محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں بتائے ہوئے وظائف بھی کرتے ہیں۔موسم تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں موسم سرما پوری قوت کے ساتھ آچکا ہوگا۔ اس موسم میں اگر کسی کوٹھنڈ (سردی) لگ جائے تو 2 چمچ عرق گلاب میں ایک چمچ چینی ڈال کر ایک منٹ کیلئے آگ پر پکا کر مریض کو پلائیں‘ اللہ کے حکم سے ایک دن کے اندر مریض کو آرام آجائے گا‘ ویسے بھی سردی کے موسم میں ہفتے میں ایک مرتبہ ایک بار یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے انسان پورا موسم سرما بالکل تندرست اور فریش رہتا ہے‘ یہ نسخہ ہماری پھپھو کا اور اب ہمارا بھی آزمودہ ہے۔ ہمارے ساتھ انہیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ (رابعہ جمیل)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں