Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

ستمبر کے جوابات
بہن! آپ نے فرش چمکانے کاآسان ٹوٹکہ مانگا تھا جوکہ میرا آزمودہ ہے آپ کیلئے لکھ رہی ہوں:۔سنگ مرمرکے فرش پر سے زنگ کے دھبوں کو ہٹانے اور چمکانے کیلئےکھانے کا سوڈا فرش پر چھڑکیں اور اس پر کچھ لیموں کا عرق ڈال دیں، اور فرش کو رگڑیں، ضرورت پڑنے پر پھر سوڈا اور لیموں کا عرق ڈالیں، اس کے بعد صاف گیلے کپڑے سے اس جگہ کو صاف کردیں، آپ کا فرش جگمگانے لگے گا۔(مسز ارسلان‘ لاہور)
2۔ بھائی آپ عبقری دواخانہ کی ادویات’’فشاری گولیاں اور ہائی بلڈپریشر شفاء سیرپ‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ یہ ادویات آپ کے تمام امراض کیلئے کافی ہیں۔ ان کے استعمال سے جہاں آپ کا بلڈپریشر کنٹرول ہوگا وہیں خاص کمزوری بھی دن بدن بہترہوتی جائے گی۔ میں گزشتہ تین ماہ سے استعمال کررہا ہوں الحمدللہ میری صحت بہتری کی جانب بہت سے گامزن ہے۔ (مجتبیٰ بیگ‘ لاہور)
3۔ بھائی! آپ اپنی پریشانی کے حل کیلئے سارا دن صرف استغفار پڑھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پانچ وقت کی نماز ہرگز نہ چھوڑئیے۔ صبح نماز فجر کے بعد تلاوت قرآن اور پھر صبح کی سیر آپ کو نئ زندگی دلاسکتی ہے۔ کھلی فضا اور صحت مند ماحول میں کم از کم تیس منٹ تیز قدم پیدل چلیے۔ زور زور سے سانس لیں یعنی اپنے پھیپھڑے تازہ ہوا سے بھریں اور پھر زور سے سانس باہر نکالیں۔ پھل زیادہ سے زیادہ کھائیں‘ اچھی صحبت اختیار کریں۔ پھر دیکھیں خود ہی آپ کا دل اس عادت بد سے نجات پاجائے گا۔ ازدواجی کمزوری کے شکار حضرات کیلئے یہ نسخہ بہت ہی کارآمد ہے:۔ رات کو سوتے وقت تین عدد چھوہارے گٹھلی نکال کر اور دو عدد خشک خوبانی گٹھلی نکال کر دودھ ایک گلاس میں بھگودیں۔ صبح اٹھ کر چھوہارے اور خوبانی کھالیں اور اوپر سے وہ دودھ پی لیں۔ چند ہفتے، چند مہینے ضرور کریں۔ پھر کمال خود عبقری میں لکھیے گا۔ (الطاف بشیر‘ گجرات)
4۔بہن آپ عبقری دواخانہ لاہور سے ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ منگوالیں‘ میری والدہ کے بازو پر گلٹیاں تھیں مگر اس کورس کے مسلسل چند ماہ استعمال سے اب ختم ہوچکی ہیں آپ بھی یہی کورس اعتماد سے استعمال کریں۔ (عالیہ شاہنواز‘ کراچی)

اکتوبر کے سوالات
میری امی مجھے ڈانٹتی ہیں:قارئین! میرے گھر میں میرے ساتھ میری امی کا رویہ بہت بُرا ہے‘ ہروقت کی ڈانٹ‘ ہروقت کی ذہنی اذیت‘ میرے ہر کام پر پابندی‘ غلطی جس کی مرضی ہو‘ غصہ ہمیشہ میری بات پر ہی آئے گا‘ اب میں تھوڑی سی بھی ٹینشن لوں تو سر بھاری ہوجاتا ہے‘ خدا را مجھے کوئی مشورہ دیں کہ میری امی کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہوجائے۔ (غ۔ش)
2۔جسم پھول گیا:قارئین! میں تین سال سے خود کو فربہ کرنے کیلئے مختلف ادویات کھارہی ہوں‘ میرے جسم پر دانے بن رہے ہیں اور جلن بھی ہوتی ہے ‘ اب میرا جسم پھولنا شروع ہوگیا ہے مگر مجھ میں کام کرنے کی ہمت نہ رہی ہے‘پیٹ اور نیچے کا دھڑ موٹا ہوتا جارہا ہے‘ کوئی دوائی بتائیے کہ میرا موٹاپا رک جائے اور جسم میں طاقت آجائے۔(پوشیدہ)
3۔ پڑھ نہیں پاتی:قارئین! میں کوئی وظیفہ پڑھنا چاہتی ہوں مگر پڑھ نہیں پاتی‘ پتہ نہیں کیا رکاوٹ ہے کہ میں زیادہ نہیں پڑھ پاتی حالانکہ بہت کوشش کرتی ہوں کہ میں وظیفہ زیادہ سے زیادہ پڑھوں لیکن جب بھی پڑھنے لگتی ہوں دھیان کہیں اور چلا جاتا ہے مہربانی کرکے مجھے اس بارے میں کچھ تائیں۔اس کے علاوہ مجھے گیس بھی ہوجاتی ہے اس کا علاج بھی بتائیے۔(پوشیدہ)
4۔قارئین!میرے بارہ مسائل کا حل بتائیے:1۔ خون کی کمی کی وجہ سے رنگ پیلا ہوگیا۔ 2۔ گلے میں ناک کے پیچھے گاڑھا پتلا ریشہ رہتا ہے۔3۔ سینے میں ایسا لگتا ہے جیسے کچھ پھنسا ہوا ہے‘ کھینچ کر سانس لیتی ہوں۔ 4۔ سارا جسم کانپتا ہے‘ ہڈیاں خالی‘ خشک‘ ہڈیوں میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہڈی کا جوڑ الگ ہونے لگا ہے ۔ 5۔ پاؤں اور آدھی ٹانگیں سردی سے ٹھنڈی رہتی ہیں۔ 6۔پہلے موشن تین سے چار دن بعد آتا تھا اب دو دن بعد آتا ہے۔7۔ دماغ کی کمزوری بڑھتی جارہی ہے‘ آنکھیں اندر کو چلی گئی ہیں۔ 8۔ پیٹ بڑھ رہا ہے‘ لیکوریا رہتا ہے۔ 9۔ سارے جسم پر خارش اور الرجی ہے‘ دانے بھی نکلتے ہیں ۔ 10 گلا پک گیا ہے‘ گلے میں کٹ لگ گئے ہیں‘ 11۔ وزن بڑھ رہا ہے۔ سکن لٹک گئی ہے۔ 12 ۔ پٹھے ختم ہوتے جارہے ہیں۔ شدید درد اور کمزوری ہے۔(ر۔ف)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 154 reviews.