلف کیسز میں اندر تھے ۔ سپاہی رات کو ایک ایک کو بلاتے اور ان کی پٹائی یا تشدد اس طرح ہوتا کہ جیسے جانور ذبح کے وقت چیختا چلاتا ہے۔ آج بھی جب وہ دن یاد کرتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہم کسی دشمن ملک کے قابو میں ہوں۔ ہم ماموں بھانجا روزانہ رات کو اس انتظار میں رہتے کہ اب ہماری باری بھی آئی لیکن اس دعا کی برکت سے نہ ہمیں طلب کیا گیا نہ ہمیں گالی دی گئی‘ ورنہ اس تھانے کے بعض پولیس اہلکار اور کچھ نہ کرتے تو غلیظ گالیاں یوں نکالتے جیسے یہ ان کیلئے انتہائی معمولی بات ہو۔ وظیفہ کی برکت سے مقامی ایم این اے کو پتہ چلا کہ ہمارے علاقہ کے سابقہ ٹیچرکو پکڑا ہوا ہےتو وہ آئے‘ اپنی ضمانت پر مجھے اور میرے بھانجے کو تھانے سے رہا کروایا‘ اپنی گاڑی میں بٹھا کر لاری اڈہ پر لائے اور ساہیوال کی بس پر بٹھا کر گئے۔ تین یوم کے بعد جب ہم گائوں مذکورہ پہنچے تو گائوں والےحیران اور ششدر‘ اتنا بڑا کیس اور تھانہ بھی ایسا کہ جہاں یہ مشہور تھا کہ اس تھانہ کے کنوئیں سے سوکھی اینٹ نہیں نکل سکتی (یعنی وہاں جاکر کوئی بچ نہیں سکتا)مگر آپ کیسے بچ گئے؟ حالانکہ ہماری ایم این اے سے کوئی زیادہ سلام دعا بھی نہ تھی‘ پھر بھی وہ آئے اور ہماری مدد کی۔
قارئین! وہ دعا جو ہم نے پڑھی‘ نبی رحمت ﷺ کی زبان مبارک سے نکلی وہ یہ ہے:۔

مشکلات ‘ الجھنوں ‘ پریشانیوں ‘ دکھوں ‘ مصائب میں گھرے ہوئے لوگ مذکورہ دعا کو بکثرت پڑھیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 499 reviews.