Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زرشک کے چند فوائد میں بھی جانتا ہوں!

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

قارئین! ماہنامہ عبقری اگست2013 کےشمارے میں محترم حضرت حکیم صاحب کامعلوماتی طبی آرٹیکل پڑھا جو کہ زرشک کے متعلق ہے‘یہ ان کا خاص طریقہ ہے کہ وہ اپنے قارئین اور مریضوں کے علاوہ ڈاکٹر صاحبان کو بھی ان نسخہ جات سے نوازتے ہیں (اللہ تعالیٰ ان کو اس روش پر چلنے کی ہمیشہ توفیق دیتا رہے) زرشک کے بارے میں کچھ اضافہ کرنا چاہتا ہوں‘ زرشک کا پودہ ہومیو پیتھی میں جگر اور بائیں گردے کی پتھری کیلئے لاجواب مانی گئی ہے جبکہ یہ سملو بھی کہلاتی ہے۔ حکیم سعید شہید رحمۃ اللہ علیہ مطلب میں بیٹھے تھے کہ ایک مریض نے بینائی تیز کرنے کیلئے مشورہ مانگا‘ حکیم صاحب نے ایک لمحہ توقف کے بعد اس مریض کو روزانہ صبح زرشک چھ گرام چبا لینے کی ہدایت فرمائی‘ کسی نے پوچھا کہ زرشک کا بینائی سے کیا تعلق؟ تو انہوں نے فرمایا کہ عقاب زرشک کھاتا ہے‘ اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے‘ اس لیے میرے ذہن میں آیا‘ اس مریض نے دو ماہ بعد مطلب میں آکر بتایا کہ اسے زرشک سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ اس کے بعد بہت سے لوگوں نے استعمال کی اور اس کے بہت اچھے رزلٹ بتائے۔ اس کی مقدار چھ گرام تک استعمال کی جاتی ہے۔محترم حضرت حکیم صاحب نے اپنے طبی آرٹیکل میں بے شمار فوائد گنوائے ہیں‘ زرشک جگر‘ دل اور معدے کو تقویت بخشتی ہے‘ جگر کے امراض مثلاً یرقان‘ پتے کی پتھری‘ بخار اور بواسیر میں مفیدہے۔ کثرت حیض میں کمال دکھاتی ہے۔ صفراوی دستوں میں شفائی اثرات بہت زیادہ ہیں‘ یہ بڑھی تلی کو معمول پر لانے کیلئے بھی استعمال ہوتی۔ پرانی پیچش میں زرشک چھ گرام روزانہ صبح چبا کر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ (ہومیوپیتھک ڈاکٹر نفیس اقبال‘ ملتان)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 498 reviews.