Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

ہاتھ پاؤں سن ہوتے ہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ہاتھ اور پاؤں بیٹھے بیٹھے اچانک ہی سُن ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ مجھے اس کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ شکریہ! (ر۔ح)
جواب:آپ صبح وشام پانی پر سو بار

دم کرکے پی لیا کریں۔ رات کے وقت پانی پر گیارہ بار 

ُ دم کرکے پی لیا کریں۔ ان کیساتھ عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ اور ’’کراماتی تیل‘‘ لکھی گئی ترکیب کیساتھ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ جلد مکمل صحت ہو جائیگی۔
وظیفہ اور دعاؤں کی درخواست: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ رکھے‘ ہم نے جیسا سنا تھا اس سے بھی بڑھ کر پایا۔ میرے ابو بیمار رہتے ہیں‘ اکثر بخار اور جسم میں درد رہتا ہے‘ معدے میں تیزابیت‘ گیس اور آنکھوں میں سوجن رہتی ہے۔ میری امی کو اکثر سر میں درد اور گھٹنوں‘ ٹخنوں میں درد رہتا ہے‘ براہ مہربانی کوئی وظیفہ اور دعا کی درخواست ہے‘ میرا قد بہت چھوٹا ہے‘ وظیفہ اور دعا تجویز فرمادیں۔ اس کے علاوہ میری امی کو شوگر اور ہائی بلڈپریشر‘ گھٹنوں‘ ٹخنوں میں اکثر درد رہتا ہے ان کیلئے بھی کوئی وظیفہ دے دیں۔ (ن، ملتان)
جواب: تمام گھر والےرات سونے سے پہلے وضو کر کے بیٹھ جائیں، دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر سات

پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اسی طرح سات بار کرنے کے بعد کسی سے بات کیے بغیر سو جائیں۔ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح

کی پڑھ لیا کریں۔ ان وظائف پر کم از کم تین ماہ عمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ تمام گھر والے عبقری دواخانہ کی ’’ستر شفائیں‘‘ چند ہفتے‘ چندمہینے‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے جملہ امراض چند ہفتوں میں ہی ختم ہوجائیں گے۔
بیٹے پر جادو ہے:میرا بیٹا محمد جواد خان بار بار شدید بیمار ہوجاتا ہے‘ 2010ء سے پہلے اس کا پیشاب بند ہوگیا پھر اس کی آنکھ کی وجہ سے دماغ کا سی ٹی سکین ہوا پھر اس کا چہرہ خشکی سے بھر گیا‘ پھر پاخانے میں خون آنا شروع ہوگیا‘ ہر سال میں ایک دفعہ شدید بیمار ضرور ہوتا ہے۔ 2016ء میں اس کو پیلا یرقان ہوگیا۔ مجھے کہا جاتا ہے کہ اس پر جادو کروا دیا گیا ہے۔ میں بہت زیادہ ڈر گئی ہوں‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں جس سے اس کا مسئلہ حل ہوجائے۔ جواد کی عمر 15 سال ہے۔ (ش، لاہور)
جواب:تیسرا کلمہ آپ کے بیٹے کیلئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے ہر نماز کے بعد ایک بار

۔تیسرا کلمہ 41 بار، دس بار 


۔ اس کے علاوہ اٹھتے بیٹھتے اسے اپنا اوڑھنا بچھونا‘ بنالے‘ ہر وقت پڑھتا رہے۔ نماز کے علاوہ صرف تیسرا کلمہ پڑھیں اور کوئی ورد وظیفہ نہ کریں۔ تجربہ ہے کہ اسے مسلسل پڑھنے والا روحانی اور جسمانی طور پر بے پناہ مضبوط اور طاقتور ہوجاتا ہے۔
پورا گھر جادو سے بھرا ہوا ہے:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! گھر سے گندی بدبو آتی ہے‘ جسم میں آگ رہتی ہے‘ ہروقت گھر میں پریشانی‘ کبھی کبھی مجھے آوازیں آتی ہیں کہ کوئی بلا رہا ہے‘ ادھر ادھر دیکھوں تو کوئی نہیں ہوتا‘ جہاں جاؤں کہتے ہیں کہ جادو ہے‘ پورا گھر جادو سے بھرا ہوا ہے‘ ماں فوت ہوگئی‘ بھائی فو ت ہوگئے‘ دن بدن پریشانیاں بڑھتی جارہی ہیں۔برکت بالکل نہیں‘ خدارا کوئی وظیفہ بتائیں‘ ہروقت پریشان رہتی ہوں۔ (پوشیدہ‘ لودھراں)
جواب: آپ اپنے گھر میں ہر گھنٹے کے بعد اذان اور افحسبتم والا عمل کریں۔عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان (جو نماز کیلئے ہوتی ہے)سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دائیں اور بائیں کندھے پر پھونک دیں اس کے علاوہ گھر کے چاروں کونوں‘ کمرے کے چاروں کونوں میں پھونک دیں۔ موبائل کے میموری کارڈ‘ ایم پی تھری وغیرہ میں ریکارڈ کرکے ہروقت گھر میں چلائیں۔افحسبتم اور اذان والا آڈیو ریکارڈعمل کا میموری کارڈ دفتر ماہنامہ عبقری سے فون کرکے بھی منگوا سکتی ہیں۔ روزانہ حسب توفیق صدقہ ضرور دیں۔
بڑی مشکل میں ہوں!: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں بڑی مشکل میں ہوں‘ اپنے تمام مسائل لے کر آپ کو خط لکھ رہی ہوں‘ توجہ فرمائیں۔ میں نے ایم اے‘ بی ایڈ کیا اور بچپن سے یہ حسرت تھی کہ بڑی ہوکر ’’استانی‘‘ بنوں گی۔ لیکن ابھی تک جاب نہیں ملی۔ اب این ٹی ایس 14 گریڈ کا پاس کیا ہے۔ دو درخواستیں جمع کروا چکی ہوں۔ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیںکہ خیرو عافیت والی نوکری مل جائے اور خیروعافیت سےشادی ہوجائے۔دوسرا مسئلہ: دوسرا مسئلہ میری دوست کا ہے‘اس کے اور اس کے سسرال میں شدید جھگڑا ہے‘ اس کی چھوٹی بیٹی ہےجو اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہورہی ہے۔ اس کیلئے بھی کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ اس کی اور اس کی ماں کی مشکلات کم ہوں۔ (آ۔ک)
جواب:نوکری کیلئےنما ز فجر کے بعداول گیا رہ بار درود شریف پڑھیں اور پھر سورئہ مزمل پڑھ کر گیا رہ بار درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل گیا رہ بار دہرائیں اور کم ا ز کم نو ے دنو ں تک پڑھیں ۔ اپنی دوست کو کہیں کہ وہ اور ان کی والدہ سارا دن

اپنے مقصد کا سخت تصو ر کرکے کھلا چند ہفتے‘ چند مہینے مسلسل پڑھیں۔ وضو بے وضو ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔
میری شادی کب ہوگی؟: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آپ کے بچوں‘ اہل و عیال‘ تسبیح خانہ اور اس کے تمام سٹاف کو اللہ پاک اپنی امان میں رکھے۔ اللہ کریم مجھ پر بھی کرم فرمائیں اور میری پریشانی‘ بیماری اور میرا غم دور فرمادیں۔محترم! 30 سال کی ہوچکی ہوں‘6،7 سال کی عمر سے ایک مرض میں مبتلا ہوں‘ میرے ایک کان کی قوت سماعت بالکل ختم ہے‘ دس سال پہلے کان کا آپریشن بھی ہوچکا ہے۔ یہی وجہ ہے میرے سب بہن بھائیوں کی شادیاں اور رشتے طے ہوچکے ہیں۔ اگلے سال میری سب سے چھوٹی بہن کی شادی ہے اور میں تمام بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہوں‘ آپ اندازہ لگالیں میری کیا حالت ہوگی اور کیسی کیسی باتیں نہ سناتے ہوں گے۔ میری تمام سہیلیاں مجھ پر حیران ہوتی ہیں کہ میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی جبکہ وہ دو، دو بچوں کی اماں بن چکی ہیں۔ خدارا میرے لیے کوئی وظیفہ اور علاج تجویز فرمائیں۔ (ر۔ ک)
جواب:بہن! شادی کیلئے نما زعشاء کے بعد سورئہ اخلاص گیارہ بار پڑھ کر کم از کم نو ے دنوں تک دعا کریں۔عشاء کی نمازکے بعد101 مرتبہ

اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی شادی کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ کان کے مرض کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’کان شفاء‘‘ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 496 reviews.