محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ عبقری کے تمام وظائف و نسخہ جات خود بھی آزماتے ہیں اور لوگوں کو بھی بتاتے ہیں۔ میں نے اپنے دوست کی بیوی کو ہر ماہ چاند کی پہلی تاریخ سے لے کر سات تاریخ تک روزانہ سورۂ بقرہ پڑھنے کو دی‘ 9 ماہ بعد میرے دوست نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے چاند سا بیٹا دیا ہے۔رسونت کا کمال: ایک دوست کی بیوی کو مسئلہ تھا کہ حمل کے دوران ساتویں مہینے میں بچہ دانی کا منہ کھل جاتا تھا‘ اس دوست کو میں نے کہا کہ اپنی بیوی کو رسونت آدھ چمچ صبح و شام کھلاؤ۔ 9 ماہ بعد اس خاتون کے ہاں اولاد ہوئی۔اس کے علاوہ میں نے اس خاتون کو صبح و شام 100 بار
ور قرآن پاک کی آخری چھ سورتیں پڑھنے کو کہا تھا۔ میرے ایک دوست مقامی لیب میں کام کرتے تھے‘ ان کی تنخواہ بہت کم تھی اور پریشان تھے۔ میں نے ان کو روزانہ صبح گیارہ تسبیح یاقہار اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کےساتھ پڑھنے کو کہا۔ ابھی صرف گیارہ دن ہی پڑھا تھا کہ اس دوست کی نوکری بہترین جگہ لگی اور تنخواہ بھی پہلے سے دس گنا زیادہ ہوگئی۔درج بالا تمام وظائف و ٹوٹکہ میں نےماہنامہ عبقری سے ہی پڑھے ہیں۔ (محمد رئیس قادری‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں