اللہ تعالیٰ ان تین افراد کا دشمن:نبی کریمﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:’’میں قیامت کے دن تین آدمیوں کا دشمن ہوں گا‘ ایک وہ جس نے میرا نام لے کر عہد کیا اور پھر فریب کیا۔ دوسرا وہ جس نے آزاد (انسان) کو بیچ کر اس کا پیسہ کھایا‘ تیسرا جس نے مزدور سے پوری محنت لی پھر اس کی مزدوری نہ دی۔‘‘ (عن ابی ہریرہؓ) (بخاری) (وضاحت: مزدور کی پوری پوری مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردینی چاہیے۔ نیک اور صالح لوگوں سے مزدوری پر کام کرانا کوئی بُری بات نہیں ہے بلکہ دونوں کیلئے باعثِ برکت اور ثواب ہے)۔ظالم اور مظلوم کی مدد کریں: حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’اپنے بھائی کی مدد کرو وہ ظالم ہو یا مظلوم‘‘ لوگوں نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ ﷺ وہ مظلوم ہو تو اس کی مدد کریں گے لیکن ظالم ہو تو کیسے مدد کریں؟‘‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’اس کو ظلم سے روکو‘‘ (عن انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ) (بخاری) وضاحت: ظالم کو ظلم سے روکنا ہی ظالم کی مدد ہے‘ اس لیے کہ ظلم کی وجہ سے آخرت میں اسےسخت سزا ہوگی)۔ مظلوم کی بددعا سے بچنا: نبی کریمﷺ نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہٗ کو یمن کی طرف بھیجا اور ارشاد فرمایا: ’’دیکھو! مظلوم کی بدد عا سے بچتے رہنا کیونکہ اس (اس کی بددعا) کو اللہ تعالیٰ تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔‘‘ (عن ابن عباس رضی اللہ عنہما) ( بخاری شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں