Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اور بالآخر جنات چھوڑ گئے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 6 سورتوں والا پیکیج خود بھی پڑھتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں‘ اللہ کے فضل سے سب ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ عبقری میگزین میں آئے تمام وظائف خود بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔
ہمارا نوکر ایک دن مجھے کہنے لگا: باجی آج جمعہ ہے اگر آپ اجازت دیں تو میں جمعہ پیرصاحب کے پاس جاکر پڑھ لوں۔ میں نے کہا: ہاں چلے جاؤ!اگر کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتاؤ شاید میں اس کا کوئی حل تمہیں بتادوں۔کچھ سوچ کرکہنے لگا جی میرےچچازاد اور چچی کو جن ہوگئے ہیں۔ میں اپنے پیرصاحب سے دم کروانا چاہتا ہوں۔میں نے ہاں ہاں اپنے پیرصاحب کے پاس جاؤ ‘ دم کرواؤ‘ دعا کرواؤ مگر اس سے پہلے میں تمہیں ایک چیز دیتی ہوں‘ اس سے ان شاء اللہ وہ جنات تمہارے چچازاد اور چچی کی جان چھوڑ جائیں گے۔
میں نے اسے تہدیدی نامہ جو میں نے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے لیے تھے(ان کی کافی زیادہ فوٹو کاپیاں کروا کر گھر میں رکھی ہوئی ہیں) دے دئیے‘ اور طریقہ سمجھایا کہ اگر وہ جنات مسلمان ہوئے تو ضرور شفاء ہوگی۔ چند دنوں بعد خود ہی میرے پاس آیا اور کہنے لگا: باجی میں نے وہ تہدیدی نامہ جو کہ آپ نے تین دئیے تھے وہ گھر کے تینوں کمروں میں لگالیے۔ الحمدللہ! اللہ کے حکم سے وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب یہ سب آپ کی دعا اور مخلوق کیلئے کی گئی محنت سے ہے۔(ا۔ش)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 165 reviews.