نسلوں میں سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے ۔ پہلی بار آپ سے عرصہ دس پندرہ سال پہلے ملاقات ہوئی۔ بس وہ دن اور آج کا دن‘ ہمارا پورا خاندان تسبیح خانہ سےجڑا ہوا ہے۔ 18 اگست 2014 کو آپ سے لاہور میں بچوں کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ آپ نے 21 جمعراتیں لاہور میں درس کی ہدایت کی الحمدللہ آپ کی دعا سے وہ بھی عرصہ چھ ماہ سے مکمل کرچکی ہوں مجھے اور میری اولاد کو جو فرق پڑا وہ بے مثال ہے‘ ہم تینوں اللہ تعالیٰ کی ذات سے بے پناہ محبت ہی نہیں کرتے بلکہ باقاعدہ نماز‘ تسبیح‘ ذکر‘اعمال‘ صدقہ‘ خیرات ‘زکوٰۃ ‘قربانی سب میں الحمدللہ ثم الحمدللہ پکے ہوچکے ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہوئی جب میرے سترہ سال کے بیٹے نے گزشتہ رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کی ضدکی اور تسبیح خانہ میں رمضان گزارا بھی۔ کیونکہ میں انتہائی پابندی سے صبح شام آن لائن درس لگا کر بچوں کو بٹھا کر سنوانے میں کبھی کوتاہی نہیں کی پھر بعدمیں دوبارہ بھی سنواتی رہتی ہوں اللہ کا بڑا ہی کرم ہے بڑا ہی شکر ہے بڑا ہی احسان ہے۔ درس کی برکات ہیں کہ ہمارے گھر رزق کی فراوانی ہے۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہے۔ کاروبار میں برکت ہے‘ جادو‘ بندش‘ گھریلو جھگڑوں سے آزاد ہوں۔ (صفورا سلطانہ‘ لالہ موسیٰ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں