Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو اپنی ذات پر بیتی ہوئی کہانی تحریر کررہا ہوں۔ میں کراچی میں ایک کپڑے کی مل میں اکاؤنٹنٹ ملازم تھا‘ کراچی میں مجھ کو دمہ کی تکلیف ہوگئی‘ ہر قسم کے علاج کیے مگر تکلیف میں اضافہ ہی ہوتا رہا اور میںنے بارہ سال میں بہت سے علاج کیے۔ اتفاق سے میرے ایک دوست جو کہ اس مرض میں مبتلا تھے ان کو معلوم ہوا تو وہ تشریف لائے۔ مجھ کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ان کو بھی دمہ جیسا نامراد مرض تھا اور انہوں نے ایک سنیاسی کے بتائے ہوئے نسخہ پر عمل کیا اور اس کے علاج سے بالکل ٹھیک ہوگئے اور میں نے یہی عمل کیا تو میں بھی بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں۔ نسخہ یہ ہے:۔ سیاہ چونچ اور سیاہ پنجوں والا بگلا جو کہ عام مل جاتا ہے اس کو لیکر ذبح کرکے اس کی یخنی بنا کر ایک کپ رات کو پی لیں تقربیاً چھ گھنٹہ تک کھانسی نہیں آئیگی اس طرح صبح کو پی لیں اور یہ عمل دن میں چار بار کریں۔ بلغم فوری خارج ہوجائے گا اور انشاء اللہ دو ہفتہ میں دمہ سے بالکل نجات مل جائے گی۔ میں نے یہ بگلے شکار کرکے تقریباً 100 سے زیادہ مریضوں کو دئیے اللہ کے حکم سے سب دمہ سے نجات پاگئے اور یہ علاج انتہائی کامیاب ہے۔ یہ بگلا بازار سے نہیں ملتا صرف شکار ہی کیا جاتا ہے۔ عموماً تالابوں میں ہوتا ہے۔
جسمانی درد کیلئے ہزار بار کا آزمایا عمل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنا تقریباً ہزار بار کیا ہوا عمل لکھ رہی ہوں‘ قارئین! آپ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں اور میرے حق میں دعا کریں۔ میرے جسم میں جب بھی کہیں دردہوتا ہے تو میں سات مرتبہ سورۂ ناس اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف پڑھتی ہوں‘ الحمدللہ درد ختم ہوجاتا ہے جس کو بھی بتایا بہت فائدہ ہوا۔ (عبقری جلد نمبر8)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 146 reviews.