محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے گیارہ ماہ ہوگئے ہیں میں ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘ بہت اعلیٰ اور ایمان افروز رسالہ ہے‘ میں تو بس اسی کی ہوکر رہ گئی ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت ڈالے اور آپ کا ادارہ اور تسبیح خانہ ہمیشہ زندگی بھر چلتا رہے‘ بہت سارے لوگ اس سے فائدہ اٹھارہےہیں۔ جب سے میں نے یہ رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے اور ہورہا ہے‘ میں گزشتہ اجتماع میں بھی آئی بہت فائدہ ہوا اس کے علاوہ ہراسم اعظم کے دم میں دم کروانے کیلئے بھی تسبیح خانہ میں حاضر ہوئی‘ جب بھی دم کیلئے آنا ہو اللہ تعالیٰ پیسوں کا سبب غیب سے بنادیتے ہیں‘ میں اب الحمدللہ پانچ دم کروا چکی ہوں‘ مجھے بہت فائدہ ہورہا ہے اتناسکون ملتا کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ میرے بہت سے روحانی و جسمانی مسائل اب ختم ہورہے ہیں اور مجھے اپنے رب پر پوری پوری امید ہے کہ مکمل ٹھیک ہوجاؤں گے‘ ہم سب گھروالے اور میرے بچے دم کروانے آتےہیں ہم ان شاء اللہ سب ٹھیک ہورہے ہیں۔ میری کہیں جاب نہیں لگ رہی تھی اور لگتی تو جگہ پسند نہ آتی۔ اپریل کے مہینے میں اسم اعظم کے دم میں شریک ہوئی‘ اور دم کے بعد مجھے تین جگہ سے جاب کی آفر ہوئی‘ پہلی جگہ ہی گئی وہیں پر اللہ نے روزی دے دی‘ اللہ اس میں برکت ڈالے۔ بہت بہت شکریہ! الحمدللہ! ۔گھر میں خوشحالی آرہی ہے‘بیماریاں پریشانیاں ختم ہورہی ہیں‘ بچوں کے بہت سے مسائل تھے جو کہ اب ختم ہورہے ہیں۔میری صحت میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔ (ف۔ گل‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں