محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںکافی عرصہ سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں۔ ماشاء اللہ بہت مفید میگزین ہے‘ ہر سوال کاجواب ہمیں مل جاتا ہے۔ مجھے اس شمارے سے بہت سے قیمتی راز ملے ہیں‘ میرے پاس بھی اپنے آزمودہ نسخہ جات ہیں جنہیں بہت سے قارئین کافی عرصہ سے تلاش کررہے ہوں گے آج میں اپنا سینے کا راز ان کیلئے کھول رہا ہوں۔ھوالشافی: بوہڑ کے درخت کی شاخوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ڈاڑھی تقریباً وزن 250 گرام ہو‘ پیپل کے درخت پر لگے ہوئے بیج تقریباً 125 گرام۔ طریقہ: بوہڑ کی ڈاڑھی کو سائے میں خشک کرلیں پھر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیں پھر آٹھ لیٹر پانی میں پیپل کے بیج اور بوہڑ کی ڈاڑھی کے ٹکڑے ڈال دیں پھر ایک ہی قسم کی لکڑی کا استعمال کریں اور آگ ہلکی ہلکی اور متواتر دیں‘ پانی خشک ہوتے ہوتے ایک پاؤ پانی بچ جائے پھر پانی کو صاف کپڑے سے چھان لیں پھر اس میں خالص میدہ ڈال کر ہلکی ہلکی آگ پر حلوہ بنالیں۔ مزید گاڑھا کریں‘ جب خشک ہوجائے تو اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں پھر ان گولیوں پر بوہڑ کے دودھ کا ایک ایک قطرہ ڈال دیں۔ طریقہ استعمال: تین گولیاں خالص دودھ کے ساتھ کم از کم دو گھنٹے پہلے کھائیں‘ پھر چلتے پھرتے رہیں فوراً سونا ٹھیک نہیں۔ اعصابی قوت‘ پٹھوں کے درد‘ مردانہ کمزوری کا سالہا سال سے آزمودہ علاج ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں