Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اس مریض کو جلدی سے شہر لے جائیں ورنہ!

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

میرے والد صاحب سکول ٹیچر تھے‘ اچانک رمضان المبارک کے آخری روزہ کی صبح سوا چھ بجے فالج کا اٹیک ہوگیا ۔ میںبھاگتا ہوا ڈاکٹر کے پاس گیا ‘ ڈاکٹر صاحب آئے‘ انہوں نے جب ان کی حالت دیکھی تو کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے ان کو شہر لے جائیں‘ بھائی اور چچا والد محترم کو شہر لے گئے‘ پھر شہروالوں نے بھی جوا ب دےدیا اور کہا جتنا جتنی جلدی ہوسکے لاہور لے جاؤ‘ پھر بھائی اور چچاان کو لاہور لے گئے‘ حالت بہت نازک تھی‘ سب گاؤں والے کہتے تھے’’ماسٹر صاحب ‘‘ اب کبھی چل پھر نہیں سکیں گے‘ پھر گاؤں کے ہی دو صاحب والد محترم کی عیادت کرنے آئے تو انہوں نے مجھے ایک عمل بتایا اور کہا کہ اس عمل سے آپ کے والد ان شاء اللہ صحت یاب ہوجائیں گے اور میں نے یہ عمل چالیس روز تک کیا اللہ کے حکم سے والدمحترم اب چل پھر سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی نہیں کہتا کہ انہیں کبھی فالج ہوا تھا۔ عمل یہ ہے:نماز فجر کی دو سنت پڑھنے کےبعد (سلام پھیرنے کےبعد)اول وآخرگیارہ بار درود شریف‘ درمیان میں سورۂ اخلاص اکتالیس بار‘  پڑھ کر پانی پر دم کریں۔ پھر بعد میں فجر کےد و فرض ادا کریں۔اس عمل کو چالیس دن لگاتارکرنا ہے ۔ میں یہ پانی والد صاحب کو پلاتا بھی تھا اور ان کی فالج زدہ حصوں پر لگاتا بھی تھا۔ الحمدللہ! چالیس دن کے اندر اندر والد صاحب اپنے پاؤں پردوبارہ کھڑے ہوگئے۔(صہیب احمد‘چیچہ وطنی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 490 reviews.