Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم بہار ‘ اس کی بیماریاں اور حفاظتی تدابیر

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

موسم بہار باقی موسموں کی نسبت بہترین موسم شمار ہوتا ہے اس لئے کہ یہ روح و خون کے مزاج کے بالکل مطابق و مناسب ہوتا ہے ۔ یہ موسم انسانی جلد کو سرخ کرتا ہے کیونکہ وہ خون کو اعتدال کے ساتھ جلد کی طرف اتنا جذب کرتی ہے کہ اس میں گرمیوں کی طرح تحلیل و نقصان نہیں ہونے پاتا ۔

ادھر سردی کا زور ٹوٹتا ہے تو موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے ۔ موسم بہار بڑا خوشگوار اور سہانا موسم ہوتا ہے ۔ نہ زیادہ گرمی ہوتی ہے اور نہ زیادہ سردی ۔ اس موسم میں زیادہ گرم کپڑے پہننے اور اوڑھنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ موسم بہار 15 فروری سے شروع ہو کر 15 اپریل مطابق پھاگن چیت تک رہتا ہے ۔ اہل نجوم کے مطابق آفتاب برج حمل میں قدم رکھتا ہے تو موسم بہار شروع ہوتا ہے لیکن جب برج جوزا کو ختم کر کے سرطان میں قدم رکھتا ہے تو موسم بہار ختم ہو جاتا ہے اور موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے ۔بہار کا موسم انسان ‘ حیوان ‘ چرند ‘ پرند ‘ نباتات سبھی کے لئے شگفتگی اور دلکشی کا باعث ہوتا ہے ۔ ٹنڈ منڈ درختوں پر شگوفے پھوٹتے ہیں ۔ پتے نکلتے ہیں ‘ کلیاں مسکراتی ہیں ‘ پرندے چہچہاتے ہیں پودوں پر بھی عجب بہار ہوتی ہے ۔ ویران اور اجاڑ جنگل پھر سے سر سبز و شاداب ہو جاتے ہیں ۔ سردیوں میں اپنے گھروں میں دبکے ہوئے لوگ سیر گاہوں اور پارکوں کا رخ کرتے ہیں ۔ خوب چہل پہل ہوتی ہے‘ رنگ برنگ لباس پہنے کھلی فضائوں میں کلکاریاں کرتے ہنستے مسکراتے بچے بڑے پیارے اور بھلے معلوم ہوتے ہیں ۔ پرفضا مقام پر ان دلکش نظاروں کو دیکھ کر انسان میں ایک نئی رنگینی امنگ ترنگ جوش اور ولولہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ اس موسم میں یہ خوشگوار تبدیلی اس لئے پیدا ہوتی ہے کہ سورج کے قدرے سیدھ میں آ جانے کے باعث حرارت کی وجہ سے سردی کی وہ زائد رطوبت کم ہو جاتی ہے اور بہ نسبت بخارات کے تحلیل رطوبات زیادہ ہوتی ہے اس لئے کہ عمل تبخیر دو چیزوں سے پورا ہوتا ہے ۔1 ۔ فضا میں ہلکے درجہ کی رطوبت و حرارت موجود ہو ۔2 ۔ زمین میں قوی درجہ کی حرارت پوشیدہ ہو جس کی وجہ سے لطیف اجزا ء زمین کی بیرونی سطح پر پہنچ سکیں۔موسم بہار میں زمین کی پوشیدہ حرارت بہت کم ہو جاتی ہے اور زمین کی بالائی سطح سے سردی غائب ہو جاتی ہے اور مسامات زمین کھل جانے کے باعث اندرونی حرارت یکبارگی باہر کی طرف مائل ہو جاتی ہے جو مقدار میں اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ بجائے تبخیر کے تحلیل کا کام کرنے لگتی ہے یا وہ اتنی شدید ہوتی ہے کہ اس سے لطیف بخارات پیدا ہونے لگتے ہیں کیونکہ حرارت جب مادہ پر متوجہ ہوتی ہے تو اس کو غظلت سے لطافت کی طرف تبدیل کرتی ہے جس سے فضائی ہوا میں گرمی بڑھ جاتی ہے اور تحلیل کا عمل مکمل ہو جاتا ہے ۔موسم بہار باقی موسموں کی نسبت بہترین موسم شمار ہوتا ہے اس لئے کہ یہ روح و خون کے مزاج کے بالکل مطابق و مناسب ہوتا ہے ۔ یہ موسم انسانی جلد کو سرخ کرتا ہے کیونکہ وہ خون کو اعتدال کے ساتھ جلد کی طرف اتنا جذب کرتی ہے کہ اس میں گرمیوں کی طرح تحلیل و نقصان نہیں ہونے پاتا ۔موسم بہار ٹھہرے ہوئے اور رکے ہوئے اخلاط میں بہائو اور سیلان کی کیفیت پیدا کر دیتا ہے لہٰذا اس موسم میں مریضان مالیخولیا کا مرض جوش میں آ جاتا ہے ۔ موسم سرما میں آرام طلب لوگوں میں اخلاط کی کثرت ہوتی ہے لہٰذا ایسے افراد کے لئے موسم بہار کچھ زیادہ مناسب نہیں ۔ تا ہم بچوں کے لئے یہ موسم انتہائی عمدہ ہوتا ہے ۔
موسم بہار کے امراض:1 ۔ خونی دستوں کا آنا ۔2 ۔ نکسیر۔ 3۔ اورام ‘ دنبل ‘ پھوڑے پھنسیاں وغیرہ ۔4 ۔ خناق (اس موسم میں خناق بہ نسبت زیادہ مہلک ثابت ہوتا ہے) ۔5 ۔ نفث الدم ۔6 ۔ کھانسی ۔7 ۔ جوڑوں کا درد۔8 ۔ فالج
موسم بہار کے امراض اور اس کا علاج
خونی دست:اس مرض میں مروڑ کے ساتھ دست آتے ہیں جس میں خون اور آئوں کی آمیزش ہوتی ہے اگر یہ مرض شدت اختیار کر جائے تو مریض کے جسمانی قویٰ کمزور ہو کر ہلاکت تک نوبت پہنچ جاتی ہے ۔علاج:صبح ؍ شام : پیچش شفاء ایک چھوٹا چمچ اور ایک چھوٹا چمچ ٹھنڈی مراد۔ بعد از غذا : ستر شفائیں اور جوہرشفاء مدینہ لکھی گئی ترکیب کے ساتھ۔ بوقت خواب : ہاضم خاص ایک چھوٹا چمچ ۔غذا:مونگ کی دال کی کھچڑی ‘ دہی چاول ‘ ساگو دانہ ‘ افاقہ ہونے کی صورت میں گھیا ‘ کدو ‘ شلجم ‘ ٹینڈے ‘ کالے چنے کا شوربا ‘ مونگ کی دال وغیرہ چاولوں پر ڈال کر کھا سکتے ہیں ۔پرہیز:سرخ مرچ ‘ تیز مصالحے ‘ تیل ‘ ترشی ‘ بڑا گوشت اور ثقیل و بادی اشیا ء سے پرہیز کریں ۔نکسیر :نکسیر کا خون ناک کے ایک نتھنے سے اور کبھی دونوں نتھنوں سے بہنے لگتا ہے ۔ نکسیر میں فوری طور پر مریض کا ناک بند کر کے آسمان کی طرف کریں اور سر پر ٹھنڈا پانی گرائیں ۔علاج:صبح و شام : ٹھنڈی مراد ایک چمچ ہمراہ عبقری افزا ۔بعد از غذا : جوہرشفاء مدینہ اور سترشفائیں لکھی گئی ترکیب کے مطابق اس کے ساتھ فٹنس فولاد ٹانک۔ سوتے وقت : سکون افزاء لکھی ترکیب کےساتھ۔غذا:غذا سادہ اور زود ہضم دیں ساگودانہ ‘ مونگ کی دال کی کھچڑی ‘ کدو ‘ ٹینڈے ‘ پالک ‘ شلجم ‘ دلیہ وغیرہ دیں پھلوں میں کینو ‘ مسمی ‘ انار وغیرہ ۔پرہیز:تیل ‘ ترشی گڑ ثقیل اور بادی اشیا ء سے پرہیز کریں نیز گوشت ‘ انڈا ‘ مچھلی ‘ کباب ‘ لہسن ‘ پیاز ‘ گرم مصالحہ سے اجتناب کریں لکھنا پڑھنا دھوپ یا آگ کے قریب بیٹھنا اور تیزخوشبو کا سونگھنا نقصان دہ ہے ۔اورام ‘ دنبل ‘ پھوڑے پھنسیاں :یہ عام امراض ہیں میٹھی‘ مرغن اور تیز مرچ مصالحہ والی اشیا ء کے بکثرت استعمال سے جسم پر ورم اور پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ علاج:صبح و شام : مرہم سکون لگائیں‘ سکون افزا ‘ ٹھنڈی مراد‘ خون صفاء لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ خناق:حلق کا شدید اور مہلک ورم ہے اس کا باعث ایک جرثومہ ہوتا ہے اس مرض میں مریض کوئی چیز نگل نہیں سکتا دم گھٹتا اور سانس لینے میں دقت محسوس ہوتی ہے ۔
علاج:ایسے مریض کو ہسپتال منتقل کرنے میں دیر نہیں کرنا چاہئے ۔ تا ہم اگر معمولی تکلیف ہو یا ابھی آغاز ہو تو صبح و شام لعوق خیار شبز ایک چھوٹا چمچ ہمراہ شیرہ عناب 5 دانہ ‘ لعاب بہدانہ 3 گرام ‘ شیرہ تخم کاہو 3 گرام ‘ عرق شاہترہ ایک گلاس میں نکال کر دیں ۔سہ پہر وسوتے وقت : اطریفل اسطخدوس 5 گرام پانی کے ساتھ ۔ گودا املتاس 12 گرام 2 ؍ 1 لٹر دودھ میں جوش دے کر غرارے کرائیں اور شربت اعجاز چٹائیں ۔غذا:غذا صرف رقیق اور سیال استعمال کرائیں ۔ مثلا ً دودھ ‘ آش جو ‘ یخنی ‘ مونگ یا مسور کیدال کا پانی ۔نوٹ : خناق کے مریض کو آرام آ جانے کے بعد بھی کچھ عرصہ تک ادویات کا استعمال جاری رکھیں ۔
خون تھوکنا: اس مرض میں مریض کے منہ سے خون آتا ہے جو گاہے بلغم کے ساتھ یا بغیر تھوک کے خارج ہوتا ہے ۔ اگر دماغ سے خون آ رہا ہو تو کھنگار کے ساتھ ۔ سل میں خشک کھانسی کے بعد پھیپھڑے سے آنے والا خون جھاگ دار مگر کھانسی اور درد کے ساتھ ‘ جگر اور تلی سے قے کے ساتھ حارج ہوتا ہے۔ علاج:صبح و شام : حابس ایک چمچ چائے والا ہمراہ شربت انجبار ۔سوتے وقت : ٹھنڈی مراد ایک چمچ چائے والا پانی کے ساتھ ۔غذا:جب خون آ رہا ہو تو غذا بالکل نہ دیں خون بند ہونے کی صورت میں ہلکی اور زود ہضم غذا کی اجازت ہے ۔ مثلا ً ساگودانہ ‘ مونگ کی دال ‘ کدو ‘ ٹینڈے ‘ شلجم ‘ بکری کے گوشت کا شوربا وغیرہ ۔ پرہیز:تیز ‘ شیریں ‘ نمکین ‘ گرم مصالحہ ‘ اچار چٹنی ‘ مچھلی ‘ انڈا ‘ چائے وغیرہ سے پرہیز کرائیں ۔
کھانسی: کھانسی پھیپھڑوں کی ایک ایسی حرکت ہے جو کسی چیز کو رفع کرنے کے لئے ہونی ہے ۔ کھانسی کے ساتھ گاہے پتلی اور گاہے گاڑھی بلغم خارج ہوتی ہے اور کبھی کھانسی کے ساتھ بلغم وغیرہ نہیں نکلتی ۔
علاج:صبح و شام : لعوق سپستان ایک چھوٹا چمچ ہمراہ شربت اعجاز ایک بڑا چمچ ۔
بعد از غذا : حب کبد نو شادری 2 عدد پانی کے ساتھ ۔
سوتے وقت :بنفشی قہوہ کی ایک پیالی میں ایک چمچ شفائے حیرت سیرپ ملا کر پئیں۔ غذا:ہلکی اور زود ہضم ۔پرہیز: کٹھی ‘ ثقیل وب ادی اشیا ء سے پرہیز کریں بچوں کو برف کے گولے وغیرہ نہ چوسنے دیں ۔
جوڑوں کا درد:جسم کے تمام جوڑوں خصوصاً کہنی ‘ ٹخنہ اور گھٹنہ میں درد ہوتا ہے جوڑوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے جوڑ پھول کر بدوضع ہو جاتے ہیں ۔ علاج: دن میں سات مرتبہ شفاء یابی ایک چھوٹا چمچ دودھ یا پانی کے ساتھ ۔ بعد از غذا : حب مقل خاص 2 عدد پانی کے ساتھ ۔ سوتے وقت: حیاتین ٹیبلٹ ایک عدد پانی کے ساتھ ۔ مائوف جوڑوں پر کراماتی تیل کی مالش کریں ۔
غذا: دودھ ‘ بالائی ‘ انڈا ‘ تازہ لیموں ‘ کینو ‘ مالٹا ‘ تازہ پھل ‘ مچھلی وغیرہ دیں ۔ سبزیوں میں کدو ‘ بادی ‘ ثقیل اور گرم مصالحہ سے پرہیز کریں ۔
فالج:فالج سے جسم کا نصف سے زیادہ حصہ بے کار ہو جاتا ہے ۔ فالج کی کئی اقسام ہیں ۔ مرض کا حملہ شروع ہونے سے قبل عضو سن ہو جاتا ہے یا کبھی کبھی پھڑکتا ہے ۔ مریض اچھی طرح بول نہیں سکتا ۔
علاج
ابتدائی طور پر ایک ہفتہ کے لئے غذا بند کر دیں اور ما ء العسل یعنی ایک کپ عرق گائو زبان میں دو بڑے چمچ شہد ڈال کر جوش دیں اور نیم گرم پلائیں ۔
صبح و شام : خمیرہ ابریشم جواہر والا ایک چھوٹا چمچ ہمراہ ما ء العسل ایک کپ ۔
بعد از غذا : جوارش معدی 2 ؍ 1 چمچ پانی کے ساتھ ۔
سہ پہر : حب جواہر ایک عدد پانی کے ساتھ ۔
بوقت خواب : حب مقوی اعصاب ایک عدد پانی کے ساتھ ۔
غذا
ہلکی اور زود ہضم دیں شوربا ‘ یخنی ‘ جنگلی کبوتر ‘ بکری کا گوشت ‘ میتھی ‘ کریلے ‘ انڈا ‘ چائے ‘ قہوہ وغیرہ دیں ۔
پرہیز
ثقیل اور نفاخ اشیا ء آلو ‘ گوبھی ‘ بینگن ‘ بھنڈی ‘ اروی ‘ ماش کی دال ‘ دودھ ‘ دہی ‘ ٹھنڈی اشیا ء اور ٹھنڈی ہوا سے بچائیں ۔ ترش اشیا ء سے بھی مکمل پرہیز کریں ۔
احتیاطی تدابیر
1 ۔ اس موسم میں فورا ً ہی گرم کپڑے نہ اتاریں بلکہ جیسے جیسے موسم بدلتا جائے ویسے گرم کپڑے کم کرنے چاہئیں ۔
2 ۔ رات کو کپڑا اوڑھ کر اور چھت کے نیچے سوئیں ۔ پنکھا وغیرہ نہ لائیں ۔
3 ۔ کوئی بدنی یا نفسانی حرکت حد سے زیادہ نہ کی جائے ۔
4 ۔ گرم اشیا ء کا بکثرت استعمال نقصان دہ ہے ۔
5 ۔ منشی اشیا ء مثلا ً شراب وغیرہ نقصان کا باعث ہیں ۔
6 ۔ بچوں کو برف کے گولے ‘ آئس کریم اور بازاری اشیا ء سے منع کریں ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 484 reviews.