ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔
میں گزشتہ اقساط میں بیان کرچکا ہوں کہ میں سیالکوٹ میں سروس کے دوران جس گھر میں رہ رہا تھا اس گھر کے ساتھ ایک شیشم کا بہت بڑا درخت تھا اس درخت سے ایک جننی عورت کی شکل میں اتر کر ہمارے گھر کی چار دیواری پر آکر بیٹھ جاتی تھی جسے میری اہلیہ دیکھتی تھی اور میری اہلیہ قرآن پاک کی مختلف سورتیں پڑھتی تو وہ یہ کہہ کر چلی جاتی کہ آج تو نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھ لی ہیں میں جارہی ہوں مگر میںپھر آجاؤں گی۔ ہم تین ماہ اس گھر میں رہے اور وہ جننی ہر دوسرے تیسرے دن ایسا کرتی رہی اس گھر کو چھوڑنے کے بعد کافی عرصہ تک وہ جننی نظر نہ آئی۔ 2012ء میں میری اہلیہ سخت بیمار ہوگئی‘ اس بیماری کےدوران وہ یہ کہتی کہ سامنے والی چارپائی کے نیچے دو چیزیں ہیں جو بلی سے بڑی اور کتے سے چھوٹی ہیں اور ہر وقت کچھ چگتی رہتی ہیں۔ اہلیہ کی بیماری کے دوران نہ صرف ڈاکٹرز‘ حکماء حضرات بلکہ مختلف عاملوں سے بھی رابطہ کیا۔ ایک عامل نے بتایا کہ ایک جننی ہے اور ایک اس کا بچہ ہے‘ اور یہ جننی کافی عرصہ سے اس خاتون کے ساتھ ہے۔ اس عامل نے ایک عمل کرنے کا بتایا کہ یہ کرو‘ یہ جل جائے گی‘ جس دن عامل نے یہ عمل بتایا‘ اسی رات کو وہ جننی عورت کی شکل میں عامل کے پاس پہنچ گئی اور اسے کہا کہ مجھے تو تم جلادو گے مگر میرا بہت بڑا قبیلہ ے اس سے کب تک لڑو گے آپ کا بھلا اسی میں ہے کہ مجھے نہ جلاؤ‘ اس عامل نے مجھے ٹیلیفون پر بتایا کہ جننی کو جلانےوالا عمل نہ کرو میں کسی اور عمل سے اسے بھگاؤں گا اس عامل نے جننی کے آنے کا واقعہ بھی بتایا بعد میں عامل نے کوئی اور عمل سات دن تک کیا جس سے وہ جننی میری اہلیہ کو چھوڑ گئی۔
اس عامل نے ایک اور واقعہ بتایا کہ ایک نوجوان لڑکا میرے پاس علاج کرانے کیلئے آیا اس پر دیو کا اثر تھا اور اس اثر کی وجہ سے اسے رعشہ ہوگیا تھا اور اس کا جسم ہروقت کانپتا رہتا تھا۔ عامل کہنے لگا کہ میں نے علاج شروع کیا تو کچھ دنوں بعد وہ دیو انسانی شکل میں میرے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے نہ چھیڑو میں خود عامل ہوں‘ آ پ جو عمل کرتے ہیں میں اس کا توڑ کرلیتا ہوں بہتر یہ ہے کہ آپ مجھے تنگ نہ کریں‘ اگر آپ باز نہ آئے تو میری اور آپ کی لڑائی شروع ہوجائے گی اور زیادہ نقصان آپ ہی کا ہوگا۔ عامل نے کہا کہ میں نے دیو سے وعدہ کرلیا کہ میں آپ کو تنگ نہیں کروں گا بعد میں علاج کرانے والا لڑکا آیا تو عامل نے اس سے معذرت کرلی اس لڑکے نے تین لاکھ روپے تک کی آفر کی کہ میرا علاج کرو لیکن عامل نہ مانا۔ عملیات کی دنیا کا مجھے بھی شوق لگا اور میں نے بھی کچھ عمل اور وظائف سیکھے۔ ایک مرتبہ خانیوال سےایک عورت کا فون آیا‘ اپنا مسئلہ بیان کیا‘ میں نے تشخیص کی تو معلوم ہوا کہ اس خاتون کو جنات نے بہت پریشان کیا ہوا ہے‘ میں نے اسے
ہروقت کھلا پڑھنے کو بتایا۔ اس خاتون نے عمل شروع کردیا تو چوتھے دن عصر کی نماز پڑھنے لگی تو اس نے دیکھا کہ ایک سفید کپڑوں والا بابا اس کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا اور اس خاتون کو کہا کہ یہ عمل چھوڑ دو ورنہ میں آپ کو اٹھا کر لے جاؤں گا۔ اس خاتون نے فوراً ٹیلیفون پر مجھ سے رابطہ کیا اور واقعہ بتایا میں نے کہا کہ آپ وظیفہ جاری رکھیں یہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس خاتون نے وظیفہ جاری رکھا اور شفاء پائی۔
نَحْنُ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
کسی بھی مشکل اور پریشانی‘ بیماری سے دور رہنے کیلئے یہ درود پاک سب سے بہترین مورچہ ہے اور میرا اپنا آزمودہ ہے۔ اللہ پاک نے ہمیشہ کامیاب کیا۔مجھے جب بھی کبھی مشکل ہوئی یا میں نے کسی کو مشکل میں دیکھا۔خود بھی پڑھا اور اسے بھی بتایا‘ الحمدللہ سب کے مسائل حل ہوئے۔ (ن۔ا، میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں