Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھیگوار سے کمر اور جوڑوں کا علاج (محمد سعید علوی، چکوال)

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں انواع واقسام کی جڑی بوٹیاں اور پودے پیدا کئے ہیں جن میں مختلف بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ کنوارگندل یا گھیگوار ایک ایسا پودا ہے جو اپنے اندر طبی خواص کا ایک خزانہ رکھتا ہے۔ یہ دنیا میں تقریباً ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ پنجاب میں کنوارگندل یا گوار پاٹھا کہتے ہیں۔یونانی، رومن، اطالوی، جرمن، روسی، فرانسیسی زبان میں ایلوویرا کہتے ہیں۔ یورپی ممالک میں اس پودے کے حیرت انگیز طبی خواص جاننے کیلئے بہت سی تحقیقات کی گئی ہیں۔ ایک عرصہ سے مختلف ادویہ، شیمپو، کریموں ‘کنڈیشنرز اور آرائش کی مختلف چیزوں میں اس کا استعمال بکثرت کیا جاتا ہے۔ کنوارگندل کھانے اور جلد پر لگانے سے دیرینہ الرجی دور ہوتی ہے تاہم کئی سو لوگوں میں سے کسی ایک کو اس کے استعمال سے الرجی بھی ہو سکتی ہے۔ کھانا پکاتے ہوئے ہاتھ جل جائے تو فوراً اس کا ٹکڑا توڑ کر اس کا گودا لگایئے چند منٹ میں جلن دور ہو جاتی ہے۔ آبلہ بھی نہیںپڑتا اور اگلے روز سرخی بھی ٹھیک ہو جائے گی۔ اسی طرح وٹامن اے کے ساتھ اس کا استعمال جلے کے علاج میں بہت مفید ہے۔ اگر چھری سے ہاتھ کٹ جائے، کوئی زخم ہو، خراش آئے تو اس کا گودا لگایئے فوراً آرام آئیگا۔ ماہرین طب نے اس پودے کے لعاب سے بنائے گئے ایک ہائیڈروجل پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ منہ کے السر میں مفید ہوتا ہے۔ اس پودے کے چند استعمالات درج ذیل ہیں:۔ آنکھوں میں گوہانجنی آنکھوں میں گوہانجنی نکل آئے تو بہت تکلیف ہوتی ہے بعض دفعہ پپوٹوں کے کناروں پر دانے نکل آتے ہیں اسی طرح چہرے پر کیل، مہاسے، داغ ،دھبے اور دانے نکل آئیں تو ان سب کیلئے گھیگوار کا رس بہت مفید ثابت ہوتاہے۔ دن میں دو تین بار اس کا گودا لگایئے۔ تین سے چھ ماہ میں سارے دھبے دور ہو جائیں گے۔ نیز گودے کا ایک انچ ٹکڑا صبح نہار منہ کھا لیا جائے تو جلدی شفا ہوتی ہے۔ نت نئی کریمیں استعمال کرنے سے چہرہ کی جلد پھٹنے کے ساتھ سیاہ بھی ہو جاتی ہے ایسی صورتحال میں آپ گھیگوار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دن میں کم از کم دو بار اس کا رس لگا کر اسے سوکھنے دیجئے جلد صاف ہو جائے گی۔ جلد کا کینسر جلد کا کینسر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کررہا ہے۔ اس مرض کے شکار لوگ اگر گیگھوار کو دن میں تین سے چار بار لگائیں تو انہیں سکون ملتا ہے۔ گھیگوار کا حلوہ بزرگ افراد کو اکثر کمر درد کی شکایت رہتی ہے ان کیلئے ایک آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ وہ گھیگوار کا بنا ہوا حلوہ کھائیں۔ ایک چمچ تازے گودے میں آدھا چمچ شہد اور دو چٹکی پسی ہوئی سونٹھ ملا کر صبح کسی وقت استعمال کریں تو چند دنوں میں کمر دردکو آرام آجائیگا۔ جوڑوں کے درد جوڑوں کے درد کی شکایت میں کنوارگندل کا استعمال نہایت مفید ہے کیونکہ اس سے پیشاب کے ذریعے یورک ایسڈ کا اخراج ہوتا ہے جس کے بعد مریض کو اس تکلیف سے نکلنے میں مدد ملتی ہے۔ بڑھا ہوا پیٹ گھیگوارکھانے سے بڑھا ہوا پیٹ اصل حالت میں آجاتا ہے۔ ہار مونز صحیح کام کرتے ہیں اور بدن تازہ دم رہتا ہے ایک چمچ گودے میں چٹکی سے بھی کم سیاہ پسا ہوا نمک چھڑک کر کھاتے رہیں۔ آہستہ آہستہ اس کی خوراک چمچ سے دگنی کر دیں روزانہ کھانے سے پیٹ کی چربی آہستہ آہستہ کم ہونے لگتی ہے ۔ خشکی سکری کا خاتمہ بالوں میں خشکی ہو یا وہ کھردرے ہوں، سر میں دانے یا زخم ہوں تو آپ بالوں میں گھیگوار کا گودا لگایئے۔ سوکھنے پر دھو لیجئے، بال نرم ہو جائیں گے۔ اگر خشکی زیادہ ہو تو دو چمچ دہی، گھیگوار کا گودا اور چٹکی بھر ہلدی ملا کر پھینٹ لیں اس آمیزے کو سر پر لگائیں اور آدھ پون گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ بالوں کیلئے قدرتی کنڈیشنر کا کام دے گا۔ ایسا کرنے سے بال نہ صرف نرم ملائم ہونگے بلکہ خشکی سکری کا خاتمہ ہو گا اور بال گھنے اور لمبے ہونگے۔ گٹوں کا علاج ہاتھ پاﺅں میں گٹے پڑ جائیں تو اس کے گودے کا باقاعدگی سے صبح وشام لیپ کرنے سے جلد نرم ہو جائے گی اور گٹے دور ہونگے۔ ایگزیما میں مفید گودے میں تیل ملا کر متاثرہ جگہ پر لیپ کیا جائے اس کیساتھ ساتھ اس کاگودا نہار منہ ایک چمچ کھایاجائے تو آرام آجاتا ہے۔ منہ کی بیماریاں یہ مسوڑھوں، دانتوں اور زبان کے لئے مفید ہے تھوڑا گودا لیکر منہ میں اچھی طرح ملئے، پانچ منٹ لگا رہنے دیجئے اب ذرا سا نمک لیکر دانتوں پر ملیں اور منہ صاف کر لیجئے۔ گودا کیسے حاصل کیا جائے: گھیگوارکی سب سے بڑی اور اچھی بات یہ ہے کہ اس سے کیا جانیوالا علاج بہت ہی سستا ہے اس پودے کو گھر میں کسی کیاری یا گملے میں لگا لیں۔ اس پودے کی خوبی یہ ہے کہ یہ ہر طرح کی زمین میں لگ جاتا ہے۔ اس کو توڑ کر اس کے پتے کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں پھر چاقو سے دونوں طرف کے کانٹے کاٹ لیں۔ اب ایک طرف سے چھیل لیں اس کے بعد اس کے ایک انچ سائز کے ٹکڑے کاٹ کر گرائنڈر میں پیس کر استعمال کر سکتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 844 reviews.