محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک سکول ٹیچر ہوں اور ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ میں گاہے بگاہے اپنی سکول کی بچیوں سے ان کے مسائل پوچھتی ہوں اور ماہنامہ عبقری سے دیکھ کر انہیں وظائف اور ٹوٹکے بتاتی ہوں اور تمام بچیوں کوگھر میں ماہنامہ عبقری لگوانے کا مشورہ توضرور ہی دیتی ہوں۔ الحمدللہ ! سب کو بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔کچھ عرصہ پہلے ہمارے سکول ایک نئی پرنسپل آئیں تو ان کے ساتھ کچھ خوشامد ٹیچرز نے مل کر ایک گروپ بنالیا اور ہم چار ٹیچرز(جوکہ آپس میں بہت اچھی دوست ہیں) کے خلاف سازشیں کرنا شروع کردیں‘ روزانہ ہمیں دفتر بلایا جاتا اور چھوٹی چھوٹی باتوں کولے کر ذلیل کیا جاتا‘ ہمارا نوکری کرنا دشوار ہوچکا تھا جبکہ وہ
مخالف ٹیچرز ہمیں دیکھتی اور عجب طریقے سے مسکراتیں۔ ہم تمام ٹیچرز نے اس مسئلے کے حل کیلئے اپنےہر دلعزیز میگزین عبقری سے مدد مانگی تو ماہنامہ عبقری نے ہمیں روحانی محفل کا تحفہ دیا۔ ہم نے خاص توجہ سے روحانی محفل کرنا شروع کردی تو پہلے ہی مہینے ایسی ہوا چلی کہ سکول انتظامیہ نے اس پرنسپل کو ہٹا کر میری ایک سینئر دوست کو پرنسپل لگا دیا اور اس گروپ کی دو ٹیچرز کو نوکری سے ہی فارغ کردیا۔ آج ہم محنت اور دیانتداری سے اپنی نوکری کررہی ہیں اور سکول کا ماحول انتہائی خوشگوار ہے۔ اللہ تعالیٰ نے روحانی محفل کی برکت سے سکول سے تمام سازشیوں کو نکلوا دیا۔ الحمدللہ! (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں